وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی کے بیٹے گرفتار ہوتے ہیں تو وہ سیاسی طور پر نمایاں ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قاسم اور سلیمان عمران خان کے بیٹے ہیں اور انہیں تحریک انصاف میں شامل ہونے کا حق حاصل ہے   پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان کے بیٹے گرفتار ہوتے ہیں تو سیاسی طور پر ان کا قد بڑھ جائے گا۔ ان کے بقول یہ ایک فطری سیاسی عمل ہے پروگرام میں شریک پی ٹی آئی کے رہنما علی ظفر نے اس بات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ قاسم اور سلیمان کا پاکستان آنے کا مقصد محض اپنے والد سے ملاقات ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ دونوں کسی جلوس کی صورت میں اڈیالہ جیل نہیں جائیں گے بلکہ صرف خاندانی ملاقات کے لیے آ رہے ہیں اس معاملے پر جمائما گولڈ اسمتھ کا بیان بھی منظر عام پر آیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ان کے بیٹوں کو اپنے والد سے فون پر بات کرنے کی اجازت تک نہیں دی جا رہی، اور اب حکومت کہہ رہی ہے کہ اگر وہ پاکستان آتے ہیں تو انہیں جیل میں ڈال دیا جائے گا یہ معاملہ سوشل میڈیا اور سیاسی حلقوں میں بحث کا موضوع بن چکا ہے جہاں عمران خان کے بیٹوں کی ممکنہ واپسی اور ان سے جڑے خدشات پر مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: عمران خان کے کے بیٹے

پڑھیں:

بجلی چوری کے الزام میں گرفتار شہری کے بیٹے کی خودکشی، ریسکیو اہلکار نے بل کیوں ادا کیا؟

گوجرانوالہ کے نواحی علاقے کے رہائشی محمد انور کے 20 سالہ بیٹے فراز کا جنازہ تیار تھا جبکہ وہ خود حوالات کی سلاخوں کے پیچھے قید تھے۔
انور پر بجلی چوری کا الزام تھا اور 30 ہزار روپے کے بل کی عدم ادائیگی نے انہیں جیل پہنچا دیا تھا۔
فراز چار بہنوں کا اکلوتا بھائی اور خاندان کا سہارا تھا۔ وہ اپنے والد کی ضمانت کے لیے رقم جمع نہ کر سکا۔ مالی دباؤ اور جذباتی کرب کے بوجھ تلے دب کر انہوں نے تیزاب پی کر خودکشی کر لی۔
گوجرانوالہ کے نواحی علاقے وانیا والا کے رہائشی محمد انور ایک محنت کش ہیں جو محنت مزدوری کر کے اپنے گھرانے کو پال رہے تھے۔
تھانہ اروپ میں گوجرانوالہ الیکٹریسٹی سپلائی کمپنی (گیپکو) کے سب ڈویژنل آفیسر (ایس ڈی او) نصر اللہ کی مدعیت میں محمد انور کے خلاف ایک مقدمہ درج کیا گیا۔
اردو نیوز کو دستیاب مقدمے کی کاپی میں بتایا گیا ہے کہ گیپکو نے محمد انور کو مرکزی لائن سے تار لگا کر بجلی چوری میں ملوث پایا ہے، لہٰذا انہیں گرفتار کیا جائے۔
ان کے وکیل اور گوجرانوالہ بار کے سینئیر ممبر ایڈووکیٹ رضوان گل نے اردو نیوز کو بتایا کہ پولیس نے محمد انور کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔
ان کے بقول ’گیپکو نے 30 ہزار بل کی عدم ادائیگی کے باعث محمد انور کا کنکشن کاٹ دیا تھا جس کے بعد انہوں نے کنڈا لگایا۔ گیپکو نے ان پر بجلی چوری کا مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کروایا اور پولیس نے ان کے بیٹے فراز کو بتایا کہ وہ بل کی ادائیگی کر کے اپنے والد کی ضمانت کروا لیں۔‘
ان کا کہنا تھا کہ فراز خود مالی مشکلات کا شکار تھے اور کئی دن تک اپنے والد کی ضمانت کروانے کی کوشش کرتے رہے تاہم وہ دباؤ برداشت نہ کر سکے۔ شدید جذباتی اور مالی تناؤ کے عالم میں انہوں نے تیزاب پی لیا۔
ایڈووکیٹ رضوان بتاتے ہیں ’جب فراز نے تیزاب پیا تو اس دوران ریسکیو 1122 کو کال موصول ہوئی، ٹیم میں ایک اہلکار مجتبیٰ (فرضی نام) بھی موجود تھے۔ ریسکیو ٹیم انہیں ہسپتال لائی تاہم فراز کی حالت بگڑتی گئی۔
ریسکیو اہلکار اپنی شناخت ظاہر نہیں کرنا چاہتے کیونکہ ریسکیو ترجمان نعمان کے بقول ’مجتبٰی نے اپنی ذاتی حیثیت میں متاثرہ شخص کے ساتھ مکالمہ کیا اور ان کی مدد کی۔
مجتبٰی نے اردو نیوز کو بتایا کہ جب انہوں نے فراز سے خودکشی کی کوشش کرنے کی وجہ پوچھی تو انہوں نے اپنی داستان انہیں سنائی۔
‘فراز نے بتایا کہ والد کئی دنوں سے جیل میں ہیں اور گیپکو ان سے ادائیگی کا تقاضا کر رہا ہے۔ نہ تو وہ جرمانہ ادا کر سکا اور نہ ہی ضمانت کے لیے رقم جمع کر سکا اس لیے اس نے خودکشی کی کوشش کی۔
بعدازاں وہ دم توڑ گئے۔
فراز کی کہانی سن کر ریسکیو اہلکار مجتبٰی فوری طور پر ایڈووکیٹ رضوان گل کے پاس پہنچے تاکہ ان کا بل ادا کر کے ان کے والد کی ضمانت کروا سکیں۔
ایک طرف فراز کا جنازہ تیار ہو رہا تھا تو دوسری طرف مجتبیٰ ان کے والد کے لیے ضمانت کا بندوبست کر رہے تھے۔
مجتبٰی بتاتے ہیں ‘میں رضوان گل کے دفتر پہنچا۔ ان کے دیگر ساتھیوں سمیت انہوں نے بہت زیادہ مدد کی اور محمد انور کا بل بھی ادا کر دیا۔
’ہم نے عدالت میں بتایا کہ محمد انور کا بیٹا انتقال کر گیا ہے اور ان کا جنازہ تیار ہے جبکہ ان کا بل بھی ادا ہو چکا ہے لہٰذا ان کو ضمانت دی جائے۔
ایڈووکیٹ رضوان گل اور ریسکیو اہلکار مجتبٰی کی کوششوں سے انور کی ضمانت ممکن ہوئی اور وہ اپنے بیٹے کے جنازے میں شریک ہو سکے لیکن ایڈووکیٹ رضوان گل کے بقول ’یہ ضمانت ایک ایسی بھاری قیمت پر ممکن ہوئی جو کسی بھی باپ کے لیے ناقابل برداشت ہے۔
انہوں نے ریسکیو اہلکار کی بے لوث مدد کو بھی سراہا اور کہا کہ ’یہ معاشرہ ایسے ہی لوگوں کی بدولت چل رہا ہے۔

Post Views: 8

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کے بیٹے گرفتار ہونگے تو سیاسی طورپرابھریں گے: رانا ثنااللہ
  • بیٹوں کی گرفتاری سے متعلق رانا ثنااللہ کے بیان پر جمائما خان کا سخت پیغام
  • عمران خان کے بیٹے شریک ہوں گے تو تحریک مزید کامیاب ہوگی، جنید اکبر
  • فضل الرحمان سے امیر مقام اور رانا ثناء اللہ کی ملاقات، پختونخوا میں پارٹی پوزیشن پر مشاورت
  • بجلی چوری کے الزام میں گرفتار شہری کے بیٹے کی خودکشی، ریسکیو اہلکار نے بل کیوں ادا کیا؟
  • عمران خان کے بیٹوں نے متشدد تحریک چلائی تو گرفتار ہوں گے، رانا ثناءاللہ
  • عمران خان کے بیٹے پاکستان آ کر متشدد تحریک کی قیادت کریں گے تو گرفتار ہوں گے: رانا ثناء اللہ 
  • عمران خان کے بیٹے پاکستان آئے تو ان کا کیا انجام ہوگا؟ رانا ثنااللہ نے خبردار کردیا
  • پی ٹی آئی کی تحریک صرف بیانات کی حد تک ہے، کوئی تیاری نہیں‘ رانا ثنا ء اللہ