اسلام آباد: یوم آزادی اور معرکہ حق کی مرکزی تقریب میں ترکیہ اور آذربائیجان کی مسلح افواج کا دستہ بھی شریک
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
اسلام آباد: یوم آزادی اور معرکہ حق کی مرکزی تقریب میں ترکیہ اور آذربائیجان کی مسلح افواج کا دستہ بھی شریک WhatsAppFacebookTwitter 0 13 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )اسلام آباد کے جناح اسپورٹس کمپلیکس میں یومِ آزادی اورمعرکہ حق کی فتح کی تقریب میں برادر اسلامی ملک ترکیہ اور آذربائیجان کی مسلح افواج کا دستہ بھی شریک ہوا۔جناح اسپورٹس کمپلیکس میں یومِ آزادی اورمعرکہ حق کی فتح کی تقریب جاری ہے۔تقریب میں صدرمملکت آصف علی زرداری، وزیرِاعظم شہباز شریف اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان شریک ہیں۔اسلام آباد: یوم آزادی اور معرکہ حق کی مرکزی تقریب میں ترکیہ اور آذربائیجان کی مسلح افواج کا دستہ بھی شریک
تقریب میں وفاقی کابینہ کے ارکان، قومی اسمبلی اورسینیٹ ارکان اوردوست ممالک کے سفرا بھی شریک ہیں۔یومِ آزادی اور معرکہ حق کی فتح کی تقریب میں بڑی تعداد میں شہری بھی شریک ہیں۔تقریب میں ترکیہ اور آذربائیجان کی مسلح افواج کے دستوں نے مارچ پاسٹ کیا۔ دونوں برادر ممالک کی افواج کے دستے سلامی کے چبوترے سے گزرے تو عوام کی جانب سے بھی ان کا بھر پور استقبال کیا گیا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجناح اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں یومِ آزادی اور معرکہ حق کی مرکزی تقریب جاری،وزیر اعظم کا راکٹ فورس کی تشکیل کا اعلان جناح اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں یومِ آزادی اور معرکہ حق کی مرکزی تقریب جاری،وزیر اعظم کا راکٹ فورس کی تشکیل کا اعلان قومی اسمبلی: فورسز کو 3 ماہ کیلئے مشکوک شخص کی گرفتاری کا اختیار دینے کا بل منظور پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کی جیل میں طبیعت بگڑ گئی، اسپتال منتقل.پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں گرما گرمی، تلخ جملوں کا تبادلہ یاسمین راشد کی 9 مئی مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں خارج فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے آذربائیجان کے چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: تقریب میں ترکیہ اور آذربائیجان کی مسلح افواج آزادی اور معرکہ حق کی مرکزی تقریب اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں یوم
پڑھیں:
معرکہ حق میں کامیابی کے بعد فوج کے انٹرنل اسٹرکچر میں تبدیلی ضروری تھی، رانا ثنا
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں کامیابی کے بعد فوج کے انٹرنل اسٹرکچر میں تبدیلی ضروری تھی۔ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اپوزیشن کو آفرکی کہ پاکستان کےایشوزپر بات کریں، ان کے حل کےلیے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کریں جب کہ 27 ویں ترمیم پر بھی پی ٹی آئی سے ڈائیلاگ کی کوشش کی لیکن وہ بیٹھنے کو ہی تیار نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں معرکہ حق بنیان المرصوص میں اللہ تعالی نےکامیابی دی ہے اس سےجو سبق حاصل ہوا ہے اس کے مطابق فوج کے انٹرنل اسٹرکچر میں تبدیلی کی گئی ہےجو کہ ضروری تھی اور یہ بالکل پروفیشنل معاملہ ہے، اس میں کوئی سیاسی بحث مباحثےکی بات نہیں ہے۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ 27 ویں ترمیم میں تعلیم، صحت، آبادی اور بلدیات سے متعلق اتفاق رائے نہیں ہوسکا، لوکل باڈی کے اوپرکوشش بھی کی گئی کہ اس مرتبہ کچھ نہ کچھ پیش رفت ہو تاہم بنیادی اورعوامی اہمیت کےحامل ان مسائل پربات چیت کا آغاز ہوچکا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جیسےجیسے اتفاق رائے ہوتا رہےگا ان میں ترامیم ہوتی رہیں گی، ترامیم کے لیے کم از کم دو تہائی اکثریت ہونا ضروری ہے۔