پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 3 ارکان کی رکنیت بحال، اسپیکر نے معطلی کا نوٹی فکیشن واپس لے لیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اپوزیشن کے 3 معطل ارکان کی رکنیت بحال کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اپوزیشن کےتین معطل ارکان کو بحال کرتے ہوئے معطلی کا نوٹی فکیشن واپس لے لیا۔
اپوزیشن کے بحال ہونے والے تین ارکان میں میاں اعجاز شفیع امتیاز، محمود شیخ اور خالد زبیر نثار شامل ہیں جنہیں پندرہ سیشن کے لئے معطل کیا گیا تھا۔
تینوں اراکین کو ایوان میں جھگڑے پر ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے معطل کیا گیا تھا اور اُس وقت ملک محمد احمد خان بیرون ملک کے دورے پر تھے۔
تحریک انصاف کے ارکان نے معطلی کے خلاف ہائی کورٹ سے بھی رجوع کیا تھا۔ میاں اعجاز شفیع امتیاز نے کہا کہ ہم رول نمبر 210 کی معطلی پر اسپیکر کے خلاف عدالت میں کیس جاری رکھیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اپوزیشن کے
پڑھیں:
پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جولائی ۔2026 ) پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘حکومتی دعوﺅں کے برعکس حالیہ بارشوں میں پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے‘کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے‘ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ 38 مکانات متاثر ہوئے.(جاری ہے)
پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے. ادھرمحکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کر تے ہوئے نشیبی علاقے زیر آب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات ظاہر کیئے ہیں رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پورے ملک میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بیشتر مقامات پر وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے. صوبائی دارلحکومت لاہور میں آج ہونے والی بارش سے واپڈا ٹاﺅن‘ جوہر ٹاﺅن‘ گلبرگ اور ڈیفنس ‘ او پی ایف سوسائٹی‘ ایل ڈی اے ایونیو‘ فیصل ٹاﺅن‘ماڈل ٹاﺅن‘علامہ اقبال ٹاﺅن‘مسلم ٹاﺅن‘گارڈن ٹاﺅن‘سبزہ زار‘ملتان روڈسمیت شہر بھر میں تیزبارش سے شہر کی مرکزی شاہرائیں ندیوں کا منظرپیش کرتی رہیں جبکہ شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی گھر میں داخل ہوگیا. شمالی لاہوراور اندرون شہر میں بھی بارش کی پانی کی وجہ سے معمولات زندگی شدید متاثرہوئے . محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں کے دوران بھی مزید بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق شام کے وقت درجہ حرات 28ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر میں 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں تاہم ہوا میں نمی کا تناسب 95 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جس کے باعث موسم مرطوب مگر خوشگوار محسوس کیا جا رہا ہے.