ہادی چھٹہ اور ایمان مزاری(فائل فوٹو)۔

ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازع ٹوئٹ کیس میں ہادی علی چٹھہ کو کمرہ عدالت کے باہر سے گرفتار کرلیا گیا۔ 

ایڈیشنل سیشن جج  اسلام آباد افضل مجوکہ نے ہادی علی چٹھہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ 

عدالت نے ہادی چٹھہ کے ضمانتی مچلکے منسوخ کرنے کا حکم دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد افضل مجوکہ نے کہا کہ میرے خیال میں ہادی علی چٹھہ نے مچلکے جمع نہیں کروائے۔ 

انھوں نے تفتیشی افسر کو ہدایت کی کہ ہادی علی چٹھہ کو گرفتار کر کے کل پیش کریں، ہادی علی چٹھہ کچھ دیر بعد کمرہ عدالت پہنچے۔ 

اس موقع پر جج افضل مجوکہ کا پیغام تھا کہ آرڈر کا اعلان ہوگیا ہے، اب آپ کل ہی آئیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ہادی علی چٹھہ

پڑھیں:

شہری کا موبائل واپس نہ کرنے پر عدالت نے آن لائن ٹیکسی سروس سے جواب طلب کرلیا

کنزیومرپروٹیکشن کورٹ نے آن لائن ٹیکسی سروس میں شہری کا گمشدہ موبائل فون واپس کرنے میں تعاون نہ کرنے پر دائر درخواست پر ٹیکسی سروس سے جواب طلب کرلیا ہے۔

کنزیومر عدالت جنوبی میں شہری کی جانب سے آن لائن ٹیکسی سروس کیخلاف کھوئے گئے موبائل فون کی عدم بازیابی پر شکایت دائر کی گئی۔

وکیل شکایت کنندہ علی جعفری کے مطابق 10 نومبر کو آن لائن ٹیکسی سروس کی ایپ کے ذریعے بک کی گئی رائیڈ میں شہری کا آئی فون گاڑی میں رہ گیا تھا، جس کی اطلاع فوراً کمپنی اور متعلقہ ڈرائیور کو دینے کے باوجود کوئی تعاون نہیں کیا گیا۔

وکیل شکایت کنندہ کا کہنا ہے کہ سفر کے اختتام پر شہری اپنا آئی فون پچھلی نشست پر بھول گئے جس کا علم ہوتے ہی انہوں نے فوری طور پر ڈرائیور سے رابطہ کیا تاہم ڈرائیور نے فون کسی دوسرے مسافر کے پاس ہونے کا دعویٰ کیا مگر مسافر کی معلومات فراہم کرنے سے انکار کردیا۔

وکیل کے مطابق شہری نے واٹس ایپ پیغامات، آفیشل پیج پر میسجز، ان-ایپ چیٹ، کسٹمر سپورٹ اور متعلقہ تھانے میں پولیس رپورٹ سمیت ہر ممکن طریقے سے کمپنی سے رابطہ کیا مگر کمپنی کی جانب سے صرف روایتی جوابات موصول ہوئے اور کھویا ہوا فون بازیاب کرنے کے لیے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا۔

درخواست گزار نے کہا کہ ڈرائیور کا رویہ اور کمپنی کی عدم دلچسپی واضح طور پر سروس میں کمی اور غیر منصفانہ طرزِ تجارت کے زمرے میں آتی ہے، جس کا تدارک قانون کے تحت ضروری ہے۔

درخواست میں گمشدہ آئی فون کی مد میں ایک لاکھ روپے جبکہ ذہنی اذیت، پریشانی اور وقت کے ضیاع پر 5 لاکھ روپے کے معاوضے کے ساتھ عدالتی اخراجات کی ادائیگی کی استدعا کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پی پی نے بھارتی فلم کیخلاف عدالت سے رجوع کرلیا
  • شہری کا موبائل واپس نہ کرنے پر عدالت نے آن لائن ٹیکسی سروس سے جواب طلب کرلیا
  • ایران نے انسانی حقوق کی نوبیل انعام یافتہ کارکن نرگس محمدی کو گرفتار کرلیا
  • بھارت نے روزگار کی تلاش میں جانے والے 11 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا
  • عدالت عظمیٰ: متنازع ٹوئٹ کیس میں ایمان مزاری کیخلاف ٹرائل روکنے کا حکم
  • فٹبال کوچ کو خاتون کیساتھ نازیبا تعلقات پر برطرفی کے بعد گرفتار بھی کرلیا گیا
  • اندرونی عدالتی مداخلت کا الزام، پاکستان نے ناروے کے سفیر کو احتجاجی مراسلہ جاری کردیا
  • ایمان مزاری، ہادی چٹھہ کو سپریم کورٹ سے ریلیف، حکم امتناع جاری
  • متنازع ٹویٹس کیس؛ سپریم کورٹ کا ایمان مزاری کے خلاف ٹرائل روکنے کا حکم
  • سپریم کورٹ نے متنازع ٹوئیٹس کیس میں ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کا ٹرائل روک دیا