وزیرصحت نے سرویکل کینسرسے بچاؤ کی ویکسین کیخلاف پروپیگنڈا مہم کو مسترد کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, September 2025 GMT
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء)وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے سرویکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین کے خلاف پروپیگنڈا مہم کو سختی سے مسترد کر دیا۔
(جاری ہے)
منگل کو وفاقی وزیرصحت مصطفی کمال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹ پھیلانے والے خدا سے ڈریں اور ہرچیز کوسیاست کی نذر مت کریں،اگرمنفی پروپیگنڈے کے باعث ویکسین نہ لگوانے والی کسی خاتون کی سرویکل کینسر کے باعث موت ہوگئی تو تمہیں اس کا حساب دینا پڑے گا۔وفاقی وزیرصحت نے کہاکہ وہ ماضی میں بھی کئی بڑے سرکاری عہدوں پر رہ چکے ہیں،اب انہیں کیا ضرورت پڑی ہے کہ قوم کی بچیوں کو غلط دوا دے کردنیا اورآخرت خراب کریں مائیں، بہنیں اور بیٹیاں سرویکل کینسر سے بچاؤ کیلئے ویکسین ضرور لگوائیں۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
والدین بیٹیوں کو کینسر سے بچاؤ کی ویکسین ضرور لگوائیں: آصفہ بھٹو
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین کی قومی مہم کو پاکستان کے لئے ایک سنگ میل قرار دے دیا۔ آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم پہلی مرتبہ لڑکیوں کو ایچ پی وی وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کی قومی مہم کا آغاز کر رہے ہیں۔ سروائیکل کینسر وہ واحد کینسر ہے جس سے ویکسین کے ذریعے بچاؤ ممکن ہے، میں تمام والدین سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کی 9 سے 14 سال کی بیٹیوں کو سروائیکل کینسر کی ویکسین ضرور لگے۔