غزہ میں قتل عام روکنے اور سیکیورٹی کیلئے کوئی بھی کردار ادا کرنے پر خوشی ہوگی، وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
نیویارک:
وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سےملاقات کو مفید قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم فلسطینیوں کا قتل عام روکنے اور غزہ کی سیکیورٹی کے لیے پاکستان کو کوئی بھی کردار ادا کرنے پر خوشی ہوگی۔
نیویارک میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد وزیراعظم شہبازشریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدرکے ساتھ بہت مفید اور خوش گوار ملاقات ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ ملاقات میں غزہ میں فوری جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا گیا، صدر ٹرمپ غزہ میں جنگ بندی کے لیے قائدانہ کردار ادا کر رہے ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ہمیں غزہ میں امن کے قیام کے لیے کسی بھی عمل کا حصہ بننے میں خوشی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو معصوم فلسطینیوں کا قتل عام روکنے اور غزہ کی سکیورٹی کے لیےکوئی بھی کردار اداکرنے پر خوشی ہوگی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔