ژوب، پنجاب جانیوالی مسافر کوچز پر مسلح افراد کا حملہ، 10 مسافر اغواء
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
پولیس ذرائع کے مطابق این 70 ہائی وے پر ڈب کے علاقے میں لیویز چیک پوسٹ کے قریب دو مسافر بسوں پر فائرنگ کرکے روکا گیا۔ جس کے بعد پنجاب سے تعلق رکھنے والے کم از کم 10 افراد کو اغواء کر لیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع لورالائی میں مسلح افراد نے کوئٹہ سے پنجاب جانے والی مسافر بسوں کو نشانہ بنایا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق این 70 ہائی وے پر ڈب کے علاقے میں لیویز چیک پوسٹ کے قریب دو مسافر بسوں پر فائرنگ کرکے روکا گیا۔ جس کے بعد پنجاب سے تعلق رکھنے والے کم از کم 10 افراد کو اغواء کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اے کے موورز اور لیو میختر کے مسافر کوچ اس حملے کا نشانہ بنے ہیں، جنہیں چھڑا لیا گیا ہے۔ تاہم کم از کم 10 مسافروں کو مسلح افراد اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
شمالی وزیرستان؛ ڈی پی او کے اسکواڈ پر حملہ، 5 پولیس اہلکار زخمی
پشاور:شمالی وزیرستان میں ڈی پی او کے اسکواڈ پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے 5 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق حملہ بنوں میران شاہ روڈ پر بنوں ممش خیل کے علاقے میں کیا گیا۔
ڈی ایس پی قدرت اللہ کے مطابق حملے میں ڈی پی او وقار احمد محفوظ رہے، زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ جائے وقوعہ پر پولیس نفری روانہ کر دی گئی۔