کربلا کی جنگ سے ہمیں قربانی کی اہمیت کا درس ملتا ہے‘ مسرت جمشید چیمہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے عاشورہ محرم پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ طاقت کے استعمال سے ظلم و جبر کے شکار لوگوں کے لیے حضرت امام حسین کی مثال صبر ،برداشت اور ظلم کے خلاف مزاحمت تاریکی میں امید کا دیا جلائے رکھتی ہے،نبی کریم حضرت محمد ﷺ کے محبوب نواسے اسلام کی اخلاقی اساس کی حفاظت کے لیے ڈٹے رہے اور انسانیت کی تاریخ میں اپنی شجاعت، بہادری اور ایمان کی طاقت کے ان مٹ نقوش چھوڑ گئے۔انہوںنے کہا کہ حضرت امام حسین کا اپنے وقت کے ظالم حکمران یزید کے خلاف موقف طاقت یا انتقام کی وجہ سے نہیں تھا بلکہ انصاف، اسلامی اقدار کے تحفظ، بدعنوانی اور ظلم سے اسلامی معاشرے کی حفاظت کیلئے ایک اصولی موقف تھا۔اس جرتمندانہ عمل سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ ہمیں ظلم اور غلط کام کے سامنے نہیں جھکنا چاہیے اور ناانصافی اور ظلم کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے، چاہے اس کے لیے کتنی ہی قیمت کیوں نہ ادا کرنی پڑے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
محرم الحرام سخت آزمائش کا مقابلہ کرنے کا جذبہ صادق عطا کرتا ہے‘ ہمایوں اختر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور(آن لائن)سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ عاشورہ کا مقدس دن اسلامی تاریخ میں بہت اہمیت رکھتا ہے،اس دن کربلا کے میدان میں حق وباطل کی لڑائی میں اسلامی اقدار کے تحفظ کی خاطر نواسہ رسول حضرت امام حسین نے عظیم قربانی پیش کی،اللہ کے نبی ﷺکے خاندان کی عظیم قربانی نے انسانی شعور کے ارتقا ء اور حق انصاف اور آزادی کی انسانی جدوجہد کو نکھارنے میں کلیدی کردار ادا کیا ۔عاشورہ محرم کی مناسبت سے اپنے پیغام میں ہمایوں اختر خان نے کہا کہ یوم عاشور ہمیں یاد دلاتا ہے کہ حسینیت تا ابد زندہ اور پائندہ ہے ،یہ معرکہ اسلام کی سربلندی کی خاطر ایک جدوجہد تھی جو امام حسین کے اصولی موقف، غیر متزلزل بہادری اور قربانی سے عبارت ہے۔شہادت امام حسین درحقیقت حق کی فتح اور ظالم کے خلاف ڈٹ جانے اور ایثار وقربانی کا استعارہ ہے،محرم الحرام سخت آزمائش کا مقابلہ کرنے کا جذبہ صادق عطا کرتا ہے۔