مصطفی کمال کا حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج بڑھانے کیلئے مربوط و موثر اقدامات اٹھانے پر زور
اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2025ء)وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہاکہ حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج کو بڑھانے کیلئے ایک مربوط اور موثر اقدامات کیے جائیں۔ پیر کو وفاقی وزیر صحت کی زیر صدارت فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف امیونایزیشن کا اجلاس ہوا جس میں حفاظتی ٹیکوں سے متعلق پروگرام کے ڈائریکٹر جنرل نے حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کو درپیش چیلنجز اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بریفنگ دی۔
(جاری ہے)
وفاقی وزیر نے کہا کہ کہ بچوں کو بارہ بیماریوں سے بچاو کیلیے ایک موثر ملک گیر مہم کیلئے نیو پلان مرتب کیا جائے ، آگاہی مہم کا مقصد بچوں میں بارہ مہلک بیماریوں سے بچاو کی ویکسی نیشن کو یقینی بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ والدین کو باور کروائیں اپنے بچوں کے دشمن مت بنیں ،والدین اپنے بچوں کو مہلک بیماریوں سے بچانے کیلیے اپنے بچوں کو ہیلتھ سنٹر ویکسی نیشن کیلئے لائیں۔ احتیاط علاج سے بہتر ہے ہمارا فوکس بچوں کو بیمار ،مہلک بیماریوں سے بچانا والدین کا مذہبی اور اخلاقی فریضہ ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بیماریوں سے بچوں کو
پڑھیں:
مدرسوں میں بچوں پر مبینہ تشدد،بشریٰ انصاری کا مدارس کی نگرانی کا مطالبہ، والدین بھی رحم کریں۔
سینئر اور لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری نے سوات میں مدرسے کے استاد کے مبینہ تشدد سے بچے کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔بشریٰ انصاری نے مدارس کی رجسٹریشن اور سخت مانیٹرنگ پر زور دیتے ہوئے کہاکہ وقت آگیا ہے، ان معاملات پر ریاست اپنا کردار ادا کرے۔اداکارہ نے کہا کہ دیکھنے میں آیا ہے، کئی مدارس میں کچھ ناتجربہ کار اساتذہ بچوں کو خوف زدہ کرکے تعلیم دینا چاہتے ہیں جو اسلام کی تعلیمات کے بالکل برخلاف ہے۔بشریٰ انصاری نے کہا کہ مدارس کے اساتذہ توازن نہیں رکھ پا رہے ہیں،یہی وجہ ہے، ایسے واقعات عام ہوتے جا رہے ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ اس میں جہاں مدارس کے اساتذہ، انتظامیہ اور حکام ذمہ دار ہیں، اتنے ہی والدین قصور وار ہیں، وہ بھی اپنی ذمہ داری نہیں نبھا رہے ہیں۔ بشریٰ انصاری نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں پر رحم کریں اور ان کی بات سنیں،اگر وہ کہیں جانے سے منع کرتے ہیں تو اس کی وجہ جانیں،بہانہ نہ سمجھیں،ان سے بات کریں۔