چین کے تجربہ سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں، عطا تارڑ: فیک نیوز کیخلاف اشتراک پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی سینٹرل کمیٹی کے پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ کی ڈپٹی ہیڈ، وزیر اور پارٹی سیکرٹری برائے نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن ایڈمنسٹریشن چائنا (این آر ٹی اے) سا شو من کے درمیان جمعرات کو یہاں اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ میڈیا تعاون کو وسعت دینے، مشترکہ پروڈکشنز، فیک نیوز کے تدارک، تربیتی پروگراموں اور ثقافتی تبادلے کے نئے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان میڈیا اور ابلاغ کے میدان میں چین کے تجربات سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہے۔ ملاقات میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ فیک نیوز اور ڈس انفارمیشن سے موثر طور پر نمٹنے کے لئے چین اور پاکستان کے سرکاری نشریاتی اداروں کے درمیان روابط اور مشترکہ نشریاتی منصوبوں کو مزید وسعت دی جائے گی۔ فریقین نے فیک نیوز کے خلاف مشترکہ بیانیہ اور تکنیکی تربیت و ادارہ جاتی اشتراک پر بھی اتفاق کیا۔ ملاقات کے دوران چائنا سینٹرل ٹیلی ویژن (سی سی ٹی وی) اور پاکستان ٹیلی ویژن پی ٹی وی کے درمیان معلوماتی تبادلے اور تعاون کے فروغ کے لئے معاہدے پر بھی گفتگو ہوئی۔ عطاء اللہ تارڑ نے بتایا کہ اس معاہدے کے ذریعے دونوں ادارے خبروں، دستاویزی فلموں، تربیتی مواد اور تکنیکی معاونت میں اشتراک بڑھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا و ثقافت کے میدان میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے مزید امکانات موجود ہیں جنہیں فعال ادارہ جاتی مکینزم کے ذریعے آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر چینی عہدیدار سا شو من نے کہا کہ چین پاکستان کو قابل اعتماد شراکت دار سمجھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون دونوں ممالک کے لئے سودمند ہوگا۔ دونوں فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ میڈیا، ثقافت اور عوامی روابط کے شعبے پاک چین دوستی کو نئی جہتوں سے روشناس کرا سکتے ہیں اور ان کوششوں کو مشترکہ حکمت عملی کے تحت مزید مستحکم کیا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کے درمیان نے کہا کہ فیک نیوز
پڑھیں:
پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
سٹی 42 : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو میں 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی ملاقات ہوئی ۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کی مشترکہ کوششوں سے بلوچستان میں پائیدار امن قائم ہوگا۔ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ہدفی کارروائیاں مکمل عزم کے ساتھ جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان اور عوام کے لیے خطرہ بننے والے دہشت گرد نیٹ ورک کا ہر صورت خاتمہ کیا جائے گا، بیرونی سرپرستی میں چلنے والے پراکسی عناصر مسلسل بلوچستان میں بدامنی اور عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دشمن کے مذموم عزائم کو مسلح افواج اور پاکستانی عوام کے اتحاد و استقامت سے ناکام بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر اور قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ بلوچستان کے محب وطن، باصلاحیت اور ثابت قدم عوام صوبے کی سب سے بڑی طاقت ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ترقیاتی منصوبے بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے عوامی اور جامع حکمت عملی کے تحت جاری ہیں۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قومی یکجہتی کے فروغ میں سول سوسائٹی، جامعات، میڈیا اور نوجوانوں کے مثبت کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔
بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار
اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔