UrduPoint:
2026-07-24@01:29:54 GMT
عمران خان نے واضح کردیا کہ جو پارٹی بیانیئے کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا وہ الگ ہوجائے
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 11 جولائی 2025ء ) مرکزی رہنماء پی ٹی آئی راؤف حسن نے کہا ہے کہ عمران خان نے واضح کردیا کہ جو پارٹی بیانیئے کابوجھ نہیں اٹھا سکتا وہ الگ ہوجائے، اس بارتحریک میں لیڈرشپ قیادت کرتی نظر آئے گی۔ انہوں نے جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی تحریک ملک گیر تحریک ہے، ہماری تحریک آئندہ دو ہفتوں میں شروع ہوجائے گی، ہماری امیدیں عوام سے وابستہ ہیں، ہم نے جو پہلے احتجاج کئے امیدیں تھیں، اب بھی موجودہ حالات میں عوام سے امیدیں وابستہ ہیں۔
ہمیں احساس نہیں تھا کہ ملک پر براجمان حکمران ریاست کو اس حد تک گرا دیں گے، اس وقت ملک میں آئین قانون جمہوریت کچھ نہیں ہے، 26ویں آئینی ترمیم کے بعد عدلیہ کی حیثیت بھی ختم ہوچکی ہے، ہم اداروں پر انحصار نہیں کرسکتے، ہم نہیں سمجھتے کہ عدلیہ سے ہمیں انصاف مل جائے گا۔(جاری ہے)
عمران خان نے واضح کردیا ہے کہ جو بیانیہ کابوجھ نہیں اٹھا سکتا وہ الگ ہوجائے۔
اس بار لیڈرشپ تحریک کی قیادت کرتی نظر آئے گی، عوام لیڈرشپ کے پیچھے نکلے گی۔ مزاحمتی سیاست آپ کو ڈائیلاگ تک لے کر جاتی ہے جبکہ منزل ڈائیلاگ سے حاصل کرنا ہوتی ہے، آگے بڑھنے کا راستہ ڈائیلاگ ہے۔ہماری خواہش ہے کہ تحریک شروع کرنے سے پہلے مذاکرات کریں ۔ دوسری جانب نیوزایجنسی کے مطابق تحریکِ انصاف خیبرپختونخوا کی پارلیمانی پارٹی کے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے تحریک شروع کرنے پر غور ہوا، سیاسی اور امن و امان کی صورتحال اور دیگر امور بھی زیر غور آئے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں رہنما عاطف خان، شہرام خان، شیر علی ارباب اور جنید اکبر شریک نہیں ہوئے تھے۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 23 جولائی 2026ء ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔(جاری ہے)
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 کے بعد ایک دن کیلئے ہوگا۔ یاد رہے وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کے لیے روزانہ قیمتوں کے تعین کا نیا نظام منظور کر لیا جس کے تحت اوگرا اب پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتیں روزانہ جاری کرے گا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں گزشتہ سات کاروباری دن کی اوسط عالمی قیمت کے مطابق ہوں گی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے حساب سے کیا جائے گا۔ قیمتوں کے اعلان کے لیے وزیراعظم یا وفاقی حکومت کی پیشگی منظوری درکار نہیں ہوگی جبکہ اوگرا بغیر وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے قیمتوں کا اعلان کرے گا۔