میڈیکل کیمپس کے ذریعے اب تک ہزاروں سیلاب زدگان کو طبی سہولیات فراہم کی جا چکی ہیں، خواجہ سلمان رفیق
اشاعت کی تاریخ: 15th, September 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ پنجاب خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت وڈیو لنک کے ذریعے علی پور ضلع مظفر گڑھ سے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں سیلاب متاثرین تک طبی سہولیات کی فراہمی بارے اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمودخان نے شرکت کی۔
اجلاس میں سپیشل سیکرٹری آپریشنزطارق محمودرحمانی،ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹرمحمد وسیم اور ڈپٹی سیکرٹری سارہ لونی سمیت دیگرافسران نے شرکت کی۔وڈیولنک کے ذریعے سپیشل سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن جنوبی پنجاب امان اللہ،وائس چانسلر نشترمیڈیکل یونیورسٹی ملتان پروفیسر مہنازخاکوانی،پرنسپلز،ایم ایس حضرات ودیگرحکام نے شرکت کی۔(جاری ہے)
اجلاس کے دوران ملتان،مظفرگڑھ،علی پور،جلال پور و دیگر سیلاب متاثرہ علاقہ جات میں متاثرین کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں صحت کی ٹیموں کو سیلاب متاثرہ علاقہ جات میں مزید متحرک اور ریلیف سرگرمیوں کو بڑھانے پر زوردیاگیا۔صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا ویژن ہے کہ سیلاب زدگان کو دہلیز پر بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں،وزیراعلیٰ ،سینئر وزیر و کابینہ اراکین سیلاب متاثرہ علاقہ جات میں پہلے دن سے ہی خود جا کر ریلیف آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔اجلاس میں طبی اداروں کی میڈیکل ٹیموں کو سیلاب متاثرہ علاقہ جات میں فیلڈ میں مزید متحرک ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ میڈیکل کیمپس کے ذریعے اب تک ہزاروں سیلاب زدگان کو طبی سہولیات فراہم کی جا چکی ہیں۔موبائل ٹیموں میں فزیشن،سرجن،پیڈریٹیشن،ایم او /ڈبلیوایم او،سٹاف نرس،پیرامیڈیکل سٹاف،گائناکالوجسٹ اور رضاکار شامل ہیں۔صوبائی وزیر نے کہاکہ سیلاب زدگان کو میڈیکل کور دینے کیلئے طبی ماہرین خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔صوبائی سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن عظمت محمودخان نے کہاکہ مشکل کے اس وقت میں میڈیکل کمیونٹی سیلاب زدگان کے شانہ بشانہ جنگ لڑ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سپیشل سیکرٹری صحت جنوبی پنجاب امان اللہ خود فیلڈ میں ریلیف آپریشن کو مانیٹرکریں،محکمہ صحت میڈیکل ٹیموں کی جانب سے سیلاب متاثرہ علاقہ جات میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا روزانہ کی بنیاد پرخود جائزہ لے رہا ہے۔عظمت محمود خان نے کہاکہ سیلاب متاثرہ علاقہ جات میں میڈیکل کیمپس میں اینٹی سنیک ویکسین، اینٹی ریبیزویکسین اور پانی سے پیداہونے والی بیماریوں سے بچاو کیلئے ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔سیلاب زدہ علاقوں میں موجود میڈیکل کیمپس میں ڈینگی،ملیریا،ہیپاٹائٹس،گیسٹرو انٹائٹس،ہیضہ اور جلد کے امراض سے بچاو کی ادویات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جا رہاہے۔سیلاب زدہ علاقہ جات میں لوگوں کی رہنمائی کیلئے سہولت کاو نٹرز بھی قائم کئے گئے ہیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سیلاب متاثرہ علاقہ جات میں خواجہ سلمان رفیق سیلاب زدگان کو میڈیکل کیمپس طبی سہولیات فراہم کی جا اجلاس میں نے کہاکہ کے ذریعے
پڑھیں:
’ایسی چیزیں قبول نہیں کروں گی‘، سیلاب زدگان کے لیے غیر معیاری سامان ملنے پر حدیقہ کیانی پھٹ پڑیں
نامور پاکستانی گلوکارہ اور سماجی کارکن حدیقہ کیانی حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ وہ نہ صرف متاثرہ علاقوں کا خود دورہ کر رہی ہیں بلکہ بے گھر افراد کو ابتدائی طبی امداد اور ضروری سامان کی فراہمی میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔
حدیقہ کیانی اپنی امدادی سرگرمیوں کے بارے میں سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کو باقاعدگی سے آگاہ رکھتی ہیں۔ حال ہی میں ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ عوام کی جانب سے بھیجے گئے چند کپڑوں کو دکھاتے ہوئے افسوس کا اظہار کرتی نظر آئیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بعض افراد نے ایسے پرانے اور خراب کپڑے بھیجے جو پہننے کے قابل بھی نہیں تھے۔
یہ بھی پڑھیں: حدیقہ کیانی کی سیلاب متاثرین کے لیے عوام سے امداد کی اپیل
گلوکارہ نے اس عمل پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’خدارا، ایسی خراب چیزیں مت بھیجیں۔ کیا آپ دوسروں کو انسان نہیں سمجھتے؟ اگر آپ ایسی چیزیں بھیجیں گے تو ہم انہیں قبول نہیں کریں گے‘۔
حدیقہ کیانی کے اس بیان کو سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے سراہا اور انہیں متاثرین کے لیے آواز اٹھانے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ دکھی انسانیت کی مدد کے لیے صرف جذبہ ہی نہیں، عزتِ نفس کا خیال رکھنا بھی نہایت ضروری ہے۔
ایک صارف نے کہا کہ استعمال شدہ کپڑے اور جوتے دینے میں حرج نہیں ہے مگر ایسے کپڑے اور جوتے جو اپنی طبعی عمر پوری کر چکے وہ مت دیں ایسے استعمال شدہ کپڑے دیں جو قابل استعمال ہوں انہیں دھو کر استری کر کے درست حالت میں دیں جس میں آپ خود استعمال کرتے ہیں۔ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھیں۔
استعمال شدہ کپڑے جوتے دینے میں ہرج نہی ہے مگر ایسے کپڑے جوتے جو اپنی طبعی عمر پوری کر چکے وہ مت دیں ایسے استعمال شدہ کپڑے دیں جو قابل استعمال ہوں انہیں دھو کر استری کر کے ص حالت میں دیں جس میں آپ خود استعمال کرتے ہیں
لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھیں pic.twitter.com/jaXLGVPS1E
— RAShahzaddk (@RShahzaddk) September 16, 2025
ایک ایکس صارف نے کہا کہ اپنے اسٹور کی صفائی کر کے کسی کو کچھ نا بھیجیں اس سے بہتر چیزیں لنڈے میں ملتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیز وہ بھیجیں جس کو کھول کر اگلے کی عزت نفس مجروح نا ہو۔
حدیقہ جو بتانا چاہ رہی ہیں وہ غور سے سنیے گا اور عمل کیجیے
اپنے سٹور کی صفائی کر کے کسی کو کچھ نا بھیجے گا اس سے بہتر چیزیں لنڈے میں ملتی ہیں۔۔۔۔
چیز وہ بھیجے گا جس کو کھول کر اگلے کی عزت نفس مجروح نا ہو۔۔۔#hadiqakiani @Hadiqa_Kiani pic.twitter.com/lrVbN1ZBUO
— عام آدمی (@Mango_peopel) September 16, 2025
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
حدیقہ کیانی سیلاب زدگان سیلاب زدگان کی مدد