مریم نواز کا پی ٹی آئی خواتین کو توڑنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، بیرسٹر سیف
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
—فائل فوٹو
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ تمام تر ظلم اور بربریت کے باوجود پی ٹی آئی کی خواتین رہنما ڈٹ کر کھڑی ہیں۔
اپنے ایک بیان میں بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ مریم نواز کا پی ٹی آئی کی خواتین کو توڑنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز ذاتی بغض میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہیں، وہ اتنا ہی ظلم کریں جتنا وہ کل خود بھی برداشت کرسکیں۔
محمد علی سیف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو عام قیدیوں جیسی سہولیات سے بھی محروم رکھا جارہا ہے، مریم نواز کو بشریٰ بی بی سمیت تمام پی ٹی آئی خواتین سے ذاتی عناد ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ پنجاب حکومت 10 کھرب روپے کی مالی بےضابطگیوں کا جواب دینے سے قاصر ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی ہدایات پر بشریٰ بی بی کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے اور ان پر سختیاں مزید بڑھا کر ذہنی اذیت دی جارہی ہے۔ بشریٰ بی بی کو بانی پی ٹی آئی سے وفاداری کی سزا دی جا رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یاسمین راشد قید میں کینسر جیسے موذی مرض سے نبرد آزما ہیں لیکن اس کے باوجود انہیں آکسیجن جیسی بنیادی سہولت بھی میسر نہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سیف نے کہا مریم نواز پی ٹی آئی نے کہا کہ
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔