data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (BSE) کراچی کی جانب سے نویں جماعت کے سال 2025 کے نتائج کے اعلان کے بعد مجموعی نمبرز اور مضامین کے مطابق گریڈز نہ جاری کرنے پر صوبائی وزیر جامعات و تعلیمی بورڈز محمد اسماعیل راہو نے سخت نوٹس لے لیا ہے۔ وزیر نے چیئرمین میٹرک بورڈ کو تین روز کے اندر تحریری وضاحت پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

وزیر جامعات سندھ اسماعیل راہو کی جانب سے چیئرمین بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ بورڈ نے نویں جماعت کے سال 2025 کے نتائج 23 اکتوبر کو جاری کیے، تاہم نہ تو مجموعی نمبرز فراہم کیے گئے اور نہ ہی ہر مضمون کے حساب سے تفصیلات اور گریڈز عام کیے گئے۔

وزیر جامعات نے نوٹس میں واضح کیا کہ بورڈ کی جانب سے صرف کامیاب طلبہ کے رول نمبرز مختلف ذرائع سے جاری کیے گئے، جو نتائج کے روایتی اور مستند طریقہ کار سے مکمل انحراف ہے۔

اسماعیل راہو نے نوٹس میں واضح کیا کہ نمبرز اور گریڈز ظاہر نہ کیے جانے کے سبب طلبہ و والدین میں بے چینی پھیل رہی ہے اور شفافیت کے حوالے سے سنگین خدشات پیدا ہوئے ہیں۔

انہوں نے کنٹرولر امتحانات اور آئی ٹی انچارج کو ہدایت کی کہ نتائج کے اعلان میں طریقہ کار سے انحراف کی تمام وجوہات اور حقائق تین روز کے اندر تحریری طور پر پیش کیے جائیں تاکہ ذمہ داری کا تعین کیا جا سکے۔

اس اقدام سے نہ صرف نتائج کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا بلکہ طلبہ اور والدین کے اعتماد کی بحالی میں بھی مدد ملے گی۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نتائج کے

پڑھیں:

عمران خان اور بشریٰ بی بی کو ناحق قید ، مسلسل آئسولیشن میں رکھا جا رہا ہے:سہیل آفریدی

 ویب ڈیسک :وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو ناحق قید اور مسلسل آئسولیشن میں رکھا جا رہا ہے۔

 صوبائی کابینہ اجلاس سے خطاب میں سہیل آفریدی نے کہا کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ کو قید میں سردیوں کا سامان بھی فراہم نہیں کیا جا رہا، عمران خان کی بہنوں پر واٹر کینن چلانا اور بے عزتی کرنا شرمناک اقدام ہے۔

  وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت اس ناروا اور غیر انسانی سلوک کی بھرپور مذمت کرتی ہے، این ایف سی اجلاس میں صوبائی حقوق کے لیے سب کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو خوش ائند ہے،  سب کمیٹی کی سربراہی صوبائی مشیر خزانہ کریں گے، واجبات کے حوالے سے سفارشات وفاق کو پیش کی جائیں گی۔

 کشمیر میں بارش نہ ہونے کے سبب خشک سالی, خطرے کی گھنٹی بجا دی گئی

  سہیل آفریدی نے کہا کہ صوبے کے حقوق کے لیے تمام سیاسی و قانونی راستے اختیار کیے جائیں گے، وزیر اعلیٰ نے این ایچ پی اور این ایف سی بقایاجات پر محکمہ خزانہ کو ہر ہفتے وفاق کو خط ارسال کرنے کی ہدایت کردی، ضم اضلاع کے لیے سالانہ 100 ارب روپے کا وعدہ کیا گیا تھا، سات سال میں صرف 168 ارب دیے گئے، 532 ارب اب بھی بقایا ہیں، تمام محکمے اپنے بقایاجات کے حوالے سے وفاق کو ہفتہ وار خط ارسال کریں تاکہ ساری چیزیں ریکارڈ پر ہوں۔

  انگاروں پر چلنے والے آٹھ انسانوں کے ساتھ "سوشل میڈیا انصاف" کے بعد کیا ہوا؟

متعلقہ مضامین

  • نوجوان سنگر پر پنجاب پولیس کے تشدد کی ویڈیووائرل، حکومت کا نوٹس
  • کندھکوٹ، صوبائی وزیر اوقاف، عشر و زکوٰۃ و مذہبی امور سید ریاض حسین شاہ شیرازی کھلی کچہری میں عوامی مسائل سن رہے ہیں
  • حکومت طلبہ کو مناسب اور محفوظ ٹرانسپورٹ فراہم کرے‘عائشہ مدنی
  • ڈاکٹر عاصم کیخلاف کرپشن کا مقدمہ سی کلاس کرنے کاچالان منظور
  • پشاور: وزیر اعلیٰ کے دورے میں پروٹوکول کی خلاف ورزی پر ڈاکٹر کو شوکاز نوٹس
  • سرکاری کالجز کے خراب نتائج کی اصل وجوہات کا تعین کیا جائے، نگران وزیر اعلیٰ جی بی کی ہدایت
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کو ناحق قید ، مسلسل آئسولیشن میں رکھا جا رہا ہے:سہیل آفریدی
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کو مسلسل آئسولیشن میں رکھا جا رہا ہے، سہیل آفریدی
  • عمران خان اور ان کی اہلیہ مسلسل آئسولیشن میں رکھا جا رہا ہے، سہیل آفریدی
  • میرٹ کی جنگ میں کراچی کے طلبہ تنہا؛ کیا کوئی سنے گا؟