پی سی بی کا دورہ آسٹریلیا کیلیے پاکستان شاہینز کے15رکنی اسکواڈ کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: پاکستان کرکٹ بور ڈ نے آسٹریلیا میں ٹاپ اینڈ ٹی 20 سیریز کے لیے پاکستان شاہینز کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل پاکستان شاہینز کے اسکواڈ کی قیادت آل راؤنڈر عرفان خان نیاز کریں گے، شاہینز کے اسکواڈ میں ٹاپ آرڈر بلے باز عبدالصمد، احمد دانیال اور فیصل اکرم اور حیدر علی کو شامل کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نوجوان بیٹنگ آل راؤنڈر معاذ صداقت، اسپنر مہران ممتاز، ٹاپ آرڈر بلے باز خواجہ نافع اور محمد غازی غوری کو بطور وکٹ کیپر پاکستان شاہینز کی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ جبکہ مبصر خان، سعد مسعود، محمد سلمان مرزا، شاہد عزیز، عبید شاہ اور یاسر خان بھی قومی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔
ٹاپ اینڈ ٹی 20 سیریز میں پاکستان شاہینز کے علاوہ نیپال اور بنگلہ دیش اے کی ٹیمیں بھی ان ایکشن ہوں گی، گرین شرٹس 14 اگست کو بنگلہ دیش اے کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلیں گے۔
خیال رہے کہ 11 جون کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ کے لیے بھی پاکستان شاہینز کے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا، جس کی قیادت مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل کریں گے۔
پاکستان شاہینز 17 جولائی سے 6 اگست تک انگلینڈ کا دورہ کرے گی، جہاں دو 3 روزہ اور 3 ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاکستان شاہینز کے اسکواڈ کا
پڑھیں:
غزہ: فلسطینی مزاحمت کاروں سے جھڑپ میں اسرائیلی فوج کا اسکواڈ کمانڈر ہلاک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
غزہ: خان یونس کے علاقے میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ شدید جھڑپ کے دوران اسرائیلی فوج کا ایک اسکواڈ کمانڈر مارا گیا۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے اپنے افسر کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ واقعہ فلسطینی مزاحمت کاروں کی جوابی کارروائی کے دوران پیش آیا۔
فوجی ترجمان کے مطابق خان یونس میں جاری آپریشن کے دوران مزاحمت کاروں نے اسرائیلی دستوں پر شدید حملہ کیا، جس کے نتیجے میں اسکواڈ کمانڈر موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔
اس سے قبل بھی اسرائیلی فوج نے دو روز پہلے اعتراف کیا تھا کہ شمالی غزہ میں اس کے پانچ فوجی ہلاک ہوئے۔ فوج کے بیان کے مطابق یہ اہلکار حماس کے جنگجوؤں کی فائرنگ اور سڑک کنارے نصب بارودی مواد (آئی ای ڈی) کے دھماکے میں مارے گئے تھے۔
تازہ واقعے کے بعد غزہ کی پٹی میں اسرائیلی افواج اور فلسطینی مزاحمت کاروں کے درمیان جھڑپوں میں شدت آنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔