لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کیخلاف ایک اور مقدمے کا فیصلہ محفوظ
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
پولیس کے مطابق مفرور ملزمان شمس الدین اور عبدالغفار بگٹی نے اقبالی بیان میں کہا تھا کہ عزیر بلوچ اور نور محمد عرف بابا لاڈلہ نے اسلحہ کی ترسیل میں سہولت فراہم کی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے غیر قانونی اسلحہ برآمدگی اور ملزمان کی سہولت کاری کے کیس میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کیخلاف ایک اور مقدمے کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔ ملزم عذیر بلوچ کے خلاف مقدمے کا فیصلہ 29 اکتوبر کو سنائے جانے کا امکان ہے۔ پولیس کے مطابق مفرور ملزمان شمس الدین اور عبدالغفار بگٹی نے اقبالی بیان میں کہا تھا کہ عزیر بلوچ اور نور محمد عرف بابا لاڈلہ نے اسلحہ کی ترسیل میں سہولت فراہم کی۔ ملزم کے بیان پر عزیر بلوچ کیخلاف دفعہ 109 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ملزم سے بارود اور گولیاں برآمد ہوئی تھیں۔ ملزمان کیخلاف تھانہ سی آئی ڈی میں 2012ء میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: عزیر بلوچ
پڑھیں:
ٹنڈومحمد خان،منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں ،13 ملزمان گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251210-11-13
ٹنڈو محمد خان (نمائندہ جسارت)ایس ایس پی حسیب جاوید سومار میمن کے احکامات پر ضلع بھر میں مین پوری گٹکا، خام مال چورا سپلائرز اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں مسلسل جاری۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف کارروائیوں میں 2 خواتین سمیت 13 ملزمان گرفتار ، جن سے 10 کٹے مین پوری چورا، 5350 مین پوریاں، 2250 سفینہ گٹکا اور کچی شراب برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے۔مین پوری چورا سپلائی میں زیر استعمال ایک سوزوکی مہران کار کو پولیس تحویل میں لے لیا۔ایس ایچ او تھانہ بی سیکشن کا اپنے دیگر پولیس اسٹاف کے ہمراہ دوران چیکنگ کارروائی 2 بین الصوبائی مین پوری گٹکا چورا سپلائر میر حسن میرالی اور امان اللہ بروہی سکنہ اوستا محمد ضلع جعفرآباد بلوچستان کو گرفتار کرلیا، دوران تلاشی سوزوکی مہران کار سے 10 کٹے بیگ مین پوری گٹکا چورا خام مال اور 1000 مین پوریاں برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا۔ مہران کار کو پولیس تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ایس ایچ او تھانہ وومن نے اپنے دیگر ماتحت پولیس اسٹاف کے ہمراہ کارروائی 2 خواتین مین پوری فروش شریمتی سلمیٰ اور شریمتی اومیا کو گرفتار کرلیا جن سے 600 مین پوریاں برآمد کرکے مین پوری گٹکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ایس ایچ او تھانہ سٹی کا اپنے پولیس اسٹاف کے ہمراہ کارروائی ایک مین پوری سپلائر خدا بخش چوہان کو گرفتار کرلیا، جس کے قبضے سے 1050 مین پوریاں برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا۔ایس ایچ او تھانہ بلڑی شاہ کریم نے اپنے دیگر ماتحت پولیس اسٹاف کے ہمراہ کارروائی ایک مین پوری فروش دین محمد لاشاری کو گرفتار کرلیا جس سے 450 مین پوریاں برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو غلام حیدر نے اپنے دیگر ماتحت پولیس اسٹاف کے ہمراہ مختلف کارروائیوں میں 3 سفینہ گٹکا اور مین پوری سپلائر عبدالقیوم لاشاری احسان علی چانڈیو – ممتاز علی سھتو کو گرفتار کرلیا جن سے 2500 سفینہ گٹکا اور 200 مین پوریاں برآمد کرکے مین پوری گٹکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے۔ایس ایچ او تھانہ شیخ بھرکیو نے اپنے دیگر ماتحت پولیس اسٹاف کے ہمراہ مختلف کارروائیوں میں ملزمان محمد صالح ٹنگڑی اور علی غلام شیخ کو گرفتار کرلیا جن سے 10 لیٹرز کچی شراب اور 500 مین پوریاں برآمد کرکے مین پوری گٹکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ ایس ایچ او تھانہ آبادگار نے اپنے دیگر ماتحت پولیس اسٹاف کے ہمراہ کارروائی ایک مین پوری فروش واحد بخش کھوسو کو گرفتار کرلیا جس سے 1000 مین پوریاں برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ایس ایچ او تھانہ ملاکاتیار نے اپنے دیگر ماتحت پولیس اسٹاف کے ہمراہ کارروائی ایک مین پوری فروش ہمتھو ٹھاکر کو گرفتار کرلیا جس سے 300 مین پوریاں برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔