ایف بی آر کی نئی ویلیوایشن، اسلام آباد کے پوش علاقوں میں زمینوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
ایف بی آر کی نئی ویلیوایشن، اسلام آباد کے پوش علاقوں میں زمینوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 December, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے وفاقی دارالحکومت میں زمینیوں کی نئی قیمتوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے بعد اسلام آباد کے پوش علاقوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔
ایف بی آر نے رہائشی، کمرشل اور دیہی علاقوں کے لیے 68 مقامات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔اسلام آباد کے نئے ہاوسنگ منصوبوں اور پوش علاقوں جیسے سیکٹر ای سیون، ایف سیون، ایف سکس اور ایف ایٹ میں ویلیوایشن ریٹس میں نمایاں اضافہ ہو گیا۔اسلام آباد میں املاک کی قیمت پر نظرثانی کے بعد کچھ علاقوں کی قیمتیں کم بھی کی گئی ہیں۔
ایف بی آر کے جاری ایس آر او کے مطابق، غیر منقولہ جائیدادوں کی نئی منصفانہ مارکیٹ ویلیو مقرر کر دی گئی ہے۔نئے ایس آر او کے مطابق ایسی رہائشی اور کمرشل عمارت جن کا اسٹرکچر پانچ سال پرانا یا اس سے کم ہو ان کی ویلیو 4000 روپے فی مربع فٹ ہو گی، اگر عمارت کا اسٹرکچر پانچ سال سے پرانا ہو ان کی ویلیو 3000 روپے فی مربع فٹ مقرر کی گئی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعلی بلوچستان کی کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد وزیراعلی بلوچستان کی کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد تحریک تحفظ آئین کا 20اور 21دسمبر کو اسلام آباد میں قومی کانفرنس بلانے کا اعلان عدلیہ قانون کی حکمرانی مضبوط بنانے پر کام کر رہی ہے، چیف جسٹس کا انسانی حقوق کے عالمی دن پر پیغام حکومت سیاسی مخالفین کیخلاف طاقت کے بے رحمانہ استعمال پر اتر آئی، پی ٹی آئی پی ٹی آئی وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، کوٹ لکھپت جیل منتقل فرقہ واریت کا خاتمہ ہونا چاہیے مگر کچھ علما آج بھی تفریق کی بات کرتے ہیں، وزیراعظمCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: میں نمایاں اضافہ اسلام آباد کے پوش علاقوں ایف بی آر کی نئی
پڑھیں:
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی جانب سے کیا گیا ہے جو آج رات 12 بجے سے کل رات 12 بجے تک نافذ العمل ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا بڑا اضافہ کیا گیا تھا۔