اسلام آباد کی طرف کسی نے میلی آنکھ سے دیکھا تو آنکھیں نکال دیں گے،خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد:۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ کسی نے اسلام آباد کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو آنکھیں نکال دیں گے۔ کابل حکومت نے جو پتلی تماشہ لگایا وہ نئی دلی سے کنٹرول ہو رہا تھا۔
ایک بیان میں وزیر دفاع نے کہا کہ بھارت نے کابل کے ذریعے پاکستان کے خلاف پراکسی جنگ شروع کر رکھی ہے۔ مذاکرات کا اختیار کابل حکومت کے پاس نہیں۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ طالبان حکومت کا کنٹرول پورے افغانستان پر نہیں ہے۔ مجھے ان باتوں کا اندازہ مذاکرات کی پہلی نشست میں ہوگیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ قطر اور ترکیے جیسے دوست پاکستانی موقف کے قریب ہیں۔ طالبان وفد5 دفعہ یقین دہانیاں کرانے کے بعد پیچھے ہٹ گیا۔
انہوں نے کہاکہ 40سال ہمارے مہمان رہے پھر بھی کابل کی نگاہوں میں شرم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کے جن حکمرانوں نے طالبان کی حمایت کی ان پر مقدمہ چلنا چاہیے۔ بھارت اپنی ذلت اور شکست کا بدلہ کابل کے ذریعے لیناچاہتاہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اسلام آباد میں 68 مقامات پر پراپرٹی کی نئی ویلیوایشن کردی گئی
اسلام آباد:ایف بی آر نے اسلام آباد میں 68 مقامات کے لیے رہائشی و کمرشل پلاٹوں کیلئے نئی ویلیوایشن کردی، غیر منقولہ املاک کی فیئر مارکیٹ ویلیو کا تعین نئی شرحوں کے مطابق کیا جائے گا۔
ایف بی آر کے نوٹی فکیشن کے مطابق غیر منقولہ املاک کی فیئر مارکیٹ ویلیو کا تعین نئی شرحوں کے مطابق کیا جائے گا، اب نئی ویلیوایشن سے کیپیٹل گین ٹیکس، ودہولڈنگ ٹیکس میں ردوبدل ہوگا۔ حکام کے مطابق نئی قیمتوں کے نفاذ سے اسلام آباد میں جائیداد کے لین دین میں شفافیت بڑھے گی۔
ایف بی آر کے مطابق نئی ویلیوایشن سے اسلام آباد میں پراپرٹی سے ٹیکس آمدن میں اضافہ ہوسکتا ہے، ای 7 میں 6 لاکھ ، ایف 7 اور 6 میں 5 لاکھ فی مربع گز ویلیوایشن کی گئی ہے، ایف 8 میں 4 لاکھ 50 ہزار، ایف 10 اور 11، جی 6 میں 3 لاکھ 50 ہزار مربع گز ویلیوایشن کی گئی ہے، سیکٹر ڈی 12 اور آئی 8 میں 2 لاکھ 50 ہزار روپے فی مربع گز ویلیوایشن کی گئی ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ای 11، جی 8 اور جی 9 میں 1 لاکھ 80 ہزار اور جی 10 میں 1 لاکھ 60 ہزار روپے فی مربع گز ویلیوایشن مقرر کردی گئی ہے، سیکٹر جی 7 میں ایک لاکھ 40 ہزار، سی 14 میں 1 لاکھ روپے زیادہ سے زیادہ اوپن فی مربع گز ویلیوایشن مقرر کی گئی۔
ایک کنال فارم کی زیادہ سے زیادہ قیمت چک شہزاد میں ایک کروڑ 12 لاکھ، آرچرڈ اسکیم میں ایک کروڑ 40 لاکھ، گلبرگ گرین میں ایک کروڑ لاکھ 50 ہزار روپے فی کنال ویلیوایشن کی گئی ہے، آئی 9 اور آئی 10 میں فی کنال کی نئی ویلیوایشن 1 کروڑ 80 لاکھ روپے تک کی گئی ہے۔