بھارتی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ کو نسلی تعصب کا سامنا
اشاعت کی تاریخ: 1st, November 2025 GMT
MUMBAI:
بالی ووڈ کی چمک دمک اور دلکش دنیا میں تنقید اور ٹرولنگ اکثر سامنے آتی ہے جہاں اس طرح کے واقعات سے بچنا اداکاروں اور فن کاروں کو ممکن نہیں ہوتا اور وہ اسٹار جن کو دنیا بھر میں سراہا جاتا ہے انہیں ایسے ناموافق حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ کے ساتھ بھی آسٹریلیا میں ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا اور انہوں نے بتایا کہ انہیں پرفارم کرتے ہوئے نسلی تعصب اور دقیانوسی تصورات کا سامنا کرنا پڑا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس واقعے میں جو چیز سب سے زیادہ نمایاں رہی وہ نفرت یا تنقید نہیں تھی بلکہ دوسانجھ کا منظم اوراحترام پر مبنی طاقت ور پیغام تھا جس نے دنیا بھر میں موجود ان کے مداحوں کا دل جیت لیا۔
دلجیت دوسانجھ نے اپنے عالمی دورے کے دوران پیش آنے والے تجربے کے بارے میں بتایا کہ جب وہ آسٹریلیا پہنچے تو انہیں ایئرپورٹ پر ان کی تصویریں لینے کے لیے روکا گیا لیکن اس کے بعد جو تبصرے سامنے آئے، وہ ان کے لیے حیران کن تھے۔
انہوں نے کہا کہ جب میں آسٹریلیا آیا تو چند ایجنسیوں نے میری تصاویر شائع کیں، پھر کسی نے مجھے وہ تبصرے بھیجے جو لوگ کر رہے تھے اور وہ لوگ کہہ رہے تھے کہ ‘نیا اوبر ڈرائیور آگیا ہے’ یا ‘نیا 7–11 اسٹور کا ملازم پہنچ گیا ہے’۔
دلجیت نے بتایا کہ انہوں نے ایسے بہت سے نسلی تبصرے دیکھے ہیں لیکن میں سمجھتا ہوں کہ دنیا ایک ہونی چاہیے اور اس میں کوئی سرحدیں نہیں ہونی چاہئیں۔
تنقید کے باوجود دلجیت دوسانجھ نے ان منفی تبصروں کا انتہائی وقار اورانکساری کے ساتھ سامنا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ٹیکسی یا ٹرک ڈرائیور سے تشبیہ دیے جانے پر کوئی اعتراض نہیں۔
گلوکار اور اداکار نے مزید کہا کہ انہیں ٹیکسی ڈرائیور یا ٹرک ڈرائیور سے موازنہ کیے جانے سے کوئی دکھ نہیں ہوتا بلکہ وہ محنت کش لوگوں کی دل سے عزت کرتے ہیں کیونکہ یہی وہ لوگ ہیں جو اس دنیا کا نظام چلاتے ہیں۔
دلجیت نے کہا کہ مجھے ٹیکسی یا ٹرک ڈرائیور سے تشبیہ دیے جانے پر کوئی مسئلہ نہیں ہے، اگر ٹرک ڈرائیور نہ ہوں تو آپ کے گھر تک روٹی بھی نہیں پہنچے گی، میں ناراض نہیں ہوں اور میری محبت سب کے لیے ہے، یہاں تک کہ ان لوگوں کے لیے بھی جو میرے بارے میں ایسے تبصرے کرتے ہیں۔
دلجیت دوسانجھ کے مداحوں نے اس ردعمل پر کہا کہ دلجیت نے ان کا دل جیت لیا ہے اور انہیں سلام پیش کیا۔
رپورٹ کے مطابق دلجیت دوسانجھ نے حال ہی میں 15 اکتوبر کو اپنا اورا نامی البم جاری کیا ہے اور عالمی فنکار جیکسن وانگ کے ساتھ "Buck” نامی گانے پر بھی تعاون کیا ہے، دلجیت نے فلم کان کے لیے بھی گانا گایا ہے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل دلجیت دوسانجھ ٹرک ڈرائیور دلجیت نے کے لیے کہا کہ
پڑھیں:
آپریشن سندور کی ناکامی پر بھارتی حکومت کا بیانیہ اپنے ہی شہریوں نے زمین بوس کر دیا
پروپیگنڈا اور گمراہ کن دعوؤں کے برعکس بھارتی نوجوان نے شکست خوردہ مودی حکومت کو آئینہ دکھا دیا۔
دہلی میں بھارتی مظاہرین نے آپریشن سندور میں شکست اورناکامی کو چھپانے کیلئےفوجیوں کی ہلاکت کو دبانے کے پاکستانی مؤقف کی تائید کر دی۔ دہلی میں مظاہرین نے تشدد کرنےوالے پولیس اہلکاروں کو مخاطب کر کے کہاکہ حکومت نے آپریشن سندور میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شناخت اور ان کی قربانیوں کو عوام سے چھپایا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ جو حکومت اپنے فوجیوں کی قربانیوں کو نظر انداز کرے، وہ کسی بھی اہلکار کے ساتھ ایسا کر سکتی ہے ، حکومت کو پولیس اور فوجی جوانوں کی زندگیوں اور قربانیوں کی کوئی پروا نہیں ہے۔
آپریشن سندور میں ہلاک ہونے والے فوجی جوانوں کے نام اور قربانیوں کو حکومتی سطح پر نظر انداز کیا گیا، تم حکومت کا ساتھ دیتے ہو،لیکن یہی حکومت تمہاری موت کے بعد تمہاری شناخت تک چھپا دیتی ہے۔
بھارتی عوام کا مودی کے خلاف اپنے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ان کے پوسٹر پھاڑ رہے ہیں اور ان کی تصویر پر چپلیں برسا رہے ہیں۔