اسحاق ڈار کی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے اہم ٹیلیفونک گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی جس دوران ٹیرف سمیت اہم دو طرفہ معاملات ، باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیا ل کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے درمیان واشنگٹن ڈی سی میں گزشتہ جمعہ کو نتیجہ خیز ملاقات کے بعد یہ رابطہ ہوا ہے ۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔
فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔
اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔