لاہور: پالتو جانور کو مار کر تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کرنیوالی خاتون گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
علامتی فوٹو
لاہور کے علاقے ڈیفنس میں خاتون کو سوشل میڈیا پر جانور کو مار کر ان کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر گرفتار کر لیا گیا۔
اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی نے لاہور میں پیش آنے والے افسوناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے خانسہ حسین نامی خاتون کے گھر چھاپہ مار کر اسے گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گھر میں موجود پرندوں اور جانوروں کو وائلڈ لائف اور متعلقہ اداروں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کا ذہنی توازن متاثرہ لگتا ہے جس پر اسے مینٹل اسائلم میں منقتل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق خاتون سوشل میڈیا پر جانوروں کو مار کر عوام کو جانور خریدنے پر زور بھی ڈالتی تھی، ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کالعدم جماعت کی حمایت، لاہور پولیس کا اہلکار گرفتار
رحمان نامی اہلکار نے کالعدم تحریک لبیک کے حق مواد شیئر کیا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈولفن اہلکار نے سوشل میڈیا پر مواد شئیر کیا، جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے اہلکار کو گرفتار کر لیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کالعدم تحریک لبیک پاکستان کی حمایت میں مواد پھیلانے کے الزام میں گجرپورہ پولیس نے ڈولفن سکواڈ کے اہلکار کو گرفتار کر لیا۔ رحمان نامی اہلکار نے کالعدم تحریک لبیک کے حق مواد شیئر کیا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈولفن اہلکار نے سوشل میڈیا پر مواد شئیر کیا، جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے اہلکار کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے سکیورٹی سٹاف کی سکریننگ کا عمل جاری ہے، جس کے بعد لاہور پولیس میں اہلکاروں کی سکریننگ کی جائے گی۔ جس مقصد شدت پسند مذہبی جذبات رکھنے والے اہلکاروں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس کیلئے ماہرین نفیسات کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔