لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی منیب فاروق نے کہاہے کہ ممکنہ طور پر چوہدری نثار کی عمران خان سے ملاقات ہونے جارہی تھی جسے شائد روکنے کیلئے شہبازشریف نے چوہدری نثار سے ملاقات کی ، ان سے گفتگو کی جس کے بعد شائد چوہدری نثار رک گئے اور آگے نہیں بڑھے ۔

وی لاگ میں گفتگو کرتے ہوئے منیب فاروق نے کہا کہ شہبازشریف کی چوہدری نثار سے ہونے والی ملاقات بغیر وجہ نہیں تھی، اس بات کے کافی امکانات ہیں کہ چوہدری نثار کے شائد کچھ ایسے معاملات تھے جن کا راستہ عمران خان کی طرف جا رہا تھا ، یہ نہیں کہ وہ ان کی پارٹی میں جا رہے تھے جبکہ عمران خان جب حکومت آئے تو اس وقت بھی چوہدری نثار کو سنجیدہ پیشکش ہوئی لیکن چوہدری نثار نے اس وقت بھی یہ نہیں کیا تھا۔

’’را‘‘کے ذریعے بلوچستان میں دہشتگردی ،’’اشارے ‘‘کیسےدیئے جاتے ہیں، بھارت کی حکمت عملی میں کیا تبدیلی آئی۔۔۔ ؟ تہلکہ خیز انکشافات

انہوں نے کہا کہ ایک دلچسپ بات یہ ہے کہ چوہدری نثار کی شائد عمران خان سے ملاقات ہو نے جارہی تھی اور اس ملاقات کو روکنے کیلئے ممکنہ طور پر شہبازشریف نے چوہدری نثار سے ملاقات کی ، اس بات کی تصدیق تو 100 فیصد کوئی بھی نہیں کرے گا لیکن چند ایسے نقطے ہیں جن کو جوڑ کر اس نتیجے پر پہنچ سکتے ہیں کہ شائد چوہدری نثار کی عمران خان سے ملاقات متوقع تھی اور شہبازشریف نے ان سے ملاقات کی اور ایسی گفتگو ہوئی جس کے بعد چوہدری نثار رک گئے اور آگے نہیں بڑھے ۔

منیب فاروق کا کہناتھا کہ اس کے ساتھ ساتھ بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ نوازشریف اس نظام سے خوش نہیں ہیں لیکن اب ریکارڈ پر ہے اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے میرے پروگرام میں کہہ دیاہےکہ نوازشریف اس نظام کے ساتھ ہیں اور خوش ہیں۔  نوازشریف کا کر دار اس وقت مریم نواز کی پنجاب میں حکومت میں ہے ، وہ ابھی بھی پنجاب کی سیاست میں ایک سرگرم کردار ادا  کر رہے ہیں،آج جو فوج کے سربراہ ہیں جنرل عاصم منیر ہیں ،وہ کسی کو اجازت نہیں دیتے کہ کوئی وزیراعظم اور اس حکومت کے بارے میں یہ کہنا شروع کر دے کہ اسٹبلشمنٹ نا خوش ہے ۔ جنرل عاصم منیر پاکستان کے وزیراعظم کو بہت عزت دیتے ہیں اور نوازشریف کی بھی عزت کرتے ہیں، جنرل عاصم منیر کی تعیناتی میں نوازشریف کا کلیدی کردار تھا، اس کی وجہ سے پوری اسٹبلشمنٹ نوازشریف کو عزت کی نگاہ سے دیکھتی ہے ، ان میں سے ایسا کوئی نہ سمجھتا ہے اور نہ ہی سوچتا ہے کہ نوازشریف کو مائنس کر دیا گیاہے ۔

قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی اورقونصلیٹ جنرل آف   بنگلہ دیش کے  عہدیداروں کی دبئی میں میٹنگ

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: عمران خان سے ملاقات چوہدری نثار کی شہبازشریف نے ان سے ملاقات منیب فاروق

پڑھیں:

پاک بھارت جنگ بندی میں امریکی کردار نہ ہونے کا بھارتی دعویٰ جھوٹا قرار

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے بھارتی حکومت کے اس دعوے کو جھوٹا قرار دیا ہے کہ پاک بھارت جنگ بندی میں واشنگٹن کا کوئی کردارنہیں تھا۔ ٹیمی بروس نے کہا کہ اکثر تبصرے خود اپنی وضاحت کر دیتے ہیں اور جدید دور میں حقیقت جاننے کے لیے صرف کسی کے تبصرے پر انحصار کرنا درست نہیں ہوتا۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس کی پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیرخارجہ روبیو نے کہا پاکستان بھارت کی جنگ رکوائی۔

میڈیاذرائع کے مطابق ٹیمی بروس نے کہا کہ اکثر تبصرے خود اپنی وضاحت کر دیتے ہیں اور جدید دور میں حقیقت جاننے کے لیے صرف کسی کے تبصرے پر انحصار کرنا درست نہیں ہوتا۔

ان کا کہنا تھاکہ بعض لوگوں کی رائے غلط بھی ہو سکتی ہے، اور اس سلسلے میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کو بھی پاک بھارت مذاکرات میں شریک ہونے کے ناطے تسلیم کیا جانا چاہیے۔

مودی سرکار کی جانب سے واشنگٹن کے کردار کو نظر انداز کرنے کے دعوے کے بعد امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کے بیان نے ان دعووں کی سختی سے تردید کی ہے، جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ امریکہ نے پاک بھارت جنگ بندی مذاکرات میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کے بچے پہلے پاکستان نہیں آئے، اب خیال کیوں آیا؟ طلال چوہدری
  •   عمران خان کے بیٹوں کی بے حسی ہے کہ وہ والد سے ملاقات کیلئے  پاکستان نہیں آئے، ضیاءاللہ شاہ
  • سپریم کورٹ نے فواد چوہدری کے مقدمات کا ٹرائل روکنے کی استدعا مسترد کردی
  • امریکا نے پاک بھارت جنگ بندی میں ٹرمپ کا کردار نہ ہونے کا بھارتی دعویٰ جھوٹا قرار دیدیا
  • پاک بھارت جنگ بندی میں امریکی کردار نہ ہونے کا بھارتی دعویٰ جھوٹا قرار
  • پاک بھارت جنگ بندی میں امریکی کردار نہ ہونے کا بھارتی دعوی جھوٹا قرار
  • قاسم اور سلمان میزائل ہیں تو یہ رافیل ہیں،عمران خان کے بچوں کو میزائل کہنے پرفیصل چوہدری کا دوبدو جواب
  • عمران خان کا فیصلہ کہ قاسم اور سلمان ان کی رہائی کی تحریک کی قیادت کریں گے، بڑے اثرات ہوں گے:فواد چوہدری
  • وزیراعظم کی ٹیکس وصولی میں اضافے کیلئے ایف بی آراورآئی بی کی کاوشوں کی تعریف