پھلیلی پولیس کی کارروائیوں میں خاتون منشیات فروش سمیت2ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) پولیس مقابلہ اور دیگر کارروائیوںمیں خاتون منشیات فروش ، زخمی ملزم سمیت 3ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پھلیلی پولیس نے دوران پیٹرولنگ مختلف مقامات سے کارروائیاں کرتے ہوئے تیار شدہ مین پوری اور چرس کی سپلائی ناکام بنادی، خاتون سمیت 2 ملزمان کوگرفتارکرلیا ،گرفتار خاتون منشیات سپلائر سہانہ زوجہ سجاد جتوئی کے قبضے سے 502 گرام چرس برآمد ہوئی گرفتار مین پوری سپلائر محمد عمر قریشی کے قبضے سے 500 عدد تیار شدہ مین پوری برآمد ہوئی ،گرفتار ملزمان کے متعلق مزید معلومات حاصل کی گئی جس کے مطابق ملزمان پھلیلی، پریٹ آباد سمیت مختلف علاقوں میں منشیات و مین پوری کی سپلائی میں سرگرم تھے جبکہ ملزم محمد عمر قریشی پولیس کی جاری کردہ لسٹ میں مطلوب تھا گرفتار ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے پھلیلی پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ اور گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے ۔ہوسڑی پولیس کا دوران گشت رکشہ سوار ڈکیت گروہ سے گوٹھ خدا بخش خاصخیلی کے قریب پولیس مقابلہ پیش آیا جب پولیس نے مشکوک رکشہ سوار ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیاملزمان نے رکنے کے بجائے فائرنگ شروع کردی پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرارگرفتار ملزم کی شناخت اشرف ولد اکرم کالا کے نام سے ہوئی ملزم کے قبضے سے ایک عدد غیر قانونی پسٹل بمعہ را¶نڈ، ایک عدد چھینا گیا سازگار رکشہ برآمد ہوا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مین پوری
پڑھیں:
مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک
گوجرانوالہ؍ وزیر آباد؍ پیر محل (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) مبینہ پولیس مقابلوں میں تین ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں پل راجباہ بھروکی چیمہ کے قریب 45 سے زائد مقدمات میں مطلوب خطرناک ڈاکو عدنان عرف دانو بوڑا اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ پیرمحل میں کمالیہ روڈ پر گاؤں 664/5 گ ب کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہو گئے۔ ملزم شعیب اور عامر قصبہ چھوٹو رام والی کے رہائشی اور ایک محنت کش کے قتل میں مطلوب تھے۔