امریکا اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پا گیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT
امریکا اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 July, 2025 سب نیوز
لندن (سب نیوز)امریکا اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پا گیا۔رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اسکاٹ لینڈ میں یورپی یونین کی سربراہ ارسلا وان سے ملاقات ہوئی جہاں دونوں کے درمیان تجارتی معاہدہ ہوگیا۔
ملاقات کے بعد صدر ٹرمپ نے کہا کہ یورپی یونین سے معاہدہ سب کو مبارک ہو۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کے ساتھ تجارتی معاہدہ اب تک کا سب سے بڑا معاہدہ ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ یورپی مصنوعات پر 15 فیصد ٹیکس عائد ہوگا۔ یورپی یونین امریکی توانائی شعبے سے 750 ارب ڈالر کی خریداری کرے گا۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یورپی یونین امریکا میں مزید600 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، اورامریکی فوجی ساز و سامان خریدے گا۔امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ معاہدہ گاڑیوں کی امریکی صنعت کے لیے بہت اچھا ہوگا۔امریکی صدر نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ بندی میں اپنی کاوشوں کا تذکرہ کردیاادھر سربراہ یورپی کمیشن کا کہنا تھا کہ تجارتی معاہدہ استحکام لائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسابق چیف جسٹس نے وزیراعظم شہبازشریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی سابق چیف جسٹس نے وزیراعظم شہبازشریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو عمر ایوب کے خلاف کارروائی سے روک دیا تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان غیر مشروط جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا سپریم کورٹ کے 2ایڈہاک ججز مدت پوری ہونے پرعہدے سے سبکدوش پانچ اگست کا احتجاج، اجازت نہ ملنے کی صورت میں پی ٹی آئی کا پلان بی سامنے آگیا سپریم کورٹ،عمران خان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی 8اپیلیں کل سماعت کیلئے مقررCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کے درمیان تجارتی معاہدہ یورپی یونین کے
پڑھیں:
پااکستان امداد نہیں تجارت چاہتا ہے، امریکا سے تجارتی معاہدہ چند ہفتوں میں ہوجائیگا: اسحاق ڈار
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ چند ہفتوں میں ہو جائےگا ۔اسحاق ڈار نے یہ بات امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو سے واشنگٹن میں ملاقات کے بعد اٹلانٹک کونسل میں خطاب کے دوران کہی۔امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کی تفصیل بتاتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔باہمی تعلقات کے تمام پہلوؤں پر بات ہوئی، پاک امریکا طویل المدتی شراکت داری کے عزم کا اعادہ کیا گیا، تجارت، سرمایہ کاری، آئی ٹی، اے آئی اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں تعاون پر توجہ مرکوز کرنے پراتفاق کیا گیا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ اس ملاقات میں علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے پاکستان بھارت سیز فائر کے لیے امریکا کے تعمیری کردار کو سراہا۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت عالمی فورمز پر قریبی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا اور ساتھ ہی ایران اسرائیل تنازع میں ڈائیلاگ پر زور دیا۔پاک امریکا تعلقات کی نوعیت پر بات کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان امداد نہیں تجارت چاہتا ہے اور اس سلسلے میں امریکی مصنوعات کو پاکستان میں زیادہ رسائی دینے جا رہے ہیں۔ امریکی سرمایہ کاروں کو کان کنی کے شعبے میں بھی خوش آمدید کہتے ہیں۔