پاکستان نے انٹرنیشنل بائیولوجی اولمپیاڈ میں پہلا گولڈ میڈل حاصل کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, July 2025 GMT
منیلا ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان نے انٹرنیشنل بائیولوجی اولمپیاڈ میں پہلا گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔
ترجمان اٹامک انرجی کمیشن کے مطابق انٹرنیشنل بائیولوجی اولمپیاڈ کا انعقاد فلپائن میں 20 جولائی سے ہوا ۔پاکستان کے عبدالرافع پراچہ نے 35 ویں انٹرنیشنل بائیولوجی اولمپیاڈ میں گولڈ میڈل حاصل کیا، پاکستان کی ٹیم کی قیادت ڈاکٹر اسما عمران اور ڈاکٹر اسما رحمان نے کی۔
’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق ترجمان کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل اولمپیاڈ میں مس عیان اسلم نے آنرایبل مینشن حاصل کیا، انٹرنیشنل اولمپیاڈ میں سعدیہ ذوالفقار اورعروج فاطمہ نے بھی پاکستان کی نمائندگی کی۔
یوتھ موومنٹ کے میرے گھر پر 2 اجلاس ہوئے جن میں پرانے دوست شامل ہوئے، ماسوائے اقبال قرشی،شاہد محمود ندیم جو بوجوہ مصروفیات تشریف نہ لا سکے
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
راولپنڈی: اسکول وین ڈرائیور کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار
راولپنڈی:تھانہ مندرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ہفتے قبل اسکول وین ڈرائیور کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان راولپنڈی پولییس کے مطابق زیرِ حراست ملزم وین میں سفر کرنے والی طالبات کو ہراساں کرتا تھا، وین ڈرائیور کے روکنے پر اس نے فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا۔
واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو کر روپوش ہوگیا تھا تاہم پولیس نے جدید طریقہ تفتیش اور شواہد کی بنیاد پر اسے گرفتار کرلیا۔
ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کے مطابق ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا۔