کے پی اسمبلی میں جس دن ایک بھی رکن زیادہ ہوا عدم اعتماد آسکتی ہے، فیصل کریم
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کی اور رکن قومی اسمبلی خورشید احمد شاہ نے بتایا کہ سینیٹ الیکشن ہونے جا رہا ہے، جو باتیں پہلے طے تھیں ان پر عمل کریں گے، ہر پارٹی کا مینڈیٹ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا (کے پی) کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ جس دن ایک بھی رکن زیادہ ہوا عدم اعتماد آسکتی ہے اور کوشش ہے کہ سابقہ پی ڈی ایم مل کر سینیٹ الیکشن لڑے۔ اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کی اور رکن قومی اسمبلی خورشید احمد شاہ نے بتایا کہ سینیٹ الیکشن ہونے جا رہا ہے، جو باتیں پہلے طے تھیں ان پر عمل کریں گے، ہر پارٹی کا مینڈیٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے ہمارا تعلق ہے، اس لئے آئے ہیں اور مولانا سے بات ہوئی تھی۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہمارا ٹارگٹ 5 سیٹیں ہیں، مولانا کو ایک جنرل اور پی پی پی کو مخصوص سیٹ ملے گی، جس دن ایک بھی رکن زیادہ ہوا عدم اعتماد آسکتی ہے۔
فیصل کریم کنڈی سے صحافی نے سوال کیا کہ کیا اس بار بھی ہارس ٹریڈنگ ہوگی تو انہوں نے کہا کہ پی پی پی کی کوشش ہے کہ ہارس ٹریڈنگ نہ ہو، ان سے مزید پوچھا گیا کہ کیا سابقہ پی ڈی ایم مل کر سینیٹ الیکشن میں جائے گی، جس پر ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ مل کر سینیٹ الیکشن لڑیں۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک گراؤنڈ بتا دیں جو پی ٹی آئی نے بنایا ہو۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں عصر کے بعد انتہا پسند نکل آتے ہیں، کل بلوچستان میں انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا، پوری قوم کو مل کر امن لانا ہوگا۔ گورنر کے پی نے کہا کہ بلوچستان میں ہونے والی حالیہ دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، بھارت عسکری میدان میں شکست کے بعد دہشت گردی تیز کروارہا ہے، افغانستان کی سرزمین اسرائیل اور بھارت کے لیے استعمال نہیں ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا ہمسایہ اپنی سرزمین اسرائیل اور بھارت کو استعمال کرنے دے گا تو بہتر تعلقات کیسے ہوں گے، پاکستان میں ہونے والی 80 فیصد دہشت گردی افغانستان کی سرزمین سے ہو رہی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن فیصل کریم پی پی پی کے بعد
پڑھیں:
پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کی وجہ سے آزاد کشمیر کے الیکشن میں ہماری جیت کو شکست میں بدلا گیا، بلاول
اسلام آباد:چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کی وجہ سے آزاد کشمیر کے گزشتہ الیکشن میں ہماری جیت کو راتوں رات شکست میں بدل دیا گیا مگر آج ہم یہاں حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہیں۔
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ آج آزاد کشمیر کا پارلیمانی اجلاس تھا، پی پی اور کشمیر کی تاریخ سامنے ہے، پی پی کی بنیاد کشمیر کاز کی وجہ سے رکھی گئی۔
انہوں ںے کہا کہ ہم نے ہر جگہ کشمیر کا مقدمہ رکھا ہے، پی پی نے پچھلے الیکشن میں بھرپور حصہ لیا، بانی پی ٹی آئی کی حکومت تھی جس میں اسٹیبلشمنٹ کا رول سب کے سامنے تھا ان حالات میں بھی پی پی کے امیدواروں نے سخت حالات کا مقابلہ کیا مگر آزاد کشمیر کے گزشتہ الیکشن میں راتوں رات ہماری جیت کو شکست میں بدل دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ غیر سیاسی سوچ اور سازش کے نتیجے میں کشمیر میں سیاسی خلا پیدا کیا گیا جس سے عوام کو نقصان پہنچا مگر پیپلز پارٹی پھر بھی پیچھے نہیں ہٹی اور اسمبلی میں پارٹی کی نمائندگی کرتے رہے اور آج پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں آچکی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے کشمیر کے عوام کی امنگوں پر پورا اتریں، پیپلز پارٹی ایک جمہوریت پر یقین رکھنی والی جماعت ہے، اس اسمبلی کا جو وقت بچا ہے وہ پیپلز پارٹی کے لئے امتحان ہوگا، پیپلز پارٹی کے وزیراعظم سے لے کر ہر کارکن تک کوشش ہوگی کہ عوام کے مطالبات کا تحفظ کیا جاسکے، میں آپ کو مایوس نہیں کروں گا، میں آپ کی نمائندگی آزاد کشمیر سمیت ہر جگہ پر کروں گا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کے نام کا اعلان اسلام آباد سے نہیں کشمیر سے ہوگا۔