ایمل ولی کی فضل الرحمان سے ملاقات، باجوڑ آپریشن پر اظہار تحفظات
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
اسلام آباد(خبر نگار) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے فضل الرحمٰن سے ان کی رہائشگاہ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں قبائلی اضلاع میں بدامنی و باجوڑ آپریشن شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا، انھوں نے اے این پی کے زیر اہتمام 17 اگست کو اسلام آباد میں اے پی سی میں فضل الرحمان کو شرکت کی دعوت دی۔دd اس موقع پر انجینئر احسان اللہ خان، منظور خان مولانا اسعد محمود، سنیٹر عطاء الحق درویش، مولانا جمال الدین، محمد اسلم غوری، سنیٹر کامران مرتضٰی موجود تھے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ٹارگٹڈ آپریشن: باجوڑ کی تحصیل لوئی ماموند کے 27 علاقوں میں 3 دن کیلئے کرفیو نافذ
باجوڑ میں آج دن 11 بجے سے رات 11 بجے تک کرفیو نافذ کیا گیا ہے.باجوڑ کی تحصیل لوئی ماموند کے 27 علاقوں میں آج سے 3 دن کے لیے مکمل کرفیو کا اعلان کیا گیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ باجوڑ کی تمام مرکزی شاہراہوں پر صبح 11 بجے سے لے کر رات 11 بجے تک کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، ٹارگٹڈ آپریشن کے پیشِ نظر باجوڑ کی تحصیل لوئی ماموند کے تقریباً 27 علاقوں میں آج سے 3 دن کے لیے مکمل کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔تحصیل لوئی ماموند سے کثیر تعداد میں لوگوں کی نقل مکانی جاری ہے. ضلعی انتظامیہ نے متاثرین کے لیے 107 سرکاری اسکول اور کالجز خالی کروا دیے ہیں۔مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے واضح کیا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں کرفیو کی خبریں من گھڑت اور افواہیں ہیں، کرفیو صرف باجوڑ اور میرانشاہ کے مخصوص علاقوں تک محدود ہے۔مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے کہا کہ کرفیو کی خبریں سیاسی پروپیگنڈا ہیں، عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ افواہ ساز مافیا صوبے کا امن اور ترقی کے سفر کو خراب کرنا چاہتا ہے.حکومت کی توجہ عوامی خدمت پر ہے اور مخالفین کی توجہ جھوٹ پھیلانے پر ہے۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں نقل و حرکت مکمل آزاد ہے، تجارتی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں. عوام افواہوں پر کان نہ دھریں اور صرف سرکاری معلومات پر اعتماد کریں۔سوشل میڈیا پر جھوٹ پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، خیبر پختونخوا کے عوام باشعور ہیں، پروپیگنڈہ ناکام ہوگا۔