بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 26 نومبر  احتجاج کے 6 مقدمات کی سماعت ہوئی جس کے دوران عدالت نے آئندہ تاریخ پر تمام 6 مقدمات کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا۔عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت درخواستوں کی سماعت 6 نومبر تک ملتوی کردی۔راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کی۔ ضمانت کی درخواستوں پر دلائل نہ ہوسکے، مقدمات میں تھانہ نصیر آباد کے کانسٹیبل  کے قتل کا مقدمہ بھی شامل ہے، عدالت نے آئندہ تاریخ پر تمام چھ مقدمات کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا۔ان مقدمات میں بشریٰ بی بی سمیت تمام ملزمان کی ضمانتیں منظور ہوچکی ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

جی ایچ کیو حملہ کیس کے تمام ملزمان کو آئندہ سماعت پر پیشی کا حکم

راولپنڈی ( نیوزڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کے تمام ملزمان کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کی جیل روبکار پر حاضری لگائی گئی۔

آج کی سماعت میں طلب کئے گئے تین گواہ پولیس سب انسپکٹرز عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جس کی وجہ سے عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 5 نومبر تک ملتوی کردی۔

عدالت میں جمع کرائی گئی پولیس رپورٹ کے مطابق افسران گواہ کرکٹ سٹیڈیم سکیورٹی ڈیوٹی پر ہیں، جس کی وجہ سے گواہ عدالت پیش نہیں ہوسکتے۔

عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت اڈیالہ جیل میں ہوگی اور آئندہ تاریخ پر 3 گواہوں کو اڈیالہ جیل میں پیش ہونے کے نوٹس جاری کرتے ہوئے عدالت نے تمام ملزمان کو بھی 5 نومبر کو جیل عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد بھی عدالت میں پیشی کے بعد واپس روانہ ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ ہائی کورٹ نے لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر پیشرفت رپورٹ طلب کرلی
  • عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر آئندہ تاریخ پر حکام سے تمام مقدمات کا مکمل ریکارڈ طلب
  • بانی سے جیل میں ملاقات، اسلام آباد ہائیکورٹ میں تمام کیسز کیلئے لارجر بینچ تشکیل
  • جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے تمام کیسز لارجر بینچ کے سامنے پیش، سماعت کل ہوگی
  • بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات بارے تمام کیسز لارجر بینچ میں سماعت کیلئے مقرر
  • جی ایچ کیو حملہ کیس کے تمام ملزمان کو آئندہ سماعت پر پیشی کا حکم
  • عدالت عظمیٰ‘ 26 ویں آئینی ترامیم کیس کی سماعت آج تک کیلیے ملتوی
  • 5 مقدمات میں خرم شیر زمان کی ضمانت منسوخی کا حکم
  • مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے میں پیشرفت، پرویز الہی سمیت دیگر پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ