سیاسی جماعتیں جشن آزادی بھرپور طریقے سے منائیں، شرجیل میمن
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
اپنے بیان میں سینئر صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کی خاطر سب کو ایک ہونا پڑے گا۔ اسلام ٹائمز۔ سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پاکستان کی خاطر سب متحد ہوں، سیاسی جماعتیں جشن آزادی بھرپور طریقے سے منائیں۔ جشن آزادی پاکستان کے حوالے سے اپنے بیان میں صوبائی وزیر اطلاعات و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ بھر میں جشن آزادی کی تقریباب یکم اگست سے شروع ہو جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی شہریوں سے اپیل ہے کہ جشن آزادی کو بھر پور طریقے سے منائیں، پاکستان نے جنگ میں بھارت کو عبرتناک شکست دی۔ پاکستان کی خاطر سب کو ایک ہونا پڑے گا۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کو بھی کہتا ہوں کہ جشن آزادی بھر پور طریقے سے منائیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نے کہا
پڑھیں:
ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیاازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ بخیتار سیدوف کو پیش کردیں۔
مدثر ٹیپو کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے اعزاز ہے کہ انہوں نے وزیرخارجہ سے ملاقات میں یہ اسناد پیش کیں۔
ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کا کہنا تھا کہ ملاقات میں مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔