حماس نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تو سخت ایکشن لیا جائے گا، جے ڈی وینس
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
تل ابیب: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی منصوبے پر عمل درآمد توقعات سے بہتر انداز میں جاری ہے۔ تل ابیب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ “ہمیں امید ہے کہ غزہ میں جنگ بندی قائم رہے گی، اور اسرائیلی حکومت اس منصوبے میں بھرپور تعاون کر رہی ہے۔” انہوں نے مزید بتایا کہ اسرائیل میں ایک کمانڈ سینٹر جنگ بندی کی نگرانی کے لیے فعال ہے۔
جے ڈی وینس نے واضح کیا کہ “ہم اسرائیل پر کوئی چیز زبردستی مسلط نہیں کریں گے۔” انہوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر حماس نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تو سخت ایکشن لیا جائے گا۔ انہوں نے مغربی میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ “ہر واقعے کے بعد میڈیا یہ تاثر دیتا ہے کہ جنگ بندی ختم ہو گئی، جو ایک عجیب رویہ ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ کچھ حلقوں میں جنگ بندی کی ناکامی کی خواہش پائی جاتی ہے۔
امریکی نائب صدر نے غزہ میں یرغمالیوں کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “معلوم نہیں ان کی لاشیں کہاں ہیں۔” انہوں نے غزہ کی تعمیر نو کے لیے ایک سول ملٹری تعاون مرکز کے قیام کا بھی اعلان کیا، جس کا مقصد خطے کی بحالی اور ترقی کو یقینی بنانا ہے۔
جے ڈی وینس نے مغربی میڈیا کے رویے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ “جنگ بندی کے خلاف ایک عجیب رویہ پایا جاتا ہے، جو تعمیری نہیں۔” انہوں نے زور دیا کہ امریکی انتظامیہ خطے میں امن کے قیام کے لیے پرعزم ہے اور تمام فریقین کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے گی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: جنگ بندی کی ہوئے کہا کہ جے ڈی وینس انہوں نے
پڑھیں:
بچے گرفتار ہو رہے، ڈرگ مافیا کیخلاف ایکشن کیوں نہیں لیا جاتا: حافظ نعیم
اسلام آباد‘لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ سرمایہ داروں، جاگیرداروں، خاندانوں اور شخصیات پر مشتمل پارٹیوں اور مقتدرہ نے نظام کو نرغے میں لے رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کم عمر موٹرسائیکل سواروں کی گرفتاریوں پرحکومت کا طرزِ عمل ناقابلِ قبول ہے۔بچوں کو تو تھانوں میں بند کروا یا جارہا ہے ، ڈرگ مافیا کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی جاتی۔عام آدمی کا استحصال کرنے والے نظام کو بدلنے کی جدوجہد شروع کردی۔ نوجوان اور الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار حق اور سچ کیلئے آواز اٹھائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام رضاکاروں کے عالمی دن پر یوتھ لیڈرشپ پروگرام سے خطاب کرتے کیا۔ تقریب میں سری لنکا اور صومالیہ کے سفیروں کے علاوہ تمام مکاتب فکر کے افراد اور طلبہ نے شرکت کی۔الخدمت کے نائب صدر ڈاکٹر مشتاق مانگٹ، الخدمت کراچی کے صدر نوید علی بیگ، ائر مارشل ( ر) ارشد ملک‘ رضوان احمد ، ڈاکٹر طارق سلیم ،ڈاکٹر حمیرا طارق و دیگر نے بھی خطاب کیا۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا مقامی حکومتوں کے نظام میں بھی ہارس ٹریڈنگ لانے کی کوشش کی جا رہی ہے‘ جماعت اسلامی اس کے خلاف بھرپور احتجاج کرے گی۔انہوں نے کہا ہم سے نوجوانوں کیلئے جو ہوسکا کرینگے۔ جماعت اسلامی "بنو قابل"کے ذریعے نوجوانوں کو آئی ٹی کی تعلیم بلکل مفت فراہم کر رہی‘ بلاسود قرضے بھی دینگے۔ انہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن اور اسکے 80 ہزار سے زائد رضاکاروں کو شاندار تقریب اور خدمات پرخراج تحسین پیش کیا۔آخر میںامیر جماعت اسلامی نے سفراء اور دیگر اہم شخصیات کو الخدمت کی جانب سے سوئینیرز بھی پیش کیے۔