یومِ آزادی اور معرکۂ حق کی یاد میں رنگا رنگ تقریب، قوم دہری خوشی میں سرشار
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
اسلام آباد – پاکستان کے 77ویں یومِ آزادی اور بھارت کے خلاف معرکۂ حق میں فتح کی خوشی میں جناح اسپورٹس اسٹیڈیم، اسلام آباد میں ایک شاندار مرکزی تقریب منعقد ہوئی، جس میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری مہمانِ خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔
تقریب میں **وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، اہم قومی رہنما اور غیر ملکی مہمان بھی شریک ہوئے۔مسلح افواج کی جانب سے شاندار پریڈ اور فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیاجائے گا جبکہ وزیراعظم نے معرکۂ حق کی یادگار کی نقاب کشائی بھی کریں گے
یہ تقریب نہ صرف یومِ آزادی کی خوشی بلکہ حالیہ بھارتی جارحیت کے خلاف تاریخی فتح کے جشن کی علامت بنی۔ ملک بھر میں جشن کا سماں ہے، ہر گلی، محلہ اور شہر سبز ہلالی پرچموں سے جگمگا رہا ہے ۔
اسلام آباد کے شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈمیں عوام کے لیے ایک خصوصی نمائش کا اہتمام بھی کیا گیا، جس میں معرکۂ حق میں استعمال ہونے والے جنگی طیارے، ٹینک، توپیں، ریڈارز اور دیگر عسکری سازوسامان** نمائش کے لیے رکھے گئے ہیں۔
یہ جشن نہ صرف ماضی کی قربانیوں کو خراجِ تحسین ہے بلکہ مستقبل کی امید، اتحاد اور خوداری کا مظہر بھی ہے۔
دوسری جانب قومی اسمبلی نے ایک متفقہ قراردادکے ذریعے شہداء کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ملکی سلامتی، خودمختاری اور اتحاد کے عزم کا اعادہ کیا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
یومِ آزادی اور ’معرکۂ حق‘ کی گرینڈ تقریب، ترکیہ و آذربائیجان کے فوجی دستوں کی شمولیت
یومِ آزادی اور ’معرکۂ حق‘ میں تاریخی فتح کی مناسبت سے خصوصی گرینڈ تقریب آج رات 8 بجے جناح اسپورٹس اسٹیڈیم، اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:معرکہ حق جشن آزادی تقریبات، اسلام آباد پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا
ذرائع کے مطابق تقریب کے مہمانِ خصوصی صدرِ پاکستان ہوں گے جبکہ وزیرِاعظم اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی شریک ہوں گے۔
قومی و غیر ملکی شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے۔ تقریب میں خصوصی ملی و ثقافتی پروگرام، تینوں مسلح افواج کی پریڈ، اور فضائی مظاہرہ بھی شامل ہوگا۔
اس موقع پر وزیرِاعظم ’معرکۂ حق‘ مونومنٹ کی رونمائی کریں گے۔
ذرائع کے مطابق آزادی کی تقریبات میں دوست ممالک ترکیہ اور آذربائیجان کے فوجی دستے بھی حصہ لیں گے جبکہ آرمی اسکول آف میوزک خصوصی بینڈ پرفارمنس پیش کرے گا۔
یومِ آزادی اور ’معرکۂ حق‘ کی اس تقریب میں عوام کا جوش و خروش عروج پر ہے۔ تقریب براہِ راست پی ٹی وی سے نشر کی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آذربائیجان اسلام اباد ترکیہ معرکہ حق یوم آزادی