حکومت 6فروری کوچینی کی قیمتوں کا حتمی اعلان کرے گی، وفاقی وزیر صنعت
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
اسلام آباد: وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کاکہنا ہے کہ چینی کی قیمتوں کا حتمی اعلان جمعرات 6فروری کو کیا جائے گا، چینی کی قیمتوں کو رمضان میں بڑھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں وفاقی وزیر صنعت و پیداوار نے کہاکہ رمضان کے دوران صارفین کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی ذمے داری ہے، کسانوں کو منافع میں شریک بنایا جائے گا، شوگر ملرز کو کسانوں کے پیداوار اور مالی مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہاکہ چینی کی قیمتوں پر مشاورت کے لیے شوگر ملرز کو ایک ہفتے کا وقت دیا گیا ہے، چینی کی قیمتوں کا حتمی اعلان جمعرات 6فروری کو کیا جائے گا۔
خیال رہےکہ کراچی میں کئی جگہوں پر چینی مہنگے داموں فروخت کیا جارہی ہے، امکان ہےکہ رمضان میں چینی کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوگا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: چینی کی قیمتوں
پڑھیں:
آئی بی اے سکھر کا ایم ڈی کیٹ 2025ء کے ٹیسٹ کے حتمی نتائج کا اعلان
—فائل فوٹوزآئی بی اے سکھر یونیورسٹی نے آج (اتوار کو) ایم ڈی کیٹ 2025ء کے ٹیسٹ کے حتمی نتائج جاری کر دیے۔
آئی بی اے سکھر یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکڑ آصف شیخ کے مطابق نتائج سے متعلق 2 ہزار ای میلز موصول ہوئی تھیں تاہم نتائج میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔
حتمی نتائج کے مطابق 56 فیصد امیدوار ایم بی بی ایس کے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں فیل ہو گئے جبکہ بی ڈی ایس کے 48 فیصد امیدوار ٹیسٹ میں ناکام ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیے ایم ڈی کیٹ 2025 کا انعقاد منصفانہ، شفاف، قائمہ کمیٹی کا اظہار اطمیناننتائج کے مطابق 14 ہزار 300 امیدوار 55 فیصد (99) یا اس سے زائد نمبر لا کر کامیاب ہو سکے جبکہ بی ڈی ایس کے لیے 17 ہزار 123 امیدوار 50 فیصد (90) یا اس سے زائد نمبر لا کر کامیاب ہوئے۔
اس طرح 56 فیصد امیدوار ایم بی بی ایس کے ٹیسٹ میں ناکام ہو گئے جبکہ بی ڈی ایس میں 48 فیصد امیدوار ناکام ہوئے ہیں۔
ایم ڈی کیٹ نتائج کے مطابق سید محمود خان ولد عدالت خان کراچی ضلع غربی نے ایم ڈی کیٹ میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کیے ہیں، انہوں نے 180 میں سے 175 نمبر حاصل کیے۔
کورنگی کراچی کے فیصل اشرف خان ولد نوید اشرف خان اور ضلع قمبر شہداد کوٹ کے شیراز حسین ولد نیاز حسین مغیری 174 نمبر لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
شرقی کراچی کے محمد ریان ہمایوں ولد ہمایوں فاروق، کورنگی کی ماہ نور شاہنواز بنتِ سید شاہنواز حسین اور حیدرآباد کی حرا عابد ولد عابد علی سیہتو 173 نمبر لا کر تیسرے نمبر پر رہیں۔
124امیدوارُ ٹاپ 10 میں شامل رہے جن میں سے 41 امیدواروں کا تعلق کراچی سے ہے۔