ملک میں چینی کی کوئی قلت نہیں ہے؛پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
سٹی 42: پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے پنجاب زون نے کہا کہ ملک میں چینی کی کوئی قلت نہیں ہے
ترجمان پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ چینی کی قلت کے حوالے سے افواہیں پھیلا کر مفاد پرست عناصر ملک میں ہیجان پیدا کر رہے ہیں،کریانہ مرچنٹس، سٹہ باز اور ذخیرہ اندوز بے سروپا باتیں پھیلا کر شوگر انڈسٹری کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔ملک میں دوسری صنعتوں کی طرح شوگر انڈسٹری کو بھی فری کام کرنے دیا جائے ،شوگر سیکٹرکومکمل ڈی-ریگولیٹ کر کے فری مارکیٹ کی سہولت دی جائے،رواں کرشنگ سیزن میں گنے کا ریٹ 400 سے 750 روپے فی من تک کسانوں کو دیا گیا ہے،رواں سیزن گنے کی ریکوری کم ہوئی ہے اور چینی کے پیداواری اخراجات میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے،گنا پاکستان کی واحد فصل ہے جس نے کسانوں کو معاشی طور پر بچایا ہے
جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو لے جانے اور خود رہا کرنے کا پروپیگنڈاجھوٹ، آرمی نے ریسکیو کی ویڈیو ریلیز کر دی
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ملک میں
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کے بیٹے ضرور پاکستان آئیں، خوش آمدید کہیں گے، عطا تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے ضرور پاکستان آئیں، خوش آمدید کہیں گے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کا تحریک چلانا حق ہے، وہ جہاں جائیں یہ بتائیں کہ ان کے والد کو میگا کرپشن کیس میں سزا ہوئی ہے۔
عطاء تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں اپنے دفاع میں کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکے۔
بھارتی پائلٹس میں مہارت ہے نہ ڈرونز کوئی نقصان کرسکے، عطا تارڑوزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم نے پہل نہیں کی، لیکن اس بار جارحیت پر بھارت میں گھس کر مارا، ان کے اترے چہرے، بیٹھی آوازیں اور ان کا مورال بتا رہا ہے کہ ان کا کتنا نقصان ہوا، ہم نے کہا تھا ہم تیار ہیں آزمانا نہیں۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ دہشتگردی صرف پاکستان کا نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے، پاکستان نے دہشتگردی کے تدارک کے لیے غیر معمولی اقدامات کیے ہیں، ہم واحد ملک ہیں جہاں اسکولوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، دہشتگردوں کا کوئی مذہب، رنگ اور نسل نہیں ہوتی، پاکستان دنیا کے لیے دہشتگردی کے خلاف ایک شیلڈ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف نیا اقدام، پیغام امن کا اعلان کر رہا ہوں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بلوچستان میں حالیہ افسوسناک واقعہ دہشتگردی اور پُرتشدد انتہا پسندی کا واقعہ ہے۔