پشاور اجلاس میں عدم شرکت پر ملاکنڈ ڈویژن کے 7 ایم پی ایز کو وارننگ جاری
اشاعت کی تاریخ: 27th, July 2025 GMT
5 اگست کیلئے طلب کئے گئے اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر ملاکنڈ ڈویژن کے 7 ایم پی ایز کو وارننگ جاری کر دی گئی۔ پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی جنرل سیکرٹری علی اصغر خان کی جانب سے وارننگ دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ 5 اگست کیلئے طلب کئے گئے اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر ملاکنڈ ڈویژن کے 7 ایم پی ایز کو وارننگ جاری کر دی گئی۔ پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی جنرل سیکرٹری علی اصغر خان کی جانب سے وارننگ دی گئی۔ اجلاس میں شرکت نہ کرنے والوں میں شکیل خان، علی شاہ، شرافت علی، فخر جہان، ڈاکٹر امجد، سلطان روم اور سہیل سلطان شامل ہیں۔
پارٹی ذرائع کے مطابق مستقبل میں ایسی کوتاہی برتنے والے اراکین کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی قیادت نے اس اقدام کو پارٹی نظم و ضبط کی بحالی کیلئے ضروری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام اراکین اسمبلی کو آئندہ اجلاسوں میں شرکت کو یقینی بنانا ہوگا، ورنہ تادیبی اقدامات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
پاکستان کا بھارت میں کسی بھی سپورٹس مقابلے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
پی ایس بی کے نوٹیفکیشن کے مطابق کوئی بھی سپورٹس فیڈریشن پاکستان سپورٹس بورڈ کی اجازت کے بغیر بھارت میں ہونیوالے کسی سپورٹس ایونٹ میں شرکت نہیں کرے گا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ فیڈریشنز بھارت میں کھیلوں میں شرکت سے قبل پی ایس بی سے مشاورت کریں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے بھارت میں کسی بھی سپورٹس مقابلے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان سپورٹس بورڈ نے تمام قومی فیڈریشنز کو بھارت میں کھیلوں کے مقابلوں پر حامی بھرنے پر پابندی لگا دی ہے۔ پاکستان سپورٹس بورڈ نے باقاعدہ طورپر نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ پاکستان نے سکیورٹی وجوہات کی بنا پر تمام کھیلوں کی ٹیموں کو بھارت جانے سے روک دیا۔
پی ایس بی کے نوٹیفکیشن کے مطابق کوئی بھی سپورٹس فیڈریشن پاکستان سپورٹس بورڈ کی اجازت کے بغیر بھارت میں ہونیوالے کسی سپورٹس ایونٹ میں شرکت نہیں کرے گا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ فیڈریشنز بھارت میں کھیلوں میں شرکت سے قبل پی ایس بی سے مشاورت کریں۔ ترجمان پی ایس بی نے کہا ہے کہ 23 جولائی کو منعقدہ پی ایس بی بورڈ کے اجلاس میں یہ فیصلے کیے گئے۔نوٹیفکیشن میں مدت کا تعین نہیں کیا گیا ہے، اب قومی ہاکی ٹیم ایشیا ہاکی کپ میں شریک نہیں ہو سکے گی۔