2025-11-03@18:27:04 GMT
تلاش کی گنتی: 1832

«لیاری کی»:

    پاکستان کے میدانی علاقوں  کے دھند کا غلاف اوڑھنے  کے باعث ٹرینیں لیٹ  ہو گئیں، سڑکوں پر اور موٹر ویز پر ٹریفک سست ہو گیا ، دھند نے کم از کم ایک جگہ پر موٹر وے بند بھی کروا دی۔پاکستان  کے میدانی علاقوں میں دھند  ّاور سموگ) کا غبار آمد و رفت میں رکاوٹ بن گیا۔  دھند کے باعث ٹرینیں تاخیر کا شکار ہونے کی ابتدا ہو گئی۔ موٹر ویز اور سڑکوں پر  ٹریفک بھی سست ہو گیا۔ خدشہ ہے کہ  دھند کے باعث آمد و رفت مین جس دشواری کی ابتدا ہوئی ہے وہ کئی ماہ تک جاری رہے گا۔ پاکستان سپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ کے کھلاڑیوں و عہدیداروں پر پابندیاں لگادیں ملتان  سے بتایا جا رہا...
    لاہور(نیوز ڈیسک)عدالت نے یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کے جوا ایپ کی تشہیر کے مقدمے میں فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں ڈکی بھائی کی جوا ایپ کی تشہیر کے مقدمے میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس فاروق حیدر نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیا اور مزید کارروائی ملتوی کردی۔ درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ عمران چدھڑ عدالت میں پیش ہوئے۔ سعد الرحمٰن نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ انہیں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے بیرونِ ملک جاتے وقت ایئرپورٹ سے گرفتار کیا، حالانکہ انہیں کسی قسم کا نوٹس یا طلبی موصول...
    کراچی: ایشیا کے سب سے بڑے انٹرنیشنل یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ سنگا کپ 2025  میں شرکت کیلئے لیاری فٹبال اکیڈمی کی ٹیم سنگاپور روانہ ہوگئی۔  اسکواڈ کی قیادت اکیڈمی کے صدر شیخ عبدالرحمن کر رہے ہیں، ٹورنامنٹ میں انڈر 8، انڈر 10، انڈر 12، انڈر14 اور انڈر16 کے ایونٹس میں 13ممالک کی 160 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ 2 نومبر سے شروع ہونے والا ٹورنامنٹ 9 نومبر تک کھیلا جائے گا جس کے 15 ویں ایڈیشن میں  پہلی مرتبہ پیرا فٹبال مقابلے بھی شامل کیے گئے ہیں۔ لیاری فٹبال اکیڈمی کی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ منگل کو چھوا چو کانگ فٹبال اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔
    سانحہ 9 مئی کے سلسلے میں زمان پارک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں عدالت نے گواہوں کو طلب کرلیا۔  انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل کے روبرو سانحہ 9 مئی زمان پارک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے پراسیکیوشن کے گواہوں کو شہادت ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کر لیا ۔ دورانِ سماعت عدالتی عملے نے جیل میں ملزمان کی حاضری مکمل کی، جن میں سے زیر حراست ملزمان میں ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید شامل ہیں جب کہ ملزمان کی جانب سے رانا مدثر عمر اور میاں علی عمار ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ بعد ازاں عدالت...
    راولپنڈی کے علاقے گلبرگ کے قریب ایک چھوٹے سے گاؤں میں موجود گھر کے صحن میں قدم رکھتے ہی ایک چھوٹی مگر جاندار دنیا نے میرا استقبال کیا۔ کالی، بھوری، سفید اور سرمئی رنگ کی بلیاں صحن میں چھلانگیں لگاتیں، ایک دوسرے کے پیچھے دوڑتیں اور کبھی کھیل کے نشے میں ایک دوسرے پر جھپٹتی نظر آئیں۔ ہر بلی کی حرکات میں ایک الگ شخصیت چھپی ہوئی تھی۔ کچھ بلیاں میری طرف لپکیں، جیسے یہ مجھے برسوں سے جانتی ہوں، اور کچھ اپنی چھوٹی چھوٹی شرارتوں میں مصروف، جیسے دنیا کی ہر خوشی ان کی آنکھوں میں بسی ہو۔ مزید پڑھیں: بلیاں گھاس کیوں کھاتی ہیں؟ طویل تحقیق کے بعد حیران کن وجہ سامنے آگئی ایک سرمئی بلی ایک کونے میں...
    جماعت اسلامی کے صوبائی امیر کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا بالخصوص جنوبی پختونخوا شدید بد امنی کی لپیٹ میں ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر لوگ اغواء ہو رہے ہیں۔ کولیٹرل ڈیمیج کی صورت میں عام عوام اور بچوں کی جانیں جا رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا جنوبی پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہا ہے کہ امریکہ نے فیلڈ مارشل کی بہت تعریفیں کیں لیکن اس دفاعی معاہدہ ہندوستان کے ساتھ ہوگیا۔ ہندوستان اور امریکہ کے درمیان ٹیکنالوجی ٹرانسفر کا معاہدہ ہوا ہے لیکن امریکہ نے کبھی پاکستان کو ٹیکنالوجی ٹرانسفر کا معاہدہ نہیں کیا۔ چین پاکستان کو ٹیکنالوجی ٹرانسفر کر رہا ہے اور پاکستان چین کے تعاون سے جہاز وغیرہ بنا رہا ہے۔ امریکی صدر...
    کراچی: ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے عرفان نامی نوجوان کی پولیس حراست میں ہلاکت کا مقدمہ درج کرلیا۔ ایس آئی یو پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت کے معاملے پراہلکاروں کے خلاف انٹی کرپشن سرکل میں مقدمہ درج کرلیاگیا، ایف آئی اے نے 6 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا، درج ایف آئی آر کے متن کے مطابق مقدمہ ٹارچر اینڈ کسٹوڈیل ڈیتھ ایکٹ 2022 کے تحت درج کیا گیا۔ پولیس اہلکاروں نے دوران حراست متوفی پر تشدد کیا، تشدد کے باعث عرفان کی موت ہوئی ، پولیس اہلکاروں نے نوجوان کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا، نوجوان عرفان کی غیر قانونی گرفتاری سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔
      —فائل فوٹوز وزیرِاعظم کے کو آر ڈینیٹر برائے اطلاعات اختیار ولی کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی کی ویڈیوز منظرِ عام پر آنے کے بعد کئی سوالات نے جنم لیا ہے۔اپنے بیان میں اختیار ولی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پروپیگنڈا نیٹ ورک نے ویڈیوز کو جعلی قرار دینے کی مہم شروع کر دی، ویڈیوز کی فرانزک کے بعد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔اختیار ولی نے کہا کہ سہیل آفریدی کی ویڈیوز کو کسی اور موقع کی قرار دینے سے جرم کی سنگینی کم نہیں ہو جاتی، سہیل آفریدی کا جرم 9 مئی کے دیگر مجرموں سے زیادہ سنگین ہے۔وزیرِ اعظم کے کو آر ڈینیٹر نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ...
    چوہنگ میں ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گرفتار ملز کیخلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم مالک کے دیئے گئے ایک لاکھ روپے ہڑپ کرنا چاہتا تھا۔ملزم کاشف نے ون فائیو پر ڈکیتی کی جھوٹی کال چلائی تاہم پولیس تفتیش کے دوران ملزم جھوٹا ثابت ہوا۔ ایس ایچ او  محمد رضا نے بتایا کہ ملزم کے خلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور خوردبرد کی گئی رقم برآمد کر لی ہے۔ ایس پی صدر ڈویژن رانا حسین طاہر کا کہنا تھا کہ جھوٹی کال دینے والے ملزم کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
     پاکستانی بیٹر صائم ایوب نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کر لیا۔ صائم ایوب نے اپنے 51 میچوں میں دسویں بار صفر پر آؤٹ ہو کر سابق کھلاڑی عمر اکمل کا 10 بار صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ عمر اکمل نے 84 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں یہ ناپسندیدہ ریکارڈ بنایا تھا۔ صائم ایوب کے علاوہ سابق کپتان شاہد آفریدی اور بابر اعظم بھی آٹھ آٹھ بار صفر پر آؤٹ ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ کامران اکمل، محمد نواز اور محمد حفیظ سات سات بار صفر پر آؤٹ ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب، جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بیٹر کوئنٹن ڈی کوک نے بھی جنوبی...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنماؤں نے عمران خان کی رہائی کیلئے سیاسی جماعتوں اور دیگر سے رابطوں کا فیصلہ کرلیا۔گزشتہ روز شاہ محمود قریشی سے جمعہ کو پارٹی کے سابق رہنماؤں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع نے بتایاکہ پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے سیاسی جماعتوں اور دیگر سے رابطوں کا فیصلہ کرلیا۔رابطہ کاری مشن میں فواد چوہدری، عمران اسماعیل، علی زیدی، محمود مولوی، سبطین خان سمیت دیگر رہنما شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی سابق قیادت کا ن لیگ کے رہنماؤں اور بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی سابق قیادت ملک میں...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے خیبر ٹیچنگ اسپتال میں بغیر اطلاع صحت کارڈ کی بندش کا نوٹس لے لیا۔  وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نےخیبر ٹیچنگ اسپتال کا دورہ کیا اور سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے بغیر اطلاع 8 گھنٹے صحت کارڈ کی بندش پر اظہار برہمی کرتے ہوئے انکوائری کا حکم دیا۔سہیل آفریدی نے صحت کارڈ پربلا تعطل علاج کی فراہمی یقینی بنا نے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صحت کارڈ کی مد میں فنڈز جاری ہوچکے ہیں لہٰذا عوام کو صحت کی سہولیات میں کسی قسم کی تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔
    حیدرآباد: جدہ سے بھارتی شہر حیدرآباد آنے والی انڈیگو کی پرواز کو اس وقت ہنگامی طور پر ممبئی ایئرپورٹ پر اتارلیا گیا جب اس میں بم کی ایک جھوٹی اطلاع موصول ہوئی۔ اطلاع میں مبینہ طور پر ”1984 کے مدراس ایئرپورٹ طرز کے حملے“ کی دھمکی دی گئی تھی۔ میڈیاذرائع کے مطابق انڈیگو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ، “انڈیگو فلائٹ 6E 68 جو یکم نومبر 2025 کو جدہ سے حیدرآباد کے لیے روانہ ہوئی تھی، دوران پرواز ایک سیکورٹی خطرے کی اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد طیارے کو ممبئی ایئر پورٹ کی طرف موڑ دیا گیا ہےاورہنگامی لینڈنگ کی گئی۔ واقعے پر متعلقہ حکام کو فوری طور پر آگاہ کیا گیا اور ان کے...
    اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر)قائمہ کمیٹی دفاع نے آئندہ اجلاس میں قومی ایئر لائن حکام کو طلب کرنے کی ہدایت کردی۔کراچی میں قائمہ کمیٹی دفاع کا ایئرپورٹ اتھارٹی ہیڈ کوارٹر میں اجلاس ہوا، جس میں برطانیہ کے لیے پروازوں کی بحالی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے شرکاء نے تجویز کی کہ کراچی سے بھی برطانیہ کے لیے پروازیں شروع کی جائیں۔ کمیٹی نے سکھر ایئر پورٹ پر پروازوں کی تعداد بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور ڈیرہ غازی خان اور دیگر ایئر پورٹس پر آپریشن بحال کرنے کی ہدایت کی۔ذرائع کے مطابق کمیٹی اجلاس میں ملک مختلف ایئر پورٹس پر اسکینرز لگانے کے لیے فنڈز کی تجویز دی گئی۔کمیٹی نے گراونڈ طیاروں کی بحالی کے لیے...
    پاکستان کی خفیہ ایجنسیوں نے بھارت کی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے لیے کام کرنے والے جاسوس کو گرفتار کرکے بھارت کی بڑی پروپیگنڈا مہم ناکام بنا دی۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستان کی ایجنسیوں نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کر لیا ہے جسے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ نے پاکستان کے اندر جاسوسی اور پروپیگنڈا سرگرمیوں پر مجبور کیا تھا۔ مزید پڑھیں: آپریشن سندور میں رسوائی کے بعد بھارت کی ایک اور سازش ناکام، جاسوسی کرنے والا ملاح گرفتار، اعتراف جرم کرلیا انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم اعجاز ملاح کا تعلق ٹھٹھہ ضلع کی تحصیل شاہ بندر سے ہے اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وال اسٹریٹ جرنل کی تازہ تحقیقی رپورٹ نے پاکستان کی بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل موجودگی کی ایک بڑی تصدیق کرتے ہوئے وزیرِ مملکت برائے کرپٹو اور بلاک چین بلال بن ثاقب کو اُن عالمی شخصیات میں شمار کیا ہے جو کرپٹو، مصنوعی ذہانت اور مالیاتی سفارتکاری کے مستقبل کو تشکیل دے رہے ہیں۔ رپورٹ میں ان کا نام 11 مرتبہ شامل کیا گیا ہے۔“How a Billionaire Felon Boosted Trump’s Crypto” کے عنوان سے شائع ہونے والی اس رپورٹ میں بلال بن ثاقب کا ذکر دنیا کی معروف شخصیات جیسے بائنانس کے بانی سی زیڈ، ٹرمپ فیملی اور نمایاں اماراتی سرمایہ کاروں کے ساتھ کیا گیا۔ انہیں بلاک چین دور کے ایک نئے طرز کے رہنما کے طور پر پیش...
    اسلام آباد: این سی سی آئی اے کے اہل کاروں کے خلاف کرپشن کیسز سامنے آنے کے بعد ادارے میں بڑا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نئے ڈائریکٹر جنرل این سی سی آئی اے نے اب تک درج ہونے والی تمام ایف آئی آرز اور انکوائریز کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ ڈی جی نے ہدایت جاری کی ہے کہ این سی سی آئی اے کی جانب سے اب تک جتنی جائیدادیں، گاڑیاں اور دیگر پراپرٹیز سیل کی گئی ہیں، ان کی تفصیلی رپورٹ فراہم کی جائے۔ اس سلسلے میں تمام زونز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ درج شدہ کیسز اور ایف آئی آرز کی مکمل تفصیلات 3 نومبر تک جمع کرائیں تاکہ ادارے...
    پشاور  (بیورو رپورٹ) گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی نے صوبائی کابینہ کے اراکین سے حلف لیا۔  اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ محمد سہیل آفریدی، سپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی، ارکانِ قومی و صوبائی اسمبلی، پارٹی قائدین اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔  گورنر ہاؤس پشاور میں ہونے والی تقریب میں صوبائی کابینہ کے 10 ارکان نے بحیثیت صوبائی وزراء اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔  بحیثیت صوبائی وزیر حلف لینے والوں میں مینا خان آفریدی، ارشد ایوب خان، امجد علی، آفتاب عالم آفریدی، فضل شکور خان، خلیق الرحمٰن، ریاض خان، سید فخر جہان، عاقب اللہ خان اور فیصل خان شامل تھے۔گورنر خیبر پختونخوا نے صوبائی وزراء کو مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا...
    فٹبال لیجنڈ اور پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو کے بیٹے کرسٹیانو رونالڈو جونیئر نے ترکی میں جاری فیڈریشن کپ کے دوران پرتگال کی انڈر 16 ٹیم کے لیے اپنا پہلا بین الاقوامی میچ کھیل کر فٹبال کی دنیا میں باضابطہ قدم رکھ دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: فٹبال کی تاریخ کا نیا سنگِ میل، کرسٹیانو رونالڈو کے 950 گول مکمل جمعرات 30 اکتوبر کو ہونے والے میچ میں 15 سالہ رونالڈو جونیئر نے اضافی وقت میں میدان میں اتر کر مختصر لیکن یادگار آغاز کیا، جہاں پرتگال نے میزبان ترکی کو 0 – 2 سے شکست دی۔ پرتگال کے لیے اسپورٹنگ سی پی کے سیموئل تاوریس اور ایس سی براگا کے رافائل کابریل نے گول کیے۔ یہ ڈیبیو اس وقت سامنے...
    سٹی 42 : نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اجلاس میں کراچی کی بندرگاہوں پر انفراسٹرکچرل سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔  اجلاس میں حالیہ جدت کاری کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، ان اقدامات کی بدولت کارگو (سامان کی نقل و حمل) میں بہتری اور لین دین کے اخراجات میں کمی آئی ہے۔ اس کے علاوہ مستقبل میں بندرگاہی نظام میں مزید بہتری کے لیے جدید آئی ٹی اور انجینئرنگ حلقوں پر بھی غور کیا گیا۔ فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست  نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے ہدایت کی کہ بندرگاہی آپریشنز کو زیادہ مؤثر اور کم لاگت بنانے کے لیے اصلاحات کو فوری طور پر نافذ کیا جائے۔  اجلاس...
    سٹی42: صوبہ خیبر پختونخوا  میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی نئی کابینہ  کا آج اعلان کیا گیا۔ کل رات کابینہ کے دس ابتدائی وزیروں کے نام سامنے آئے تھے، آج ان سے حلف لے لیا گیا۔  پشاور کے گورنر ہاؤس میں نئے وزیروں کے حلف کی تقریب ہوئی۔ تقریب میں 10 وزراء نے حلف اٹھا لیا، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی وزراء سے حلف لیا۔  آج حلف لینے والے صوبائی وزراء میں مینا خان، فضل شکور، آفتاب عالم، فیصل ترکئی، عاقب اللّٰہ، ارشد ایوب خان، امجد علی، خلیق الرحمان، ریاض خان اور فخر جہاں شامل ہیں۔ فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست  ابتدائی طور پر کابینہ 13 رکنی ہے۔  کابینہ...
    تقریب حلف برداری میں گورنر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، وزیراعلیٰ کے پی محمد سہیل آفریدی اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی، چیف سیکرٹری اور آئی جی پی بھی تقریب میں موجود تھے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کی 13 رکنی نئی کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔ گورنرہاؤس پشاور میں خیبر پختونخوا کی نئی رکنی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب حلف برداری میں گورنر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، وزیراعلیٰ کے پی محمد سہیل آفریدی اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی، چیف سیکرٹری اور آئی جی پی بھی تقریب میں موجود تھے۔ خیبر پختونخوا کی 13 رکنی کابینہ میں 10 وزراء، 2 مشیر اور ایک معاون خصوصی...
    خیبر پختونخوا کی نئی صوبائی کابینہ نے گورنر ہاؤس پشاور میں اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کابینہ کے اراکین سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس پشاور میں منعقد ہوئی جس میں وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی، اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی، اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی، پارٹی قائدین اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ تقریب میں نئی کابینہ کے وزراء، مشیران اور معاونین خصوصی نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا، اس موقع پر گورنر اور وزیراعلیٰ نے کابینہ ارکان کو مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ...
    پیپلزپارٹی ضلع سکردو کے صدر بشارت ظہیر نے کہا ہے کہ جب پارٹی کے صوبائی صدر امجد ایڈووکیٹ کی سربراہی میں فیس بک پیج کا مسئلہ حل کرلیا گیا تھا تو مہدی جو کو گرفتار کیوں کیا گیا؟ اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی ضلع سکردو کے صدر بشارت ظہیر نے کہا ہے کہ جب پارٹی کے صوبائی صدر امجد ایڈووکیٹ کی سربراہی میں فیس بک پیج کا مسئلہ حل کرلیا گیا تھا تو مہدی جو کو گرفتار کیوں کیا گیا؟ گرفتاری کی وجہ کیا ہے؟ یہ عمل صرف اور صرف صدر مملکت آصف علی زرداری کے دورہ گلگت کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پارٹی کارکن اور جیالے کی حیثیت سے مہدی جو کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، انہیں تنہا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر ) چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب نے لیاقت آباد نمبر 9، یونین کمیٹی نمبر 3 اور 4گوش مارکیٹ کا دورہ کیا۔ سڑکوں اور گلیوں کی خستہ حالی پر چیئرمین فراز حسیب کی خصوصی ہدایت پر پیور بلاک لگانے کا کام فوری طور پر شروع کر دیا گیا ہے،جس کے لیے کانکریٹ ڈالا جا چکا ہے اور مشینری کو موقع پر تعینات کر دیا گیا ہے۔چیئر مین فراز حسیب نے موقع پر موجود عملے کو ہدایت دی کہ کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے اور منصوبے کو جلد از جلد مکمل کیا جائے،انہوں نے مزید کہا کہ پیور بلاک لگانے کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ عوام...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)مواچھ گوٹھ میںپرانے ٹائروں کے ایک بڑے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے احاطے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائر بریگیڈ حکام نے آگ کوتیسرے درجے کی قرار دے کرشہر بھر سے امدادی گاڑیوں کو طلب کر لیا گیا ۔چیف فائر آفیسرہمایوں خان کے مطابق، اس وقت 12 سے 13 فائر ٹینڈرز آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں، تاہم پانی کی کمی کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔ مذکورہ گودام 2 ایکڑ پر پھیلا ہواہے جس میں زیادہ تر پلاسٹک اور دیگر مٹیریل سے تیار شدہ سامان موجود تھا، آگ کے شعلے دور دور تک دکھائی دینے لگے اور فضا میں دھواں ہی دھواں پھیل گیا۔ساتھ ہی متاثرہ...
    ایف آئی اے نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو یعنی ایف بی آر کے سابق چیئرمین شبر زیدی کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی آر ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن سرکل کراچی میں درج کی گئی، جس میں شبر زیدی پر بطور چیئرمین ایف بی آر اپنے اختیارات سے تجاوز کرنے اور بھاری مالی بے ضابطگیوں کی منظوری دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کی ابتدائی رپورٹ میں 16 ارب روپے کی غیر مجاز ادائیگیوں کا انکشاف کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے متن کے مطابق یہ رقم مختلف نجی کمپنیوں، جن میں حبیب بینک لمیٹڈ، اینگرو کارپوریشن، ڈی جی خان سیمنٹ...
    تہران: ایران کے سابق صدر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کی بیٹی فائزہ ہاشمی رفسنجانی کے ایک متنازع بیان نے ملک میں ہلچل مچا دی ہے، فائزہ ہاشمی نے الزام عائد کیا کہ ان کے والد کی موت طبعی نہیں بلکہ قتل تھی اور اس میں حکومت کے بعض عناصر ملوث تھے،   اس بیان کے بعد ایرانی عدالت نے ان کے خلاف نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت کے لیے طلب کر لیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فائزہ ہاشمی رفسنجانی پر ایک عدالتی اہلکار کی جانب سے مقدمہ دائر کیا گیا ہے،  ان پر الزام ہے کہ انھوں نے حکومت پر سنگین اور بے بنیاد الزامات لگائے، جس سے عوامی سطح پر انتشار پیدا ہو سکتا ہے۔ خیال رہےکہ ...
    تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب جہلم کے علاقے دینہ میں زمیندار نے کھیت میں داخل ہونے والی گائے کی ٹانگ کلہاڑی سے کاٹ دی۔پولیس کے مطابق دینہ کی حدود موہال میں کھیت میں داخل ہونے پر زمیندار نے طیش میں آکر کلہاڑی کے وار سے گائے کی ٹانگ کاٹ دی جس کے بعد زخمی گائے کو مقامی افراد نے ویٹرنری اسپتال منتقل کردیا۔ ویٹرنری اسپتال میں زخمی گائے کا علاج کیا گیا۔پولیس نے گائے کی ٹانگ کاٹنے کا مقدمہ گائے کے مالک کی مدعیت میں درج کرلیا تاہم واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
     اسلام آباد ہائی کورٹ نے کلثوم خالق ایڈووکیٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ خاتون وکیل کلثوم خالق کا وکالت کا لائسنس معطل کرنے اور ریفرنس اسلام آباد بار کونسل کو بھجوانے کے معاملے پر جسٹس خادم حسین سومرو نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ سماعت کی۔ درخواست گزار وکیل کلثوم خالق ذاتی حیثیت میں عدالت کے سامنے پیش ہوئیں۔ وکیل کلثوم خالق نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے میرے خلاف غیر قانونی آبزرویشنز دیں، میرا نام سپریم کورٹ میں پریکٹس کا لائسنس ملنے والے وکلا کی فہرست میں شامل تھا اور عدالتی آبزرویشن کے بعد مجھے سپریم کورٹ کا...
    لیاقت آباد کے رہائشی پلاٹ 5/783، 6/334 پر کمرشل پورشن یونٹ کی خلاف ضابطہ تعمیرات ڈپٹی ڈائریکٹرعمران رضوی سرپرست، ٹریفک جام ، عوامی مسائل پر حکام کی لاپروائی پر سوالیہ نشان شہرِ قائد کے گنجان آباد علاقے لیاقت آباد کی تنگ گلیاں ان دنوں غیرقانونی طور پر کمرشل پورشن پر کھڑے ہونے والے نئے پلازوں اور دکانوں کی تعمیر کے باعث عوام کے لیے جہنم بن چکی ہیں۔سندھ بلڈگ کنٹرول اتھارٹی کے قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کے باوجود ان تعمیرات کا سلسلہ مسلسل جاری ہے ،جس نے نہ صرف ٹریفک کے نظام کو مفلوج کر دیا ہے بلکہ علاقے کے مکینوں کو شدید ذہنی اور جسمانی اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے ۔مقامی باشندے اس صورتحال پر سخت...
    اسلام آباد: پاکستان نے آئی ٹی کی دنیا میں شاندار سنگ میل عبور کرلیا۔ ایس آئی ایف سی کے ساز گار ماحول کی بدولت پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔  2024 میں پاکستانی اپلیکیشن ڈیولپر نے 1,053 موبائل ایپلیکیشنز کی کامیاب لانچنگ کا ایک بڑا سنگ میل عبور کرلیا، پاکستان کا خطے میں ابھرتا ہوا موبائل ایپلیکیشن ڈیولپر حب بننا آئی ٹی کے شعبے کی شاندار کامیابی ہے۔ پاکستانی موبائل ایپلیکیشنز کی ‘اینڈرائیڈ’ اور ‘آئی او ایس’ پلیٹ فارمز پر عالمی مانگ میں اضافہ ہوا ہے جو پاکستانی ایپلیکیشن ڈیولپرز کی عالمی پذیرائی کا ایک ثبوت ہے۔ سال 2024 میں پاکستانی ڈویلپرز کی جانب سے 764 اینڈرائیڈ اور 289 آئی او ایس ایپلیکیشنز کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قاضی احمد(نمائندہ جسارت )حیدرآبادکے صحافی خان محمد ملاح کو منشیات فروش عمران وگن کی جانب سے ملنے والی موت مار دھمکیوں کے خلاف پریس کلب قاضی احمد۔ کی جانب سیصدرعلی حیدر چانڈیو محمد رفیق آرائیں سائل لاکھو راناعبدالغفور عبدالمومن سرائی علی نواز جنید راول وحیدچانڈیو ودیگر کی قیادت میں ھاتھوں میں لکھے پلے کارڈ اٹھا کر احتجاجی مظاھراہ کیاگیااور نعرے بازی کی گئی اس موقع پر انکاکہنا تھاکہ صحافی خان محمد کو منشیات فروشوں کے خلاف کوریج کرنے پر منشیات فروش عمران وگن کی جانب سے مسلسل ملنے والی دھمکیوں کے عمل کی سخت الفاظ میں مزمت کرتے ہیں اور انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرکیانہیں قانون کے شکنجے میں لاکر صحافیوں...
    فوٹو: سوشل میڈیا آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں اِن ہاؤس تبدیلی کے سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کے لیے وزیرِاعظم کے امیدوار کا نام فائنل کر لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی قیادت اجلاس میں موجود تھی، جس میں وزارتِ عظمیٰ کے لیے 4 ناموں پر غور کیا گیا۔ آزاد کشمیر اسمبلی میں تحریکِ عدم اعتماد پر ن لیگ و پی پی نے دستخط کر دیے: فیصل ممتاز راٹھورسیکریٹری جنرل پیپلز پارٹی آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نےعدم اعتماد کی تحریک پر دستخط کر دیے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ آزاد کشمیر کی وزارتِ عظمیٰ کے لیے چوہدری یاسین،...
    یورپی یونین اور گلوبل واٹر آپریٹر الائنس نے واسا لاہور کو بین الاقوامی سطح پر بطور ٹرینر منتخب کر لیا واسا لاہور نے ایک اور بین الاقوامی سنگِ میل عبور کر لیا ہے جس میں یورپی یونین اور گلوبل واٹر آپریٹر الائنس نے واسا لاہور کو بین الاقوامی سطح پر بطور ٹرینر منتخب کیا ہے۔ جرمنی کے شہر بون میں  گلوبل واٹر آپریٹر پارٹنرشپ کے زیر اہتمام کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں کانفرنس میں ڈائریکٹر مدثر جاوید نے واسا لاہور کا کامیاب ماڈل پیش کیا، جسے بین الاقوامی سطح پر سراہا گیا۔  واسا لاہور کو باقاعدہ طور پر بطور  مینٹور یوٹیلیٹی گلوبل واٹر آپریٹرز پارٹنرشپ پروگرام ، یو این ہیبیٹیٹ اور یورپی یونین کے فنڈڈ پروگرام میں رجسٹرڈ کیا گیا۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: متنازعہ ٹوئٹ کیس میں عدالت نے ایمان مزاری کے شوہر، وکیل ہادی علی چٹھہ کو گرفتار کر لیا۔اسلام آباد کی عدالت میں سماعت کے دوران فاضل جج نے ہادی علی چٹھہ کی گرفتاری کے بعد انہیں کل پیش کرنے کا حکم دیا، ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد افضل مجوکہ نے ہادی علی چٹھہ کے وارنٹِ گرفتاری جاری کیے تھے۔سماعت کے دوران ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد افضل مجوکہ نے کہا کہ میرے خیال میں ہادی علی چٹھہ نے مچلکے جمع نہیں کروائے۔ عدالت سے نکلتے ہی انہیں پولیس نے حراست میں لے لیا۔ یہ واقعہ اس کیس کی پیش رفت میں ایک اہم موڑ قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ 30 ستمبر کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن...
    ہادی چھٹہ اور ایمان مزاری(فائل فوٹو)۔ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازع ٹوئٹ کیس میں ہادی علی چٹھہ کو کمرہ عدالت کے باہر سے گرفتار کرلیا گیا۔ ایڈیشنل سیشن جج  اسلام آباد افضل مجوکہ نے ہادی علی چٹھہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ عدالت نے ہادی چٹھہ کے ضمانتی مچلکے منسوخ کرنے کا حکم دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد افضل مجوکہ نے کہا کہ میرے خیال میں ہادی علی چٹھہ نے مچلکے جمع نہیں کروائے۔ انھوں نے تفتیشی افسر کو ہدایت کی کہ ہادی علی چٹھہ کو گرفتار کر کے کل پیش کریں، ہادی علی چٹھہ کچھ دیر بعد کمرہ عدالت پہنچے۔ اس موقع پر جج افضل مجوکہ کا پیغام تھا کہ آرڈر کا اعلان ہوگیا ہے، اب آپ کل ہی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (BSE) کراچی کی جانب سے نویں جماعت کے سال 2025 کے نتائج کے اعلان کے بعد مجموعی نمبرز اور مضامین کے مطابق گریڈز نہ جاری کرنے پر صوبائی وزیر جامعات و تعلیمی بورڈز محمد اسماعیل راہو نے سخت نوٹس لے لیا ہے۔ وزیر نے چیئرمین میٹرک بورڈ کو تین روز کے اندر تحریری وضاحت پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے۔وزیر جامعات سندھ اسماعیل راہو کی جانب سے چیئرمین بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ بورڈ نے نویں جماعت کے سال 2025 کے نتائج 23 اکتوبر کو جاری کیے، تاہم نہ تو مجموعی نمبرز فراہم کیے گئے اور نہ ہی ہر مضمون کے حساب سے تفصیلات...
    بعدازاں ایم این اے حمید حسین طوری نے خار کلے آپریشن متاثرین رجسٹریشن سنٹر کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے رجسٹریشن کے عمل میں درپیش مشکلات اور انتظامی رکاوٹوں کا جائزہ لیا اور متعلقہ اداروں کو فوری طور پر ان مسائل کے حل کی ہدایت کی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے پارلیمانی لیڈر و رکنِ قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین طوری نے سنٹرل کرم آپریشن سے متاثرہ خاندانوں کے لیے قائم بدامہ سکول گراؤنڈ کیمپ کا دورہ کیا۔ انہوں نے متاثرین کے قیام و طعام سمیت دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ متاثرہ خاندانوں کی جلد از جلد اپنے گھروں کو واپسی اور بحالی کو یقینی بنایا جائے۔ بعدازاں ایم...
    اصول بنا لیا ہے کسی کی پگڑی نہیں اچھالیں گے: چیئرمین نیب WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے کہا ہے کہ اصول بنا لیا ہے کہ کسی کی پگڑی نہیں اچھالیں گے۔ چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کا اسلام آباد کے سینئر صحافیوں کے ساتھ پہلا باقاعدہ مکالمہ ہوا، اس ملاقات میں ڈپٹی چیئرمین نیب جسٹس ( ر) سہیل ناصر، ڈی جی نیب راولپنڈی، اسلام آباد وقار چوہان، ڈی جی آپریشنز نیب امجد اولکھ سمیت سینئر حکام موجود تھے۔ سوال و جواب کی طویل نشست میں چیئرمین نیب نے ادارے کی اڑھائی سالہ کارکردگی، قومی دولت کی لوٹ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی انتظامیہ نے تجاوزات کے خلاف مہم میں فٹ پاتھوں اور سڑکوں کو گھیر کر بنے ہوئے ہوٹلوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔ مختلف علاقوں میں فٹ پاتھوں اور سڑکوں پر رات گئے تک کھلنے رہنے والے ہوٹلوں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر وسطی طٰہٰ سلیم نے کمشنر کراچی کو رپورٹ پیش کی ہے کہ ضلع وسطی میں اسسٹنٹ کمشنر لیاقت آباد ڈاکٹر سارا خان نے پولیس اور ٹائون کے تعاون سے ڈاکخانہ اور لیاقت آباد نمبر چار پر ایسے چا ر ہوٹلوں کے خلاف کارروائی کی ہے جو ہوٹلوں کے باہر فٹ پاتھ اور سڑک پر کرسیاں اور ٹیبلز رکھ کر ہوٹلز چلارہے ہیں۔ چاروں ہوٹلز...
    تصویر سوشل میڈیا۔ تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال پر اجلاس طلب کرلیا ہے۔اسلام آباد کے خیبر پختونخوا ہاؤس میں ہونے والے اجلاس کی سربراہی سلمان اکرم راجہ کریں گے۔ اجلاس میں شرکت کیلئے خالد یوسف چوہدری، قیوم نیازی، خواجہ فاروق احمد، میر عتیق، دیوان محی الدین اور شفیق جھاگوی پہنچ گئے ہیں۔ اجلاس میں وزیراعظم آزاد کشمیر کی تبدیلی کے عمل پر مشاورت ہوگی۔ پارٹی رہنما خالد یوسف کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف عدم اعتماد کے معاملات پر مشاورت ہوگی۔ خالد یوسف چوہدری کے مطابق آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی کردار پر بھی مشاورت ہوگی۔
    ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا اسمبلی نے گوجری زبان کو پارلیمانی زبان قرار دینے کی منظوری دے دی۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے رولز 2025 میں ترمیم کرتے ہوئے گوجری زبان کو بھی فہرست میں شامل کرلیا گیا۔ حکومتی رکن آفتاب عالم نے ترمیم منظوری کے لیے ایوان میں پیش کی، جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔  اسپیکر بابر سلیم سواتی نے کہا کہ کے پی اسمبلی میں گوجری بولنے والوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جب اسمبلی رولز 2025 بنائے گئے تو اُس وقت گوجری زبان کو شامل کرنا بھول گئے تھے، آج گوجری زبان کے اضافے کے بعد اسمبلی میں بات کرنے کے لیے زبانوں کی تعداد 6  ہوگئی ہے۔ بھارتی سٹار کرکٹرICUمیں داخل،...
    امریکی ریاست نیواڈا میں ہونے والے 74ویں مس امریکا مقابلے میں ریاست نبراسکا کی 22 سالہ ماڈل آڈی ایکرٹ نے اپنی شاندار کارکردگی سے سب کو متاثر کرتے ہوئے یہ اعزاز اپنے نام کر لیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پورے امریکا سے 50 ماڈلز نے اس مقابلے میں حصہ لیا، جن میں آڈی ایکرٹ نے اعتماد، شخصیت اور سماجی شعور کے امتزاج سے ججز کو متاثر کیا۔ آڈی ایکرٹ ایک سوشل میڈیا اور مارکیٹنگ کوآرڈینیٹر کے طور پر کام کرتی ہیں اور آن لائن سیفٹی و ڈیجیٹل آگاہی کی سرگرمیوں میں بھی نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں۔ وہ ماضی میں نبراسکا یونیورسٹی کی چیئر لیڈنگ ٹیم کی رکن بھی رہ چکی ہیں۔ان کا انتخاب مس امریکا کے ایک...
    لاہور کے علاقے مصطفٰی آباد میں سسرالیوں کی جانب سے بہو پر تشدد کرنے کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سسرالی دانش، امین اور ماھم وغیرہ نے بہو رقیہ پر تشدد کیا جسکی اطلاع ملتے ہیں مصطفٰی آباد پولیس فوری جائے وقوعہ پر پہنچی۔ ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاتون رقیہ امجد کی مدعیت میں نامزد ملزمان دانش، امین، ماھم وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جبکہ ایک ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ایس پی کینٹ نے ایس ایچ او مصطفی آباد سید شبہیہ رضا کو باقی ملزمان...
    لیاقت بلوچ — فائل فوٹو نائب امیر جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ پاک افغان جنگ بندی ہی نہیں پائیدار تعلقات خطے کی ضرورت ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین جاری مذاکرات کے موقع پر جارحانہ بیانات غیر ضروری ہیں، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قومی ایکشن پلان پر جانبدارانہ عمل نے بڑا نقصان پہنچایا ہے۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی سیاست کو پی پی، مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی نے شرمناک بنادیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ جماعتِ اسلامی کا کسان روڈ کارواں پُرامن ہوگا، جماعتِ اسلامی کسانوں کی ترجمان ہے۔
    اسلام آباد؍ لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ سپورٹس رپورٹر) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پورا پاکستان ایک گھرانہ ہے، کہیں بھی آگ لگے اسے مل کر بجھانا اور محبت، ایثار اور قربانی سے کام لے کر امن ترقی اور خوشحالی کو مشعل راہ بنانا ہے، اسی طرح پاکستان ایک عظیم ملک بنے گا۔ 2018ء میں ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ ہوگیا تھا۔ پھر حالات کیوں بگڑے، فاصلے کیوں پیدا ہوئے، ان چبھتے ہوئے سوالوں کے جواب تلاش کرنا ہوں گے۔ دہشتگردی کے دوبارہ سر اٹھانے پر خود احتسابی کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کو یہاں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء...
    دیر البلاح میں گولہ باری سے 2 بھائی شہید،اب بھی غزہ کے 53 فیصد علاقے پر قابض دونوں بھائیوں نے بفرزون کی حد عبور کی تھی، مقبوضہ مغربی کنارے میں چھاپہ مار کارروائیاں اسرائیلی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 2 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ طولکرم سے مزید 3 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق غزہ کے علاقے دیر البلاح میں اسرائیلی فوج کی گولہ باری سے 2 بھائی شہید ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شہید ہونے والے دونوں بھائیوں نے اسرائیلی فوج کے قائم کیے ہوئے بفرزون کی حد عبور کی تھی جو اسرائیلی فوج نے اپنی موجودگی ظاہر کرنے کے لیے قائم کیا ہے۔اسرائیلی فوج 10 اکتوبر سے اب تک جنگ بندی معاہدے...
    معروف اینکر اور اداکارہ نادیہ خان نے ایک بار پھر اپنے بے باک تبصروں سے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔ جانے مانے یوٹیوبر ڈکی بھائی کو مبینہ طور پر جوا ایپس کی تشہیر اور فروغ کے کیس میں جیل اور بھاری جرمانے کا سامنا ہے۔ نادیہ خان نے اپنے شو میں اس کیس پر کہا کہ ڈکی بھائی نے خود ہی بدنامی کمائی ہے۔ جب پیسہ حرام کا ہو تو سکون کہاں سے آئے گا؟ انھوں نے مزید کہا کہ یہ سب آج کل کے نوجوانوں کے لیے ایک سبق ہے۔ بغیر محنت کے آسانی کے ساتھ کمایا جانے والا پیسہ ہمیشہ آسانی سے چلا جاتا ہے۔ نادیہ خان نے مزید کہا کہ ہم ماؤں کو خوشی ہے کہ اب ہمارے بچے سیکھیں گے کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251026-8-4 حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 6 ملزمان کوگرفتارکرکے مقدمات درج کرلیے۔ تفصیلات کیمطابق سیری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف مقدمات میں مطلوب ملزمان ضمیر علی پریو اور قدیر بروہی کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا۔حالی روڈ پولیس نے کارروائی کے دوران ملزم یحییٰ اور ملزم سلمان عرف سلو بلوچ کے قبضے سے 10 عدد شراب کی بوتلیں برآمد ہونے پر گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔دوسری جانب مکی شاہ پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران ملزم اسماعیل پٹھان کے قبضے سے 70 عدد مین پوری اور ملزم ساجد خان غوری پٹھان کے قبضے سے 5 عدد شراب کی بوتلیں برآمد ہونے پرمقدمہ درج کرلیا گرفتار ملزمان کے متعلق مزید...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (نمائندہ جسارت) نائب امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ حافظ نصراللہ چنا اور مولانا رفیع الدین چنا کی دارالعلوم تفہیم القرآن سکھرآمد، ،مہتمم دارالعلوم، جماعت اسلامی سندھ کے رہنما مولانا حزب اللہ جکھرو اور اساتذہ کرام کے ساتھ نشست کی اور تعلیمی تدریسی سرگرمیوں پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔ انہوں نے دارالعلوم کے نئے اکیڈمک بلاک کے جاری تعمیراتی کام کا بھی جائزہ لیا اور تعریف کی ۔ تدریسی سرگرمیوں پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔ انہوں نے دارالعلوم کے نئے اکیڈمک بلاک کے جاری تعمیراتی کام کا بھی جائزہ لیا اور تعریف کی ۔ نمائندہ جسارت
    پولیس کے مطابق مفرور ملزمان شمس الدین اور عبدالغفار بگٹی نے اقبالی بیان میں کہا تھا کہ عزیر بلوچ اور نور محمد عرف بابا لاڈلہ نے اسلحہ کی ترسیل میں سہولت فراہم کی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے غیر قانونی اسلحہ برآمدگی اور ملزمان کی سہولت کاری کے کیس میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کیخلاف ایک اور مقدمے کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔ ملزم عذیر بلوچ کے خلاف مقدمے کا فیصلہ 29 اکتوبر کو سنائے جانے کا امکان ہے۔ پولیس کے مطابق مفرور ملزمان شمس الدین اور عبدالغفار بگٹی نے اقبالی بیان میں کہا تھا کہ عزیر بلوچ اور نور محمد عرف بابا لاڈلہ نے اسلحہ کی ترسیل میں سہولت فراہم کی۔ ملزم کے بیان...
    ایس پی اسلام آباد کی پراسرارموت، متوفی عدیل اکبر کے آپریٹر کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا، اہم انکشافات WhatsAppFacebookTwitter 0 25 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) وفاقی پولیس کے ایس پی کی پراسرارموت کے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں جب کہ مرحوم ایس پی عدیل اکبر کے آپریٹر نے اپنا ابتدائی بیان تحقیقاتی ٹیم کو ریکارڈ کروا دیا۔ذرائع نے کہا کہ ایس پی عدیل اکبر نے ہتھیار کیوں مانگا اور انہیں کیوں دیا گیا،تفتیش جاری ہے، عدیل اکبر کو موبائل فون پر آنے والی کال سے متعلق بھی تحقیقات جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق آپریٹر نے بیان دیا کہ عدیل اکبر اپنی پروموشن سے متعلق اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن ملنے جا رہے تھے، ایس پی عدیل اکبر...
    بھارت کی افغان طالبان کے ساتھ مل کر پانی روکنے کی کوشش، پاکستان نے دفاعی منصوبہ تیار کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 October, 2025 سب نیوز پاکستان نے بھارت اور افغان طالبان کے ممکنہ آبی گٹھ جوڑ کے پیش نظر اپنی آبی سلامتی کے دفاع کے لیے واضح اور دوٹوک مؤقف اختیار کر لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھارت نے معرکہ حق میں عبرتناک شکست کے بعد اب افغانستان کے ذریعے آبی جارحیت کو بطور نیا ہتھیار استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔افغان طالبان رجیم اور بھارت کے بڑھتے ہوئے تعلقات اس امر کو ظاہر کرتے ہیں کہ دونوں ممالک کے پاکستان مخالف عزائم مضبوط ہو رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا، خصوصاً ’’انڈیا ٹو ڈے‘‘ کی 24 اکتوبر 2025 کی رپورٹ...
    کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے غیر قانونی اسلحہ برآمدگی اور ملزمان کی سہولت کاری کے کیس میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کیخلاف ایک اور مقدمے کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔ ملزم عذیر بلوچ کے خلاف مقدمے کا فیصلہ 29 اکتوبر کو سنائے جانے کا امکان ہے۔ پولیس کے مطابق مفرور ملزمان شمس الدین اور عبدالغفار بگٹی نے اقبالی بیان میں کہا تھا کہ عزیر بلوچ اور نور محمد عرف بابا لاڈلہ نے اسلحہ کی ترسیل میں سہولت فراہم کی۔ ملزم کے بیان پر عزیر بلوچ کیخلاف دفعہ 109 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ملزم سے بارود اور گولیاں برآمد ہوئی تھیں۔ ملزمان کیخلاف تھانہ سی آئی ڈی میں 2012 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
    چند برس قبل کراچی کی سیشن عدالت میں عزیر بلوچ کے خلاف اہم کیس زیر سماعت تھا جس کے لیے عدالت میں صحافی بھی موجود تھے کیس کے اہم اور واحد گواہ کو پیش کرنے کے لیے پروسیکیوشن وقت مانگ رہی تھی لیکن عدالت بار بار وقت دینے کے باوجود گواہ کو نہ پیش کرنے پر فیصلہ سنانا چاہتی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: لیاری گینگ کے سرغنہ عزیر بلوچ تہرے قتل کے مقدمے سے بری اس وقت کے ایڈیشنل ڈسٹرک پبلک پروسیکیوٹر شکیل عباسی نے آخری بار عدالت سے مہلت مانگی اور کہا کہ اگلی تاریخ پر گواہ کو پیش کردیا جائے گا عدالت برہمی کے ساتھ آخری مہلت دے دی۔ اگلی پیشی پر صحافی پھر موجود تھے عزیر جان بلوچ...
    بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر کے قریب سمندر میں ایک حیران کن منظر نے ماہی گیروں کو ششدر کر دیا، جب انہیں ایک نہیں بلکہ چاربروڈز وہیلز ایک ساتھ تیرتی نظر آئیں۔ ماہی گیر کشتی کے کپتان عامر داد نے یہ دلکش لمحہ فوری طور پر اپنے موبائل فون میں قید کر لیا، جس میں وہیلز کا ایک گروہ گوادر کے ساحلی پانیوں میں پرسکون انداز میں تیرتا دکھائی دیتا ہے۔ ورلڈ وائیلڈ لائف فنڈ (WWF) پاکستان کے مطابق یہ وہیلزبروڈز وہیلز تھیں، جو دنیا کی بڑی بالین وہیلز میں سے ایک ہیں۔ یہ وہیلز عام طور پر گرم پانیوں میں پائی جاتی ہیں، اور ان کی پاکستان کے ساحلی پانیوں میں موجودگی ایک اہم ماحولیاتی اشارہ سمجھا جاتا ہے۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انقرہ: ترکی کے جنوب مغربی ساحل کے قریب ایجین سمندر میں تارکینِ وطن کی ایک کشتی ڈوبنے سے کم از کم 16 افراد لاپتا ہوگئے جبکہ دو کو زندہ بچا لیا گیا،  کشتی میں مجموعی طور پر 18 افراد سوار تھے جن میں سے ایک زندہ بچ جانے والا شخص افغان شہری ہے۔گورنر آفس سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ یہ کشتی بودرم کے ساحل سے روانہ ہوئی تھی جو ترکیہ کے سیاحتی صوبے موغلا کا مشہور مقام ہے۔ بتایا گیا ہے کہ روانگی کے کچھ ہی دیر بعد کشتی میں پانی بھرنا شروع ہوگیا، جس کے باعث ممکنہ طور پر یہ المناک حادثہ پیش آیا۔ایک زندہ بچ جانے والے شخص نے بتایا کہ وہ چھ گھنٹے...
    ٹیلیگرام چینل (https://t.me/CyberIsnaadFront1) پر جاری کردہ ایک تین منٹ کے ویڈیو کلپ میں کمپنی کے اندر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج پیش کی ہے، جس میں صہیونی فوجی سازوسامان کی تیاری کے مختلف مراحل کو دکھایا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ہیکر گروہ "الجبهة الإسناد السیبرانیة" (سائبر سپورٹ فرنٹ) نے اسرائیلی وزارتِ جنگ کے اہم ترین دفاعی منصوبوں کی خفیہ معلومات افشا کر دی ہیں، جن میں لیزری فضائی دفاعی نظام "آئرن بیم" (Iron Beam)، کثیرالمقاصد ڈرون "ہرمس 900" (Hermes 900)، اسپائیک میزائل (Spike) اور دیگر جنگی ساز و سامان کے منصوبے شامل ہیں۔ اس گروہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے وزارتِ دفاعِ اسرائیل سے وابستہ بظاہر نجی کمپنی "مایا" میں کامیاب ہیکنگ کاروائی مکمل کی ہے۔ اس ہیکنگ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:۔ حکومت نے مالی سال 2025-26 کی پہلی سہ ماہی میں 515 ارب روپے کا قرض حاصل کیا، جس میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 41 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق جولائی، اگست اور ستمبر میں بالترتیب 198 ارب، 192 ارب اور 124 ارب روپے کا قرض لیا گیا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اس مالی سال میں مجموعی طور پر 5 ہزار 777 ارب روپے قرض لینے کا تخمینہ ہے۔ستمبر میں حکومت نے 43 کروڑ 66 لاکھ ڈالر کا بیرونی قرض بھی حاصل کیا، جب کہ اگست میں 68 کروڑ ڈالر اور ستمبر میں 17 کروڑ 70 لاکھ ڈالر نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کے ذریعے حاصل کیے گئے۔سعودی آئل فیسلٹی کے تحت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: شہر قائد کے پوش علاقے ڈیفنس میں ایک اور حیران کن اور چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک گھریلو ملازم واجد علی کو پولیس نے گرفتار کر لیا، جو اپنی مالکن کے گھر سے طویل عرصے سے رقم، سونا اور دیگر قیمتی اشیا چُرا کر کروڑ پتی بن چکا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم گزشتہ  8 سال سے خاتون کے گھر میں ملازمت کر رہا تھا اور اسی دوران اس نے موقع پا کر بھاری مالیت کا سامان چرا لیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی شکایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے واجد علی کو حراست میں لیا گیا ہے۔ گرفتاری کے بعد تفتیش کے دوران ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کیا اور بتایا کہ وہ...
    پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق ماضی میں کچھ جماعتوں پر پابندیاں لگائی گئیں، تو انہوں نے نام تبدیل کر لیا اور مسلسل کام کر رہی ہیں۔ لیکن اب اس حوالے سے ایک اسپیشل پراسیکیوٹر سیل بنایا گیا ہے۔ یہ سپیشل پراسیکیوٹر سیل ایسے معاملات میں ملوث افراد کو بہت جلد کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نام بدل کر کام کرنیوالی کالعدم جماعتوں کیخلاف بھی کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔ پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق ماضی میں کچھ جماعتوں پر پابندیاں لگائی گئیں، تو انہوں نے نام تبدیل کر لیا اور مسلسل کام کر رہی ہیں۔ لیکن اب اس حوالے سے ایک اسپیشل پراسیکیوٹر سیل بنایا گیا ہے۔ یہ سپیشل پراسیکیوٹر سیل ایسے معاملات میں ملوث افراد...
    پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 3ارکان کی رکنیت بحال، اسپیکر نے معطلی کا نوٹی فکیشن واپس لے لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اپوزیشن کے 3 معطل ارکان کی رکنیت بحال کردی۔تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اپوزیشن کیتین معطل ارکان کو بحال کرتے ہوئے معطلی کا نوٹی فکیشن واپس لے لیا۔ اپوزیشن کے بحال ہونے والے تین ارکان میں میاں اعجاز شفیع امتیاز، محمود شیخ اور خالد زبیر نثار شامل ہیں جنہیں پندرہ سیشن کے لئے معطل کیا گیا تھا۔تینوں اراکین کو ایوان میں جھگڑے پر ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے معطل کیا گیا تھا اور اس وقت ملک محمد احمد خان بیرون...
    اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اپوزیشن کے 3 معطل ارکان کی رکنیت بحال کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اپوزیشن کےتین معطل ارکان کو بحال کرتے ہوئے معطلی کا نوٹی فکیشن واپس لے لیا۔ اپوزیشن کے بحال ہونے والے تین ارکان میں میاں اعجاز شفیع امتیاز، محمود شیخ اور خالد زبیر نثار شامل ہیں جنہیں پندرہ سیشن کے لئے معطل کیا گیا تھا۔ تینوں اراکین کو ایوان میں جھگڑے پر ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے معطل کیا گیا تھا اور اُس وقت ملک محمد احمد خان بیرون ملک کے دورے پر تھے۔ تحریک انصاف کے ارکان نے معطلی کے خلاف ہائی کورٹ سے بھی رجوع کیا تھا۔ میاں اعجاز شفیع امتیاز نے کہا کہ ہم رول نمبر...
    صوبائی آرگنائزر علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے ملک کے دیگر حصوں کی طرح جنوبی پنجاب میں بھی سیلاب متاثرین کے لیے ہر ممکن کوشش کی ہے، ہم پاکستان کی داخلہ خودمختاری کے قائل ہیں کسی بھی دشمن کو پاکستان کی جانب میلی آنکھ دیکھتے کی اجازت نہیں دیںگے۔  اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کی صوبائی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس صوبائی آرگنائزر علامہ قاضی نادر حسین علوی کی زیرصدارت جامعہ شہید مطہری ملتان میں منعقد ہوا، اجلاس میں صوبائی ورکنگ کمیٹی کے اراکین مولانا سید فرخ مہدی، سید ندیم عباس کاظمی، سید جواد رضا جعفری، سید احسان حیدر نقوی، سید علی رضا زیدی، سید ثقلین نقوی شریک ہوئے جبکہ مرکز کی جانب...
    بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 26 نومبر  احتجاج کے 6 مقدمات کی سماعت ہوئی جس کے دوران عدالت نے آئندہ تاریخ پر تمام 6 مقدمات کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا۔عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت درخواستوں کی سماعت 6 نومبر تک ملتوی کردی۔راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کی۔ ضمانت کی درخواستوں پر دلائل نہ ہوسکے، مقدمات میں تھانہ نصیر آباد کے کانسٹیبل  کے قتل کا مقدمہ بھی شامل ہے، عدالت نے آئندہ تاریخ پر تمام چھ مقدمات کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا۔ان مقدمات میں بشریٰ بی بی سمیت تمام ملزمان کی ضمانتیں منظور ہوچکی ہیں۔
    راولپنڈی پولیس نے روات کے علاقہ میں افغان باشندوں کے خلاف آپریشن کیا،  سرچ آپریشن کے دوران 3خواتین سمیت 13افغان باشندے تحویل میں لےلئے گئے۔ افغان باشندوں کو گولڑہ کیمپ منتقل کر دیا گیا،کابل ڈیپورٹ کیا جائے گا، تحویل میں لئے گئے افغان باشندوں میں محمد گل، اس کے بیٹے محمد نعیم،محمد یسین،محمد کریم،فضل کریم،ابو بکر،ذیشان شامل ہیں۔ افغان شہری محمد گل کی اہلیہ جمالہ گل،بیٹی بی بی آمنہ،بی بی ہاجرہ بھی کمیپ منتقل کیے گئے، آپریشن کے دوران حبیب خان،عبدل باسر،کامران کو بھی تحویل میں لیا گیا، افغان باشندوں کو ساگری،جھٹہ ہتھیال اورپھاملی کے علاقوں سے تحویل میں لیا گیا۔
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 26 نومبر  احتجاج کے 6 مقدمات کی سماعت ہوئی جس کے دوران عدالت نے آئندہ تاریخ پر تمام 6 مقدمات کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت درخواستوں کی سماعت 6 نومبر تک ملتوی کردی، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کی۔  آج بھی ضمانت کی درخواستوں پر دلائل نا ہوسکے، مقدمات میں تھانہ نصیر آباد کے کانسٹیبل  کے قتل کا مقدمہ بھی شامل ہے، عدالت نے آئندہ تاریخ پر تمام چھ مقدمات کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا۔ تحریک انصاف کے گرفتار ضلعی...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت نے روس سے تیل کی خریداری میں نمایاں کمی کی ہے اور مستقبل میں روسی تیل کی درآمد مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے بتایا کہ ان کی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے حالیہ گفتگو میں روس یوکرین جنگ، خطے کی صورتحال اور توانائی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے روس سے تیل کی درآمد میں واضح کمی کی ہے اور مستقبل میں مزید کمی کا عمل جاری رہے گا، امریکا اس بات کا خواہاں ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کا جلد خاتمہ ہو...
    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تیونس کے حکام کا کہنا ہے کہ تارکین وطن کی کشتی ساحلی شہر مہدیہ کے مقام پر ڈوبی، حادثے کا شکار ہونے والی کشتی میں مجموعی طور پر 70 افراد سوار تھے جن میں سے 30 کو بچا لیا گیا جبکہ 40 لاشوں کو بھی نکال لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ یورپ جانیوالے تارکین وطن کی کشتی کو تیونس میں حادثہ پیش آیا جس میں 40 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تیونس کے حکام کا کہنا ہے کہ تارکین وطن کی کشتی ساحلی شہر مہدیہ کے مقام پر ڈوبی، حادثے کا شکار ہونے والی کشتی میں مجموعی طور پر 70 افراد سوار تھے جن میں سے 30 کو بچا...
    نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اسلام آباد نے ای میل ہیک کر کے سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈی کے ذریعے نازیبا مواد پھیلانے والے شاطر ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق این سی سی آئی اے اسلام آباد نے سائبر ہراسانی اور غیر اخلاقی مواد کے کیس میں اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے ملزم سید مطہر عباس کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 297/2025 درج کیا گیا تھا جس کا تعلق ضلع نارووال کی تحصیل شکر گڑھ، گاؤں خاص خانوال سے ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ ملزم نے علی حمزہ نامی شہری کے جی میل اکاؤنٹ تک غیر قانونی رسائی حاصل کی اور متاثرہ شخص کے اسنیپ چیٹ اکاؤنٹ جیسی جعلی آئی ڈی بناکر نازیبا مواد شیئر...
    کراچی میں سیف سٹی کیمروں نے چلتی موٹر سائیکل پر سوار ملزم کو پہچان لیا۔کیمروں نے شناخت کے بعد فیلڈ پولیس کو بروقت اطلاع دے کر ملزم کو گرفتار کرادیا۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا نے کہا ہے کہ جدید نظام اور کیمروں سے نگرانی کے ذریعے پولیس کو تحقیق، نشاندہی اور جرائم کے تدارک میں مدد ملنا شروع ہوگئی ہے۔ڈی آئی جی ساوتھ نے مزید کہا کہ گرفتار ملزم 6 مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا، فیشل ریکگنیشن (چہرے کی شناخت) کے ذریعے کراچی میں ہونے والی یہ اپنی نوعیت کی پہلی گرفتاری ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:۔ سندھ ہائیکورٹ نے لیاقت آباد کے علاقے میں ایم کیو ایم کارکن عبید عرف کے ٹو کی 27 سال قبل رینجرز اہلکار کو شہید کرنے کے جرم میں سزا کے خلاف اپیل منظور کرلی۔ عدالت نے درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔درخواست گزار کے وکیل راج علی واحد کنور ایڈوکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ اس کیس کا دو بار پہلے ٹرائل ہوچکا ہے، فوجی عدالت میں ٹرائل ہوا تھا۔ جنید اور نادر شاہ سمیت کچھ کو سزا ہوئی تھی کچھ کو بری کردیا تھا۔ ایم کیو ایم مرکز 90 سے گرفتار سارے ملزمان جیل سے رہا ہوچکے ہیں، صرف عبید کے ٹو جیل کے اندر ہے۔ ملزم عبید...
    پیرس کے مشہور لوو میوزیم سے دن دہاڑے چوری کیے گئے شاہی زیورات کی مالیت 88 ملین یورو  بتائی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: فرانس چوری شدہ شاہی زیورات کی تلاش میں سرگراں، اب وہ انمول خزانہ کس حال میں ہوگا؟ یورپی میڈیا کے مطابق فرانسیسی عوامی پروسیکیوٹر کے مطابق یہ تخمینہ میوزیم کے کیوریٹر نے فراہم کیا۔ یہ مالیت تقریباً 76 ملین پاؤنڈ یا 10 کروڑ 20 لاکھ امریکی ڈالر کے مساوی بنتی ہے۔ فرانسیسی پروسیکیوٹر لور بیکو نے ریڈیو  آر ایل ٹی سے گفتگو میں کہا کہ یہ رقم واقعی غیرمعمولی ہے مگر اصل نقصان فرانس کے تاریخی ورثے کو پہنچا ہے۔ چوری شدہ اشیا میں شاہی زیورات اور وہ نایاب تحائف شامل ہیں جو نپولین بوناپارٹ نے اپنی...
    نجی مال میں خاتون کیساتھ مبینہ زیادتی کا معاملہ ، ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) تھانہ مارگلہ کی حدود میں نجی مال میں خاتون کیساتھ مبینہ زیادتی، پولیس کی جانب سے گرفتار دونوں ملزمان نے خاتون سے زیادتی کا اعتراف کر لیا۔پولیس کی جانب سے گرفتار ملزم فیصل جلال اور حفیظ اللہ کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پیش کیا گیا ، عدالت نے ملزمان کو 3روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا پولیس کی جانب سے میڈیکل چیک اپ کیلئے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی، جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے کیس پر سماعت کی ،متاثرہ خاتون کی مدعیت میں...
    کراچی کے علاقے پرانا حاجی کیمپ گلی نمبر ایک کے قریب چائے کے ہوٹل پر فائرنگ سے وہاں پر بیٹھا شخص ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ہوٹل کے مالک نے ڈاکو سمجھ کر فائرنگ کردی تھی۔ ہوٹل کے مالک کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ دوسری جانب کورنگی چکرا گوٹھ میں لوٹ مار کرنے والے 2 ڈاکوؤں کو شہریوں نے پکڑ لیا جس کے بعد عوام کے تشدد اور فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ علاوہ ازیں گڈاپ سٹی میں پولیس مقابلے کے بعد 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ شہید ملت روڈ پر بھی پولیس مقابلہ ہوا جس میں 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔
    تل ابیب: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی منصوبے پر عمل درآمد توقعات سے بہتر انداز میں جاری ہے۔ تل ابیب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ “ہمیں امید ہے کہ غزہ میں جنگ بندی قائم رہے گی، اور اسرائیلی حکومت اس منصوبے میں بھرپور تعاون کر رہی ہے۔” انہوں نے مزید بتایا کہ اسرائیل میں ایک کمانڈ سینٹر جنگ بندی کی نگرانی کے لیے فعال ہے۔ جے ڈی وینس نے واضح کیا کہ “ہم اسرائیل پر کوئی چیز زبردستی مسلط نہیں کریں گے۔” انہوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر حماس نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تو...
    اسلام آباد (وقائع نگار) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہونے کا امکان ہے، الیکشن کمشن آف پاکستان نے دسمبر میں پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کرانے کا شیڈول واپس لے لیا۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت الیکشن کمشن کا اجلاس ہوا، جس میں معزز ممبرانِ کمشن، سیکرٹری اور سینئر افسران نے شرکت کی، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر تفصیلی غور کیا گیا، سیکرٹری الیکشن کمشن کی جانب سے کمشن کو جامع بریفنگ دی گئی۔دوران بریفنگ سیکرٹری الیکشن کمشن نے بتایا کہ پنجاب اسمبلی نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 ء منظور کر لیا ہے، گورنر پنجاب نے بھی لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 ء کی منظوری دے دی، نئے ایکٹ کے نفاذ...
    —فائل فوٹو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔الیکشن کمیشن نے 8 اکتوبر کو پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر پر کیس کی سماعت کی تھی اور حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کیا تھا۔کمیشن کی جانب سے دسمبر کے آخری ہفتے میں پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کا اعلان کیا گیا تھا۔الیکشن کمیشن نے آج اجلاس کے بعد حلقہ بندیوں کا شیڈول واپس لینے کا فیصلہ کیا۔ الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو بلدیاتی حلقہ بندیوں، ڈی مارکیشن رولز کیلئے 4 ہفتے دیدےالیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پنجاب حکومت کو بلدیاتی الیکشن کے لیے حلقہ بندیوں اور ڈی مارکیشن رولز کے لیے 4 ہفتے دینے کا فیصلہ کیا...
    پنجاب پولیس نے رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں ایک کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران اغوا ہونے والے شہری کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔ کارروائی کے دوران دو اغواکار بھی گرفتار کر لیے گئے۔ پولیس ترجمان کے مطابق مغوی شہری وقار سومرو کو چند روز قبل چوک چدھڑ کے قریب مسلح افراد نے اغوا کر لیا تھا، جس کا مقدمہ تھانہ احمد پور لمہ میں درج تھا۔ مصدقہ اطلاع پر پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزمان موٹا کوش اور فاروق عباسی کو گرفتار کر لیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مغوی کی بحفاظت بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری پررحیم یار خان پولیس کو شاباش دی ہے اور اس کامیاب کارروائی کو پولیس کی پیشہ...
    ٹوئٹر، جو اب ایکس کے نام سے جانا جاتا ہے، نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے پرانے اور طویل عرصے سے غیر فعال رہنے والے یوزر نیمز کو مارکیٹ پلیس کے ذریعے فروخت کرے گا۔ یہ نیا فیچر صرف ایکس کے پریمیئم اور پریمیئم بزنس صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔کمپنی کے مطابق کچھ یوزر نیمز جو کم مقبول یا طویل ہوں گے، pirorityکی کیٹیگری میں مفت دیے جائیں گے، جبکہ زیادہ منفرد اور مختصر یوزر نیمز لیبل کے تحت فروخت یا انوائیٹ اونلی موڈ میں پیش کیے جائیں گے۔ ان منفرد یوزر نیمز کی قیمتیں2500 ڈالرز سے شروع ہو کر لاکھوں ڈالرز تک جا سکتی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ یوزر نیمز مکمل ملکیت کے ساتھ نہیں...