بھارت میں فی تولہ سونے کی قیمت کیا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
پاکستان میں آئے روز سونے کی بڑھتی قیمتوں کے بعد بھارت میں بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد ممبئی میں آج 10 گرام سونے ( 24 قیراط) کی قیمت ایک لاکھ30 ہزار 310 بھارتی روپے ہے۔اسی طرح 22 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 19 ہزار 450 بھارتی روپے ہے جب کہ سونے کی قیمتوں میں جی ایس ٹی اور میکنگ چارجز شامل نہیں ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی میں 10 گرام سونے ( 24 قیراط) کی قیمت سب سے زیادہ یعنی ایک لاکھ30 ہزار 450 بھارتی روپے ہے جب کہ ممبئی اورکلکتہ سمیت دیگر شہروں میں 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ30 ہزار 310 بھارتی روپے ہے۔دوسری جانب بھارت میں فی کلو گرام چاندی کی قیمت میں بھی 9000 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد ایک کلو چاندی کی قیمت ایک لاکھ 99 ہزار روپے ہوگئی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دسمبر میں بھارت میں 3.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سونے کی قیمت کی قیمت ایک بھارت میں
پڑھیں:
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
اسلام آباد: ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جہاں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نئے نرخوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا۔
اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔
حکام کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا، جس کے بعد ملک بھر کے تمام پیٹرول پمپس پر نئے نرخ نافذ ہو جائیں گے۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے اثرات پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر مرتب ہو رہے ہیں۔ گزشتہ چند روز کے دوران بھی مختلف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں متعدد بار اضافہ کیا جا چکا ہے۔
ماہرین کے مطابق ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے ٹرانسپورٹ، اشیائے خور و نوش اور دیگر بنیادی ضروریات کی قیمتوں پر بھی اثر پڑ سکتا ہے، جس کے باعث مہنگائی کے دباؤ میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
نئی قیمتیں ایک نظر میں
پیٹرول: 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر (4.40 روپے اضافہ)
ہائی اسپیڈ ڈیزل: 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر (3.62 روپے اضافہ)
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ قیمتیں آئندہ حکم نامے تک نافذ العمل رہیں گی۔