امریکا: صحافی کو قتل کرنے کی سازش میں 2روسیوں کو سزا کا سامنا
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست مین ہٹن کی عدالت نے ایران نژاد امریکی خاتون صحافی مسیح علی نژاد کو بروکلین میں ان کے گھر پر قتل کرنے کا منصوبہ بنانے والے 2روسیوں کو سزا کا فیصلہ کرلیا۔ مقدمے میں استغاثہ نے 46 سالہ رفعت امیروف اور 41 سالہ پولاد عمروف کو 55 سال قید کی سزا کا مطالبہ کیا تھا۔ استغاثہ نے کہا کہ ایران کے امیروف اور جارجیا کے عمروف روس میں ہجومی جرائم کے سربراہ تھے۔ دوسری جانب امیروف کے وکلاکا کہنا تھا کہ کہ اسے 13 سال سے زیادہ سزا نہیں ہونی چاہیے جبکہ عمروف کے وکلا نے 10 سال قید کی سزا کا مطالبہ کیا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سزا کا
پڑھیں:
گورنر خیبرپختونخوا کا پشاور سے خلیجی ممالک کیلیے پی آئی اے کی براہ راست پروازیں بحال کرنے کا مطالبہ
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف سے پشاور سے پی آئی اے کی کراچی اور خلیجی ممالک کیلیے براہ راست پروازیں بحال کرنے کا مطالبہ کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا نے مطالبہ کیا ہے کہ پشاور سے کراچی اور خلیجی ممالک کے لیے پی آئی اے کی روزانہ پروازیں فوری طور پر بحال کی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ محدود پروازوں کے باعث عوام اور تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور صوبے کی تجارتی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔
گورنر نے امید ظاہر کی کہ وفاقی حکومت اس دیرینہ مسئلے کے حل کے لیے فوری اقدامات اٹھائے گی۔