2025-09-18@04:11:23 GMT
تلاش کی گنتی: 7

«مثالی گاو ں»:

    ویب ڈیسک : باجوڑ میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں مزید 24گاؤں کو خالی کرنے کا حکم دیدیا گیا۔  ملنگی، سپرے، دواوگئی، مینہ سلیمان خیل،خوڑچئی، چمیار جوڑ، ذگئی، گٹ، اگرہ، غنڈئی، زرے، نختر، ملا کلے اوربکرو کے مکینوں کو علاقہ چھوڑنے کا حکم  دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کاکہنا ہے کہ گواٹی، چمیالوں، لرکلان، برکلان، غنم شاہ، چوترا، ڈمہ ڈولہ، سلطان بیگ، انعام خورو اور انگا کے مکین گھر خالی کریں ۔ جشن آزادی:پنجاب  کے 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی  ان علاقوں کے لوگ 16 اگست صبح 10 بجے تک اپنے گھر/علاقہ قلیل مدت کیلئے خالی کرکے محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں مثالی گاؤں، ستھرا پنجاب اور ویسٹ ٹو ویلیو پراجیکٹس پر بریفنگ دی گئی۔ پنجاب میں 1200دیہات مثالی گاؤں بنانے کے پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیاگیا۔ ہر مثالی گاؤں میں 7 /24 واٹر سپلائی، مکمل سیوریج نیٹ ورک اور ویسٹ مینجمنٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ بنیں گے۔ پنجاب کے مثالی گاؤں میں پختہ گلیاں، سڑکوں کی بحالی، چلڈرن پارک، شجر کاری بھی ہوگی۔ مثالی گاؤں میں گھروں پر نمبر لگائے جائیں گے اور سائن بورڈ بھی نصب ہوں گے۔ مثالی گاؤں کے لئے سولر سسٹم سے چلنے والے واٹر سپلائی ماڈل اور سیوریج سسٹم پر بریفنگ دی گئی۔ پراجیکٹ کے تحت پائلٹ فیز میں 130دیہات میں ترقیاتی منصوبے مکمل...
    سید پور گاؤں میں سی ڈی اے کا بڑا آپریشن، درجنوں غیر قانونی مکانات خالی کرا لیے گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 12 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت کے گاؤں سید پور میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بڑا آپریشن کیا، جس کے دوران متعدد غیر قانونی رہائش گاہیں خالی کرا لی گئیں۔ ترجمان سی ڈی اے کے مطابق آپریشن چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر شروع کیا گیا۔ آپریشن میں سی ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ڈی ایم اے) کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ترجمان نے بتایا کہ جن گھروں کے خلاف کارروائی کی گئی، انہیں...
    پشاور (مانیٹر نگ ڈ یسک )خیبر پختونخوا حکومت نے لوئرکرم کے گاؤں اوچت، مندوری، دادکمراوربگن کو خالی کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ خیبرپختونخوا حکومت کا ضلع کرم کی صورتحال پر اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ صوبائی حکومت کے اعلامیے کے مطابق لوئرکرم میں فائرنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ لوئرکرم کیگاؤں اوچت، مندوری، دادکمراوربگن کو خالی کرانے کا فیصلہ کیا گیا اور ان علاقوں کو خالی کروا کر سرچ آپریشنز کیے جائیں گے۔اعلامیے کے مطابق فیصلہ ان علاقوں کے عوام کے جان ومال کے تحفظ کویقینی بنانے کیلئے کیا گیا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کرم میں ریاست کیخلاف واقعات میں ملوث افراد کو شیڈول فور میں...
    پشاورہ: خیبر پختونخوا حکومت نے لوئرکرم کے گاؤں اوچت، مندوری، دادکمراوربگن کو خالی کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کا ضلع کرم کی صورتحال پر اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ صوبائی حکومت کے اعلامیے کے مطابق لوئرکرم میں فائرنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ لوئرکرم کےگاؤں اوچت، مندوری، دادکمراوربگن کو خالی کرانے کا فیصلہ کیا گیا اور ان علاقوں کو خالی کروا کر سرچ آپریشنز کیے جائیں گے۔ اعلامیے کے مطابق فیصلہ ان علاقوں کے عوام کے جان ومال کے تحفظ کویقینی بنانے کیلئے کیا گیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے...
    گھارو(نمائندہ جسارت) ٹھٹھہ شاہ بندر یوسی گونگانی کے گائوں کا ڈبل منزلہ اسکول زبوں حالی کا شکار بچے خوف کے عالم میں اپنی تعلیم جاری رکھنے پر مجبور زبوں حالی کے سبب کسی وقت بھی حادثہ رونما ہونے کا اندیشے کے پیشِ نظر کسی بھی جانی نقصان ہونے کا خطرہ بنا رہتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تعلقہ شاہ بندر کی یوسی گونگانی کے گاؤں محمد یوسف جمالی ماچکی نالے کا ڈبل منزلہ پرائمری اسکول جو 1976 ء میں ریاست ہائے متحدہ امریکا اور حکومت پاکستان نے قائم کیا تھا اس وقت اسکول کی بلڈنگ مکمل طور پر زبوں حالی کا شکار ہوچکی ہے اور اسکول میں پڑھنے والے بچے اور اسٹاف خوف و ہراس میں رہنے پر مجبور ہیں کیونکہ...
۱