Jasarat News:
2025-12-14@01:58:04 GMT

ایمیزون کا 30ہزار ملازم فارغ کرنے کااعلان

اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) ای کامرس اور ٹیکنالوجی کی بین الاقوامی کمپنی ایمیزون نے مصنوعی ذہانت میں تیز رفتار سرمایہ کاری کے باعث ہزاروں ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق سخت اقدام سے تقریباً 30ہزار ملازمتیں ختم ہو جائیں گی۔یہ کٹوتی ایمیزون کی اندازاً ساڑھے 3لاکھ دفتری ملازمتوں میں سے تقریباً 10 فیصد کی نمائندگی کرتی ہے لیکن اس سے افرادی قوت متاثر نہیں ہو گی ۔ ایمیزون کے چیف ایگزیکٹو اینڈی جیسی نے اپنے بیان میں ملازمین سے کام لینے کی بجائے اے آئی کی صلاحیت کی تعریف کی جس میں آن لائن صارفین کی ہر طرح کی سروس سے لے کر دفاتر کو زیادہ مؤثر بنانے تک کئی عوامل شامل ہیں۔ جیسی نے ایمیزون کی آخری سہ ماہی کی آمدن کے دوران کہاکہ ہمارا یقین ہے کہ اے آئی سے ہر صارف کا تجربہ بدل جائے گا اور یہ اب درست ثابت ہونے لگا ہے۔ ایمیزون ویب سروسز کلاؤڈ کمپیوٹنگ یونٹ کا حوالہ دیتے ہوئے ای مارکیٹر کے بنیادی تجزیہ کار سکائی کیناویس نے کہاکہ اے ڈبلیو ایس اے آئی میں وسیع سرمایہ کاری کرنے کے باعث مارکیٹنگ اور آپریٹنگ ، دونوں میدانوں میں بہتری ظاہر کرنے کے لیے دباؤ میں رہے گا۔ اس کے علاوہ اے ڈبلیو ایس کی حالیہ بندش کے بارے میں تفصیلات کے لیے بھی ایمیزون پر دباؤ ڈالا جائے گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ایمیزون کے اہم کلاؤڈ نیٹ ورک میں بندش کے باعث اسٹریمنگ پلیٹ فارمز سے لے کر پیغام رسانی اور بینکاری خدمات تک مقبول انٹرنیٹ سروسز کئی گھنٹوں تک آف لائن تھیں ۔ اس سے واضح ہو جاتا ہے کہ انٹرنیٹ کی زندگی کس حد تک اس بڑی کمپنی پر انحصار کرتی ہے۔ اس خلل سے اسٹریمنگ پلیٹ فارمز متاثر ہوئے تھے،جن میں ایمیزون کی پرائم وڈیو سروس اور ڈزنی نیز پرپلیکسٹی اے آئی، فورٹنائٹ گیم، ایئر بی این بی، سنیپ چیٹ اور ڈوؤلنگو شامل ہیں۔ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق یورپ میں موبائل ٹیلی فون سروسز اور پیغام رسانی ایپس میں سگنل اور واٹس ایپ بھی متاثر ہوئیں۔ اس کے علاوہ ایمیزون کی اپنی ای کامرس شاپ سمیت ویب سائٹس تک رسائی میں دشواریوں کی بھی اطلاعات سامنے آئیں۔ ایمیزون نے کہا کہ انٹرنیٹ ایڈریس بک کے طور پر کام کرنے والے ڈومین نیم سسٹم (ڈی این ایس) سے متعلق تکنیکی مسئلے کی نشان دہی ہوئی ہے۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایمیزون کی اے ا ئی

پڑھیں:

حیدرآباد: مزدور سڑک کنارے مالٹے فروخت کرنے میں مصروف ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز

متعلقہ مضامین

  • حکومت بلوچستان کی عوام کو سست انٹرنیٹ فراہم کرنیکی نئی حکمت عملی
  • حکومت بلوچستان کا عوام کو سست انٹرنیٹ فراہم کرنیکی نئی حکمت عملی
  • حیدرآباد: مزدور سڑک کنارے مالٹے فروخت کرنے میں مصروف ہیں
  • برطانیہ: تمام خفیہ ایجنسیوں کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرنے کا فیصلہ
  • برطانیہ کا ملکی خفیہ ایجنسیوں کو ضم کرنے کا فیصلہ
  • پاکستان نے ایشیا پیسیفک میں 7ایوارڈ جیت لیے
  • آسٹریا میں کم عمر طالبات کے حجاب پر پابندی کا بل اسمبلی پیش کرنے کا فیصلہ
  • مدرسہ امام علی (ع) قم، فارغ التحصیل طلاب کو ایوارڈ سے نوازا گیا
  • مدرسہ امام علی (ع) میں یوم ولادت حضرت زہرا کی مناسبت سے تقریب، فارغ التحصیل طلاب کو ایوارڈ سے نوازا گیا
  • ایمیزون کا 2030 تک بھارت میں 100 کھرب سرمایہ کاری کا اعلان