چکوال: بس کھائی میں جاگری، 4 مسافر جاں بحق، 22 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 27th, July 2025 GMT
—فائل فوٹو
چکوال میں موٹروے پر ڈھوک سیال کے قریب بس کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 22 مسافر زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں زخمی 22 افراد کو ٹراما سینٹر کلرکہار اور ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق مسافر بس اسلام آباد سے لاہور جا رہی تھی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
مون سون بارشیں، 24 گھنٹے کے دوران 6 افراد جاں بحق، 22 زخمی
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 6 افراد جاں بحق، 22 زخمی ہوئے، مون سون بارشوں کے باعث ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 271 افراد جاں بحق، 655 زخمی ہو چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے مون سون بارشوں سے 26 جون سے 26 جولائی تک کے نقصانات کی تفصیلات جاری کر دیں۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 6 افراد جاں بحق، 22 زخمی ہوئے، مون سون بارشوں کے باعث ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 271 افراد جاں بحق، 655 زخمی ہو چکے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں 132 بچے، 93 مرد، 46 خواتین شامل ہیں، پنجاب میں سب سے زیادہ 145 افراد جاں بحق، 514 زخمی ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں 63 اموات، 80 زخمی ہوئے، سندھ میں 25 افراد جاں بحق، 40 زخمی، بلوچستان میں 20 اموات، 4 افراد زخمی ہوئے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق آزاد کشمیر میں 2 اموات، 10 زخمی ہوئے، اسلام آباد میں 8 افراد جاں بحق، 3 زخمی ہوئے۔ مجموعی طور پر اب تک 1 ہزار 191 گھروں کو نقصان پہنچا، 367 مویشی پانی میں بہہ گئے، بارشوں سے ساڑھے 18 کلو میٹر سڑکوں اور 12 پلوں کو نقصان پہنچا۔