اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 جولائی 2025ء) پاکستانی شہر راولپنڈی کے پولیس ترجمان نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا، ''لڑکی کے والد نے اسے ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کا کہا۔ اس (لڑکی) کے انکار پر اس کے والد نے اسے قتل کر دیا۔‘‘

پاکستان: خواتین کی سوشل میڈیا پر شہرت، اصل قیمت کہیں زیادہ
پاکستان، غیرت کے نام پر باپ کے ہاتھوں پندرہ سالہ لڑکی کا قتل

پولیس رپورٹ کے مطابق تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ اس شخص نے 'غیرت کے نام پر‘ اپنی 16 سالہ بیٹی کو منگل کے روز قتل کیا۔

ابتدائی تفتیش کے بعد اس شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

راولپنڈی پولیس کے مطابق مقتولہ کے خاندان نے ابتدائی طور پر اس قتل کو خودکشی کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ ایک 17سالہ ٹک ٹاک انفلوئنسر لڑکی ثنا یوسف کو ایک شخص نے اس لیے قتل کر دیا کہ وہ اس کی طرف رابطوں کا مثبت جواب نہیں دے رہی تھی۔ ثنا یوسف کے ٹک ٹاک سمیت ایک ملین سے زائد فالوورز تھے۔

ملک کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان میں ایک شخص نے رواں برس کے آغاز میں یہ اقرار کیا تھا کہ اس نے اپنی 14 سالہ بیٹی کو ٹک ٹک ویڈیوز کی وجہ سے قتل کر دیا تھا، جو اس کے بقول اس کی 'غیرت‘ کے خلاف تھیں۔

ٹک ٹاک شہرت اور پیسے کا حصول کا ذریعہ

پاکستان میں ٹک ٹاک انتہائی مقبول ہے، جس کی ایک وجہ کم پڑھے لکھے افراد تک بھی اس ایپ کی رسائی ہے۔

اے ایف پی کے مطابق پاکستانی خواتین کو اس ایپ کے ذریعے شہرت بھی حاصل ہو رہی ہے اور پیسہ بھی، اور یہ ایک ایسے ملک میں غیر معمولی بات ہے جہاں ملک کی باقاعدہ معیشت میں خواتین کا حصہ ایک چوتھائی سے بھی کم ہے۔

'تاہم موبائل جینڈر گیپ‘ کی 2025ء کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 30 فیصد خواتین کو ہی اسمارٹ فون تک رسائی حاصل ہے، جو مردوں کے مقابلے میں قریب نصف (58 فیصد) ہے۔

رپورٹ کے مطابق خواتین اور مردوں کے درمیان اسمارٹ فون تک رسائی کی شرح کا یہ دنیا میں سب سے بڑا فرق ہے۔

پاکستان کی ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اس سوشل میڈیا ایپ پر متعدد مرتبہ پابندی عائد کر چکی ہے، جس کی وجہ 'غیر اخلاقی رویے‘ یا ایل جی بی ٹی کیو اور جنسی نوعیت کے مواد کو قرار دیا جاتا رہا ہے۔

ادارت: عاطف توقیر

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے قتل کر دیا کے مطابق ٹک ٹاک

پڑھیں:

لودھراں: دو خواتین 12 سال کی لڑکی کو اغوا کر کے لے گئیں، مقدمہ درج

---فائل فوٹو 

صوبۂ پنجاب کے شہر لودھراں میں 12 سال کی لڑکی کے اغواء کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق بچی کے والد کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ گھر آنے والی 2 نامعلوم خواتین نے بیوی کی غیر موجودگی میں 12 سال کی بیٹی کو اغواء کیا۔

مغوی لڑکی کے والد کے مطابق کار سوار 2 خواتین سمیت 4 نامعلوم افراد بیٹی کو اغواء کر کے ساتھ لے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • لودھراں: دو خواتین 12 سال کی لڑکی کو اغوا کر کے لے گئیں، مقدمہ درج
  • ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہ کرنے پر بیٹی کو قتل کرنے والا باپ گرفتار
  • ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہ کرنے پر باپ نے 16 سالہ بیٹی کو قتل کردیا
  • راولپنڈی: ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہ کرنے پر باپ نے 16 سالہ بیٹی کو قتل کردیا
  • ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ کیوں نہیں کیا؟ باپ نے بیٹی کو گولی مارکر قتل کردیا
  • راولپنڈی‘ ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہ کرنے پر سفاک باپ نے 16 سالہ لڑکی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا
  • راولپنڈی: ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈلیٹ نہ کرنے پر باپ نے بیٹی کو قتل کردیا
  • ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈلیٹ نہ کرنے پر باپ نے بیٹی کو قتل کردیا
  • راولپنڈی: ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہ کرنے  پر سفاک باپ نے 16 سالہ لڑکی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا