ٹائروں کے گودام میں خوفناک آگ، تیسرے درجے کی قرار
اشاعت کی تاریخ: 31st, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)مواچھ گوٹھ میںپرانے ٹائروں کے ایک بڑے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے احاطے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائر بریگیڈ حکام نے آگ کوتیسرے درجے کی قرار دے کرشہر بھر سے امدادی گاڑیوں کو طلب کر لیا گیا ۔چیف فائر آفیسرہمایوں خان کے مطابق، اس وقت 12 سے 13 فائر ٹینڈرز آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں، تاہم پانی کی کمی کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔ مذکورہ گودام 2 ایکڑ پر پھیلا ہواہے جس میں زیادہ تر پلاسٹک اور دیگر مٹیریل سے تیار شدہ سامان موجود تھا، آگ کے شعلے دور دور تک دکھائی دینے لگے اور فضا میں دھواں ہی دھواں پھیل گیا۔ساتھ ہی متاثرہ گودام میں 3 طرف سے آگ کو بجھانے کے لیے کوشش جاری ہے جب کہ آگ پر قابو پانے کے لیے پانی کے ساتھ فوم کا استعمال بھی شروع کر دیا گیا۔فائر بریگیڈ حکام نے مزید بتایا کہ آگ کی شدت کے باعث اس پر قابو میں وقت درکار ہے، دوسری جانب واٹر کارپوریشن نے شہر بھر کے ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی واٹر بورڈ سے رابطہ کیا گیا ہے اور وہاں سے اضافی واٹر ٹینکرز روانہ کر دیے گئے ہیں تاکہ پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میںتیز ہوائیں چلنے کے باعث شعلے تیزی سے پھیل رہے ہیں جس کے سبب آگ بجھانے کے عمل میں تاخیر ہو رہی ہے۔گزشتہ 3 گھنٹوں سے آپریشن جاری ہے، آتشزدگی کو کنٹرول کرنے کے لیے متاثرہ گودام کے اطراف قائم باؤنڈری وال کو گرایا دیا گیا ہے ۔ ہمایوں خان کے مطابق اگر پانی کی فراہمی بحال ہو گئی تو صبح تک کولنگ کا عمل مکمل کر لیا جائے گا، گودام کے اطراف کے علاقوں کو محفوظ بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔دوسری جانب ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ بھی موقع پر پہنچ گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ انشااللہ چند گھنٹوں میں آگ پر مکمل قابو پا لیا جائے گا، فائر ٹینڈرز اپنی پوری کوشش میں مصروف ہیں، پانی کی فراہمی کے مسائل کو حل کر لیا گیا ہے۔ادھر علاقے میںکالے دھوئیں کے بادل دور دور تک دکھائی دے رہے ہیں، جبکہ اردگرد کے رہائشیوں کواحتیاطی طور پر گھروں میں محدود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پانی کی
پڑھیں:
پتوکی کے نواحی علاقے ہیڈبلوکی روڈ پر دو موٹرسائیکلوں کے درمیان خوفناک تصادم
پتوکی کے نواحی علاقے ہیڈبلوکی روڈ پر دو موٹرسائیکلوں کے درمیان خوفناک تصادم ہوا ہے۔حادثے میں 4افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ دو شدید زخمی ہوئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور غفلت کے باعث پیش آیا۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پہنچیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد قریبی اسپتال منتقل کر دیا۔ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے پر جائے حادثہ کا معائنہ کیا اور شواہد اکٹھے کر لیے ۔حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔