سینیٹ الیکشن پر کوئی رابطہ نہیں ہوا، دروازے کھلے ہیں، ترجمان جے یو آئی
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور: جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخوا کے ترجمان مولانا عبدالجلیل جان کاکہناہے کہ خیبر پختونخوا میں آئندہ سینیٹ انتخابات کے سلسلے میں مولانا فضل الرحمن سے تاحال کسی بھی سیاسی جماعت نے باضابطہ طور پر رابطہ نہیں کیا، اگر کوئی جماعت جے یو آئی سے رابطہ کرے گی تو پارٹی کی مجلس عاملہ اس پر غور کرے گی اور فیصلہ کرے گی کیونکہ جے یو آئی کے دروازے تمام سیاسی قوتوں کے لیے کھلے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق مولانا عبدالجلیل جان نے کہا کہ تحریک انصاف کے بعض رہنما غیر رسمی سطح پر رابطے میں ضرور ہیں، جے یو آئی کی مرکزی مجلس عاملہ نے تاحال پی ٹی آئی سے اتحاد یا کسی قسم کی مفاہمت کی منظوری نہیں دی ہے۔
انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی سے متعلق فیصلے پارٹی کی اعلیٰ قیادت اور مشاورت کے بعد ہی کیے جائیں گے، جے یو آئی ایک منظم اور اصولی جماعت ہے جو اپنے فیصلے باہمی مشاورت اور ادارہ جاتی طریقہ کار کے تحت کرتی ہے۔
ترجمان جے یو آئی نے مزید کہا کہ اگرچہ سینیٹ انتخابات کی سیاسی سرگرمیاں تیز ہو چکی ہیں مگر ابھی تک کسی جماعت کی طرف سے باضابطہ مذاکرات یا اتحاد کے لیے سنجیدہ پیش رفت نہیں ہوئی، جے یو آئی ملک کی ایک بڑی دینی اور سیاسی جماعت ہے، اور قومی و صوبائی سیاست میں اس کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔ سینیٹ انتخابات جیسے اہم سیاسی مرحلے میں جے یو آئی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
مولانا عبدالجلیل جان نے کہا کہ جے یو آئی ملک میں آئین اور عوامی نمائندگی کے اصولوں پر یقین رکھتی ہے، اور سینیٹ جیسے ادارے میں باوقار کردار ادا کرنے کے لیے ہر ممکن سیاسی جدوجہد جاری رکھے گی۔
خیال رہےکہ خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات کی تیاریوں کے تناظر میں مختلف جماعتوں کے درمیان رابطوں کا سلسلہ جاری ہے اور آئندہ دنوں میں اہم سیاسی جوڑ توڑ متوقع ہے، جے یو آئی کی پوزیشن اس حوالے سے خاصی اہمیت رکھتی ہے کیونکہ صوبے میں کئی نشستوں پر فیصلہ کن حمایت کا کردار ادا کر سکتی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سینیٹ انتخابات جے یو آئی
پڑھیں:
ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان
اسلام آباد:ایف بی آر نے انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان کردیا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اعلان کیا ہے کہ ٹیکس سال 2026 کے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کا باقاعدہ آغاز 27 جولائی سے ہوگا۔ ترجمان کی جانب سے تمام ٹیکس دہندگان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ٹیکس گوشوارے درست، مکمل اور دیانتداری کے ساتھ جمع کرائیں تاکہ ٹیکس نظام کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔
ترجمان ایف بی آر کے مطابق ٹیکس ریٹرن میں فراہم کی جانے والی تمام معلومات درست اور حقیقت پر مبنی ہونا ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر ٹیکس دہندہ اس بات کو یقینی بنائے کہ گوشوارے میں درج تمام تفصیلات حقائق کے مطابق ہوں تاکہ شفافیت اور درستگی برقرار رہے۔
ایف بی آر کے ترجمان نے کہا کہ بروقت اور درست ٹیکس گوشوارے مضبوط ٹیکس نظام کے قیام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس دہندگان کی ذمہ داری ہے کہ وہ مقررہ طریقہ کار کے مطابق اپنے ریٹرن بروقت جمع کرائیں اور معلومات کی درستگی کا خاص خیال رکھیں۔