سندھ،کچے کے علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کا ممکنہ سیلاب کے باعث ہتھیار ڈالنے پر غور
اشاعت کی تاریخ: 9th, September 2025 GMT
سندھ،کچے کے علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کا ممکنہ سیلاب کے باعث ہتھیار ڈالنے پر غور WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز
گھوٹکی (سب نیوز)دریائے سندھ کے قریب کچے کے علاقوں میں جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران 260 سے زائد ڈاکووں نے پولیس سے رابطہ کیا ہے اور ہتھیار ڈالنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے، تاہم انہوں نے حکومت سے ان کی معاشرے میں دوبارہ شمولیت کے لیے سہولت فراہم کرنے کی شرط عائد کی ہے۔باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ دریائی علاقوں میں حالیہ سیلابی صورتحال ڈاکوں کی ہتھیار ڈالنے کی خواہش کی ایک بڑی وجہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس پیش رفت پر کچہ ایریاز مانیٹرنگ کمیٹی(کے اے ایم سی)کے افتتاحی اجلاس میں غور کیا گیا، جس میں جاری جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی، سیکیورٹی صورتحال اور صوبائی حکومت کی مجموعی حکمتِ عملی کا جائزہ لیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ لاڑکانہ پولیس نے اعلی حکام کو آگاہ کیا ہے کہ کچے کے علاقے میں 260سے زائد ڈاکو ممکنہ سیلابی خطرے کے پیش نظر ہتھیار ڈالنے کے خواہش مند ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپنجاب میں سیلاب کے نام پر آٹے کی قیمت نہیں بڑھنے دینگے، عظمی بخاری پنجاب میں سیلاب کے نام پر آٹے کی قیمت نہیں بڑھنے دینگے، عظمی بخاری چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس ، ماحولیاتی بہتری اور کاربن کریڈٹ پروگرام سے متعلق اقدامات پر تفصیلی غور چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا پارک روڈ پر قائم ماڈل نرسری کا دورہ، مختلف سیکشنز کا معائنہ کیا اپنی سلامتی اور خودمختاری کو نشانہ بنانیوالے کسی اقدام کو قبول نہیں کرینگے، قطر کا اسرائیلی حملے پر ردعمل اسرائیل کا قطر میں فضائی حملہ، حماس رہنما خلیل الحیہ اور ظہیر جبرین شہید چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس، نئے سیکٹر میں ڈویلپمنٹ پر ابتک ہونے والی پیشرفت کا جائزہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ہتھیار ڈالنے جرائم پیشہ سیلاب کے کچے کے
پڑھیں:
مسیحیوں کے قتل عام کا الزام، ٹرمپ کی نائیجیریا میں فوجی کارروائی کی دھمکی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نائیجیریا کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر نائیجیرین حکومت ملک میں مسیحی آبادی کے خلاف ہونے والی پرتشدد کارروائیاں اور قتل و غارت فوری طور پر بند نہ کر سکی تو امریکا نہ صرف اپنی مالی امداد روک دے گا بلکہ سخت اقدامات اٹھانے پر بھی غور کرے گا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا دنیا میں مذہبی آزادی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، اور اگر نائیجیریا میں مسیحیوں پر مظالم جاری رہے تو واشنگٹن خاموش نہیں بیٹھے گا۔
انہوں نے محکمہ جنگ کو ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ امریکا اپنی طاقت کے ذریعے نائیجیریا میں سرگرم دہشت گردوں کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ صدر کے حکم کے بعد وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے تصدیق کی کہ نائیجیریا میں ممکنہ کارروائی کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔