9 مئی کیس میں شاہ محمود قریشی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں 9 مئی کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کی بریت کی درخواست پر سماعت ہوئی جس کی صدارت جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان نے کی۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا سماعت کے دوران شاہ محمود قریشی کے وکیل علی بخاری نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالت اسی مقدمے میں پہلے بھی کئی ملزمان کو بری کر چکی ہے اور 8 مارچ 2025 کو اس کیس میں بعض ملزمان کو باعزت بریت ملی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شاہ محمود قریشی پر الزام ہے کہ انہوں نے بانی پی ٹی آئی کے ویڈیو پیغام پر عمل کرتے ہوئے توڑ پھوڑ کی لیکن اس الزام میں کوئی ٹھوس ثبوت عدالت کے سامنے پیش نہیں کیا گیا عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا جو مقررہ تاریخ پر سنایا جائے گا۔ یاد رہے کہ شاہ محمود قریشی کے خلاف یہ مقدمہ تھانہ ترنول میں درج ہے دوسری جانب بانی پی ٹی آئی اور دیگر رہنماؤں کے خلاف حقیقی آزادی مارچ کے مقدمے میں عمران خان کی عدم دستیابی کے باعث کیس کی کارروائی آگے نہیں بڑھ سکی۔ عدالت نے ملزمان کی حاضری مکمل ہونے کے بعد کیس کی سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کر دی اس کیس میں پی ٹی آئی کارکنان کی نمائندگی کے لیے سردار محمد مصروف خان ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالتی ذرائع کے مطابق آئندہ سماعت پر کیس کی پیشرفت متوقع ہے بشرطیکہ تمام فریقین دستیاب ہوں
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: شاہ محمود قریشی کیس میں
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کے میڈیا پیغامات پر پابندی ؛جسٹس فاروق حیدر کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے درخواست پر سماعت نہ ہوسکی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی کے میڈیا پیغامات پر پابندی کیخلاف درخواست پر سماعت نہ ہوسکی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق درخواست پی ٹی آئی کے اکمل خان باری نے دائر کی ہے،استدعا کی گئی ہے کہ بانی تحریک انصاف کے خلاف میڈیا بیانات پر پابندی ختم کرنے کا حکم دیا جائے۔
مزید :