باجوڑ میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن، مزید 24گاؤں کو خالی کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
ویب ڈیسک : باجوڑ میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں مزید 24گاؤں کو خالی کرنے کا حکم دیدیا گیا۔
ملنگی، سپرے، دواوگئی، مینہ سلیمان خیل،خوڑچئی، چمیار جوڑ، ذگئی، گٹ، اگرہ، غنڈئی، زرے، نختر، ملا کلے اوربکرو کے مکینوں کو علاقہ چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کاکہنا ہے کہ گواٹی، چمیالوں، لرکلان، برکلان، غنم شاہ، چوترا، ڈمہ ڈولہ، سلطان بیگ، انعام خورو اور انگا کے مکین گھر خالی کریں ۔
جشن آزادی:پنجاب کے 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی
ان علاقوں کے لوگ 16 اگست صبح 10 بجے تک اپنے گھر/علاقہ قلیل مدت کیلئے خالی کرکے محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
باجوڑ میں قبائلی عمائدین اور فتنۃ الخوارج کا جرگہ ناکام؛ قیام امن کیلیے فوجی آپریشن جاری
لوئر دیر:باجوڑ میں قبائلی عمائدین اور فتنۃ الخوارج کا جرگہ ناکام ہوگیا، جب کہ قیام امن کے لیے فوجی آپریشن جاری ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق باجوڑ میں فتنۃ الخوارج اور قبائل عمائدین کے درمیان مصالحت کے لیے بلایا گیا جرگہ ناکام ہو گیا جب کہ علاقے میں مکمل کرفیو بھی نافذ ہے اور تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند ہیں۔
ذرائع کے مطابق باجوڑ میں فوجی آپریشن جاری ہے اور گن شپ ہیلی کاپٹر فضائی نگرانی کے ساتھ ساتھ دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔