فلسطین و کشمیر پر آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگا؛ اُمید کے عالمی دن پر مریم نواز کا پیغام
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
لاہور:
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ فلسطین و کشمیر پر آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگا۔
امید کے عالمی دن پر اپنے امید افزا پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ہمت وحوصلہ رکھیں توامید کی روشنی یقین کا تمتاتا سورج بن جاتی ہے۔ امید ایک ایسا جذبہ ہے جو ہمیں آگے بڑھنے کی طاقت دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ مشکلات اور چیلنجز کے باوجود، امید کا دامن کبھی نہیں چھوڑنا چاہیے۔ امید ہے کہ ان شا اللہ فلسطین اور کشمیر کے عوام پر جلد آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔
مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوام کی امید بن چکی ہے۔ پاکستانی قوم کی امیدوں پر پورا اترنے کے لےی ہم دن رات کوشش کررہے ہیں۔ امید ہے کہ پنجاب کے عوام کو اب صحت کی سہولتیں ملے گی۔
اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ پنجاب کے ہر بچے کو لیپ ٹاپ،ہونہار اسکالر شپ اور بہترین تعلیم ملے گی۔ امید ہے کہ پنجاب میں ہر بے گھر کواپنی چھت کا سکھ ملے گا۔ امید ہے کہ پنجاب کا ہرکسان لہلہاتی فصلیں دیکھ کر خوش اورخوشحال ہوگا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ امید ہمیں مایوسی کے اندھیرے میں بھی روشنی کی کرن تلاش کرنے کی آس دلاتی ہے۔ عوام کو بھی یہی امید تھی کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) آئے گی تو ہی لیپ ٹاپ، اسکالر شپ،فری دوائیں ملیں گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: امید ہے کہ پنجاب مریم نواز نے کہا
پڑھیں:
فضل الرحمان وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز پر برس پڑے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
فیصل آباد: سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز پر برس پڑے ۔انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب آج ہمارے مساجد کے آئمہ کو 10 ہزار روپے میں خریدنے کی کوشش کررہی ہیں، محترمہ جان لو! یہ وظیفہ تمام مکاتب فکر اور مدارس کی طرف سے آپ کے منہ پر مارتا ہوں۔
انہوں نے مسلم چناب نگر میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مدارس کے آئمہ کو وظیفہ دینے کا یہ تجربہ خیبرپختونخواہ میں چھ سات سال پہلے بھی ہوا تھا، اس وقت بھی 10ہزار روپے تھے اور آج مولوی کےلیےپھر وہی 10ہزار روپے؟ شرم آنی چاہیے۔
آج ہمارے مساجد کے ائمہ کو دس ہزار روپے سے خریدنے کی کوشش کررہی ہیں، محترمہ جان لو یہ 10 ہزار روپیہ اس اسٹیج سے میں پورے مکاتب فکر اور تمام مدارس کی طرف سے آپ کے منہ پر مارتا ہوں۔
ہمارا مدرسہ ہو، استاد، ہو یا پھر مہتمم ہو،مسجد کا امام یا خطیب ہو، یہ سب دنیا میں اپنی خودداری کی پہچان رکھتے ہیں، ہم نے اپنی تحریک کو سرکار کی مداخلت اور اس کے پیسے کے بغیر جاری رکھا ہے۔
واضح طور پر اعلان کرنا چاہتے ہیں کہ دینی مدارس میں آپ کی مداخلت کو قبول نہیں کیا جائے گا، تم نے تاریخ میں دینی علوم کو ذبح کیا ہے، انگریز کے دور سے لے کر78سال تمہارے دینی علوم کو ذبح کرنے کی تاریخ ہے۔
آج پھر ہم اس کو آپ کے حوالے کردیں، ہمیں آپ پر کوئی اعتماد نہیں، تمہارے ہاتھ میں جو مدرسہ لگا وہ اسکول بن گیا، تمہارے ہاتھ میں جو دارلعلوم لگا وہ کالج بن گیااور آج وہاں کوئی دینی علم موجود نہیں، اس طرح کے تجربے ہم مزید روز روز نہیں کرسکتے۔
علاوہ ازیںجمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اب ڈونلڈ ٹرمپ کہاں ہے جو کہتا تھا میں نے غزہ میں جنگ بند کرائی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم ڈونلڈ ٹرمپ اور اس کے کسی فارمولے کو نہیں مانتے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی بمباری سے فلسطینی شہید ہو رہے ہیں، فلسطین کی آزادی امت مسلمہ کی منزل ہونی چاہیے۔
ویب ڈیسک
Faiz alam babar