انسداد دہشتگردی عدالت: شاہ محمود قریشی، عمر سرفرازچیمہ اور محمود الرشید کی درخواست ضمانت مسترد
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
لاہور(اوصاف نیوز)انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی، عمرسرفرازچیمہ اور محمودالرشید کی درخواست ضمانت خارج کردی۔
انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کے جج منظر علی گل میں 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں شاہ محمود قریشی، سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ اور محمودالرشید کی ضمانت کی درخواستوں کو خارج کردیا۔
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ضمانتوں پر فیصلہ سنایا، عدالت نے تینوں پی ٹی آئی رہنماؤں کی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ضمانتیں خارج کیں۔
ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس،اسلام آباد ہائیکورٹ کا وزیراعظم سمیت وفاقی کابینہ کو طلب کرنے کا عندیہ
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
5کروڑ چوری کے مقدمے میں ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے گھریلو ملازمہ و دیگر کے خلاف 5 کروڑ روپے کی چوری کے مقدمے میں ملزمہ شہناز اور شریک ملزم آصف کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے۔پیر کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں گھریلو ملازمہ شہناز اور شریک ملزم آصف کے خلاف پانچ کروڑ روپے کی چوری کے مقدمے میں ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔