چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا پارک روڈ پر قائم ماڈل نرسری کا دورہ، مختلف سیکشنز کا معائنہ کیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, September 2025 GMT
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا پارک روڈ پر قائم ماڈل نرسری کا دورہ، مختلف سیکشنز کا معائنہ کیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے منگل کے روز ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ اور متعلقہ افسران کے ہمراہ پارک روڈ پر قائم سی ڈی اے ماڈل نرسری کا دورہ کیا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے سی ڈی اے ماڈل نرسری کے مختلف سیکشنز کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر سی ڈی اے ماڈل نرسری کی اپ گریڈیشن، بحالی اور اسے ‘گارڈینیا حب’ میں تبدیل کرنے کے حوالے سے ابتک کے کاموں پر پیشرفت کے بارے میں تفصیلی بریفننگ دی گئی۔
بریفننگ دیتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے کو بتایا گیا کہ سی ڈی اے ماڈل نرسری کو ‘گارڈینیا حب’ میں تبدیل کرنے کا کام تکمیلی مراحل میں داخل ہوچکا ہے۔ انہیں بتایا گیا کہ سی ڈی اے ماڈل نرسری میں فلاور شاپس سمیت ٹریننگ و ریسرچ سینٹر کی سہولیات بھی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ نرسری میں منفرد اور جدید طرز کے کنٹرولڈ وینٹیلیٹڈ گرین ہاسز تعمیر کئے گئے ہیں۔بریفننگ دیتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے کو بتایا گیا کہ کنٹرولڈ وینٹیلیٹڈ گرین ہاسز نہ صرف پودوں کی نشوونما کیلئے بہترین ماحول فراہم کریں گے بلکہ پودوں پر تحقیق و نگہداشت کیلئے بھی معاون ثابت ہوں گے۔ انہیں بتایا گیا کہ سی ڈی اے ماڈل نرسری میں جدید ٹشو کلچر سینٹر کی سہولت بھی میسر ہوگی جہاں پودوں کی نئی اقسام کو پروپیگیشن کے جدید طریقوں سے تیار کیا جاسکے گا۔ انہیں مزید بتایا گیا کہ ماڈل نرسری کو بین الاقوامی معیار کے مطابق اسٹیٹ آف دی آرٹ نرسری کے طور پر بنایا گیا ھے۔چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ سی ڈی اے انوائرمنٹ ونگ کے ملازمین کو پودوں کی دیکھ بھال اور حفاظت کیلئے خصوصی ٹریننگ بھی فراہم کی جائے۔
انہوں نے نرسری میں ہونے والے ترقیاتی کاموں، فلاور شاپس اور اسے ‘گارڈینیا حب’ میں تبدیل کرنے کے منصوبہ پر پوری ٹیم کے کام کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ سی ڈی اے ماڈل نرسری مستقبل میں اسلام آباد کے شہریوں کی ہارٹیکچر ضروریات کو پوری کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے نرسری کی اپ گریڈیشن کا بنیادی مقصد اسلام آباد کو ہارٹیکلچر کے شعبے میں ایک اہم مرکز کے طور پر متعارف کروانا ہے۔بریفننگ دیتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے کو بتایا گیا کہ نرسری میں رنگ برنگے پھولوں کی نمائش کیلئے خصوصی جگہ بھی مختص کی گئی ہے جہاں موسمی اور غیر موسمی پھولوں کی خوبصورت اقسام کو نمائش کیلئے پیش کیا جاسکے گا۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ اس منصوبے سے نہ صرف شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا بلکہ یہ ہارٹیکلچر کے شعبے میں روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نرسری کو ‘گارڈینیا حب’ کے طور پر تشکیل دینا اسلام آباد کو مزید خوبصورت اور سرسبز و شاداب دارالحکومت بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراپنی سلامتی اور خودمختاری کو نشانہ بنانیوالے کسی اقدام کو قبول نہیں کرینگے، قطر کا اسرائیلی حملے پر ردعمل اپنی سلامتی اور خودمختاری کو نشانہ بنانیوالے کسی اقدام کو قبول نہیں کرینگے، قطر کا اسرائیلی حملے پر ردعمل اسرائیل کا قطر میں فضائی حملہ، حماس رہنما خلیل الحیہ اور ظہیر جبرین شہید چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس، نئے سیکٹر میں ڈویلپمنٹ پر ابتک ہونے والی پیشرفت کا جائزہ بھارتی کپتان کو محسن نقوی، سلمان آغا سے ہاتھ ملانا مہنگا پڑگیا، غدار قرار دیدیا گیا میڈیا نمائندگان پر تشدد، پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات لگانے کا فیصلہ خیبرپختونخوا میں 8ہزار سے زیادہ فتنہ الخوارج دہشتگرد موجود ہیں، سرکاری حکام کا انکشافCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: محمد علی رندھاوا چیئرمین سی ڈی اے ماڈل نرسری
پڑھیں:
اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 ستمبر ۔2025 )محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں میں اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اورگلگت بلتستان میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اس دوران بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز بارش اور ژالہ باری ہو سکتی ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اورگرم رہنے کی توقع ہے.(جاری ہے)
اسلام آباد اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے، چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے، راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، اٹک اور چکوال میں بھی بارش ہونے کی توقع ہے لاہور، سیالکوٹ، خوشاب، سرگودھا، نارووال، حافظ آباد، فیصل آباد، منڈی بہاﺅ الدین، گجرات، قصور اور گوجرانوالہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے. بلوچستان کے جنوبی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے، سندھ کے ساحلی علاقوں میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے خیبرپختونخوا کے علاقے دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ اور بٹگرام میں بارش ہونے کی توقع ہے مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، صوابی، خیبر، اورکزئی، کرم، پشاور، کوہاٹ، ہنگو، کرک اور وزیرستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے. آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواﺅ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر بارش جبکہ کراچی میں بوندا باندی ہوئی.