تصویر سوشل میڈیا۔

تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال پر اجلاس طلب کرلیا ہے۔

اسلام آباد کے خیبر پختونخوا ہاؤس میں ہونے والے اجلاس کی سربراہی سلمان اکرم راجہ کریں گے۔ 

اجلاس میں شرکت کیلئے خالد یوسف چوہدری، قیوم نیازی، خواجہ فاروق احمد، میر عتیق، دیوان محی الدین اور شفیق جھاگوی پہنچ گئے ہیں۔ 

اجلاس میں وزیراعظم آزاد کشمیر کی تبدیلی کے عمل پر مشاورت ہوگی۔ پارٹی رہنما خالد یوسف کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف عدم اعتماد کے معاملات پر مشاورت ہوگی۔ 

خالد یوسف چوہدری کے مطابق آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی کردار پر بھی مشاورت ہوگی۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

وزیر اعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر پارٹی سے مشاورت کریں گے، امیر مقام 

اسلام آباد میں وزیراعظم آزاد کشمیر کی تبدیلی اور تحریک عدم اعتماد سے متعلق مسلم لیگ ن کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔ 

وفاقی وزیر امیر مقام  نے کہا کہ آج آزاد کشمیر سے مسلم لیگ ن کی قیادت کو بھی بلایا ہے، ہم نے اپنی پارٹی سے مشاورت کرنی ہے کیونکہ مسلم لیگ ن کے ممبران فیلڈ میں ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج تحریک عدم اعتماد پر اپنی پارٹی سے مشاورت کریں گے، وزیراعظم آزاد کشمیر سے متعلق فیصلوں پر پارٹی کو اعتماد میں لیں گے۔

امیر مقام  نے کہا کہ گراؤنڈ پر تو یہ لوگ ہیں لہذا آزاد کشمیر کی نون لیگ کی قیادت سے مشاورت ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • نئے وزیراعظم آزاد کشمیر کیلئے نام فائنل نہ ہوا،تحریک عدم اعتماد فوری جمع کرانے کا فیصلہ مؤخر
  • وزیر اعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر پارٹی سے مشاورت کریں گے، امیر مقام 
  • ن لیگ آزاد کشمیر حکومت کا حصہ نہیں ہوگی، تحریک عدم اعتماد میں پی پی کا ساتھ دیں گے، رانا ثنا
  • ن لیگ آزاد کشمیر حکومت کا حصہ نہیں ہوگی، تحریک عدم اعتماد میں پی پی کا ساتھ دیں گے، رانا ثنااللہ
  • آزاد کشمیر میں سیاسی ہلچل، وزیراعظم چوہدری انوار الحق کے مستعفی ہونے کا امکان
  • بلاول، فضل الرحمٰن ملاقات ختم، سیاسی صورتحال، کشمیر میں حکومت سازی پر مشاورت
  • وزیراعظم آزاد کشمیر کا جانا ٹھہر چکا، پی پی کو 28ممبران کی حمایت مل گئی
  • تحریک انصاف کے 5وزرا نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا
  • آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال: آزاد کشمیر میں سیاسی جوڑ توڑ عروج پر